🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ فِيمَنْ رَأَى مَا يُحِبُّ أَوْ غَيْرَهُ .
اس شخص کا باین، جو ایسی چیز دیکھتا ہے، جو اسے پسند ہو، یا اس کے علاوہ (کچھ دیکھتا ہے)
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11068
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يُبَشَّرُهَا الْمُؤْمِنُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان لوگوں کے لئے دنیاوی زندگی میں خوشخبری ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اس سے مراد وہ سچے خواب ہیں جن کے ذریعے کسی مومن کو بشارت دی جاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11068]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (219/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7004»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11733
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يُبَشَّرُهَا الْمُؤْمِنُ عَلَى جُزْءٍ مِنْ تِسْعَةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، فَمَنْ رَأَى ذَلِكَ فَلْيُخْبِرْ بِهَا، وَمَنْ رَأَى سِوَى ذَلِكَ فَإِنَّمَا هُوَ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيُحْزِنَهُ، فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْكُتْ وَلَا يُخْبِرْ بِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ دَرَّاجٍ، وَحَدِيثُهُمَا حَسَنٌ، وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ان لوگوں کے لئے دنیاوی زندگی میں خوشخبری ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک خواب، جس کے ذریعے مومن شخص کو خوشخبری دی جاتی ہے، یہ نبوت کے انچاس اجزاء میں سے ایک جزء ہے، جو شخص ایسا خواب دیکھے، تو وہ اُس کے بارے میں (کسی کو) بتا دے، اور جو شخص اُس کے علاوہ (یعنی کوئی ناگوار، یا ڈراؤنا) خواب دیکھے، تو وہ خواب، شیطان کی طرف سے ہو گا، تاکہ وہ شیطان اُسے غمگین کر دے، اُس شخص کو اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دینا چاہیے اور خاموش رہنا چاہیے اور اس خواب کے بارے میں (کسی کو) نہیں بتانا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے ابن لہیعہ کے حوالے سے دراج سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11733]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (219/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7004»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں