🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ مَقْتَلِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5788
وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَبْرِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَجَعَلُوا يَجُرُّونَ النَّمِرَةَ عَلَى وَجْهِهِ فَتُكْشَفُ قَدَمَاهُ، وَيَجُرُّونَهَا عَلَى قَدَمَيْهِ فَيَنْكَشِفُ وَجْهُهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْعَلُوهَا عَلَى وَجْهِهِ، وَاجْعَلُوا عَلَى قَدَمَيْهِ مِنْ هَذَا الشَّجَرِ"، قَالَ: فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، فَإِذَا أَصْحَابُهُ يَبْكُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْرُجُونَ إِلَى الْأَرْيَافِ فَيُصِيبُونَ مِنْهَا مَطْعَمًا وَمَلْبَسًا وَمَرْكَبًا - أَوْ قَالَ: مَرَاكِبَ - فَيَكْتُبُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ: هَلُمَّ إِلَيْنَا ; فَإِنَّكُمْ بِأَرْضِ حِجَازٍ جَدُوبَةٍ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی قبر (یعنی میت) کے پاس موجود تھا لوگ ان کے چہرے پر چادر ڈالتے تھے تو ان کے پاؤں کھل جاتے تھے لوگ اس چادر کو کھینچ کر پاؤں پر ڈالتے تھے تو چہرہ ظاہر ہو جاتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چادر ان کے چہرے پر ڈال دو اور ان کے پاؤں پر اس درخت (کے پتے) رکھ دو راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا تو آپ کے اصحاب رو رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ خوشحال علاقوں کی طرف نکل جائیں گے اور وہاں کھانا لباس اور سواریاں پائیں گے یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) پھر وہ اپنے اہل خانہ کو خط لکھیں گے کہ ہماری طرف آ جاؤ کیونکہ حجاز کی سرزمین تو قحط سالی والی ہے حالانکہ مدینہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہو گا اگر ان کو علم ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 5788]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2939265/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10105
وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعَدِيِّ قَالَ: أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَبْرِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَجَعَلُوا يَجُرُّونَ النَّمِرَةَ عَلَى وَجْهِهِ فَتَنْكَشِفُ قَدَمَاهُ، وَيَجُرُّونَهَا عَلَى قَدَمَيْهِ فَيَنْكَشِفُ وَجْهُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْعَلُوهَا عَلَى وَجْهِهِ، وَاجْعَلُوا عَلَى قَدَمَيْهِ مِنْ هَذَا الشَّجَرِ"، قَالَ: فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، فَإِذَا أَصْحَابُهُ يَبْكُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْرُجُونَ إِلَى الْأَرْيَافِ فَيُصِيبُونَ بِهَا مَطْعَمًا وَمَسْكَنًا وَمَرْكَبًا - أَوْ قَالَ: مَرَاكِبَ - فَيَكْتُبُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ هَلُمَّ إِلَيْنَا، فَإِنَّكُمْ بِأَرْضِ حِجَازٍ جَدْوَبَةٍ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، لَا يَصْبِرُ عَلَى لَأْوَائِهَا وَشِدَّتِهَا أَحَدٌ إِلَّا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا أَوْ شَهِيدًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی قبر کے پاس موجود تھا لوگ چادر ان کے چہرے پر ڈالتے تھے، تو ان کے پاؤں ظاہر ہو جاتے تھے، لوگ چادر کو کھینچ کر ان کے پاؤں پر ڈالتے تھے، تو چہرہ ظاہر ہو جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس چادر کو ان کے چہرے پر ڈال دو اور ان کے پاؤں پر اس درخت کے (پتے) ڈال دو۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا، تو آپ کے اصحاب رو رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ جب وہ خوشحال علاقوں کی طرف چلے جائیں گے، وہاں انہیں کھانے کے لئے رہائش کے لئے سواری کے لئے چیزیں ملیں گی (یہاں ایک لفظ کے بارے میں، راوی کو شک ہے) وہ اپنے اہل خانہ کو خط لکھیں گے، تم بھی ہماری طرف آ جاؤ! کیونکہ حجاز کی سرزمین تو خشک سالی والی ہے، حالانکہ مدینہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہے، اگر انہیں علم ہو، یہاں کی سختی اور شدت پر جو شخص صبر کرے گا، میں قیامت کے دن اس کا شفاعت کرنے والا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کا گواہ ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10105]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2939)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں