الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَا فُرِغَ مِنْهُ .
اس چیز کا بیان، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 11824
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَرْبَعٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُنَّ: الْخَلْقُ، وَالْخُلُقُ، وَالرِّزْقُ، وَالْأَجَلُ لَيْسَ أَحَدٌ بِأَكْسَبَ مِنْ أَحَدٍ، وَقَالَ: الصَّدَقَةُ جَائِزَةٌ قُبِضَتْ أَوْ لَمْ تُقْبَضْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ فِي السُّنَنِ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ فِي أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: چار چیزوں کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے، ظاہری شکل و صورت، اخلاق، رزق اور موت، کوئی شخص کسی دوسرے کے بہ نسبت زیادہ نہیں کمائے گا۔ وہ یہ فرماتے ہیں: صدقہ جائز ہے، خواہ اسے قبضے میں لیا گیا ہو، یا قبضے میں نہ لیا گیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے، جسے امام حاکم رحمہ اللہ نے اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”سنن“ میں ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، جو دو اسناد میں سے ایک کے رجال ہیں، وہ ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11824]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8953)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11825
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فُرِغَ لِابْنِ آدَمَ مِنْ أَرْبَعٍ: الْخَلْقُ، وَالْخُلُقُ، وَالرِّزْقُ، وَالْأَجَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ فِي سُنَنِهِ، وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انسان کی چار چیزوں کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے، ظاہری شکل و صورت، اخلاق، رزق اور موت۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، امام حاکم رحمہ اللہ نے اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اپنی ”سنن“ میں اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر کتابوں میں انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11825]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1583)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8952، 8953، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7321»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف