الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَا فُرِغَ مِنْهُ .
اس چیز کا بیان، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے
حدیث نمبر: 11823
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" فَرَغَ اللَّهُ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنْ خَمْسٍ: مِنْ أَجَلِهِ، وَرِزْقِهِ، وَأَثَرِهِ، وَمَضْجَعِهِ، وَفِي رِوَايَةٍ" وَعَمَلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ ہر بندے کے حوالے سے، پانچ چیزوں سے فارغ ہو چکا ہے، اس کی موت کا مخصوص وقت، اس کا رزق، اس کی زندگی، اس کے مرنے کا مقام اور اس کا بدنصیب یا خوش نصیب ہونا“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اور اس کا عمل۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11823]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11823]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2152) اخرجه احمد فى المسند (197/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21215، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6150»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11824
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَرْبَعٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُنَّ: الْخَلْقُ، وَالْخُلُقُ، وَالرِّزْقُ، وَالْأَجَلُ لَيْسَ أَحَدٌ بِأَكْسَبَ مِنْ أَحَدٍ، وَقَالَ: الصَّدَقَةُ جَائِزَةٌ قُبِضَتْ أَوْ لَمْ تُقْبَضْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ فِي السُّنَنِ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ فِي أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: چار چیزوں کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے، ظاہری شکل و صورت، اخلاق، رزق اور موت، کوئی شخص کسی دوسرے کے بہ نسبت زیادہ نہیں کمائے گا۔ وہ یہ فرماتے ہیں: صدقہ جائز ہے، خواہ اسے قبضے میں لیا گیا ہو، یا قبضے میں نہ لیا گیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے، جسے امام حاکم رحمہ اللہ نے اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”سنن“ میں ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، جو دو اسناد میں سے ایک کے رجال ہیں، وہ ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11824]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8953)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11825
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فُرِغَ لِابْنِ آدَمَ مِنْ أَرْبَعٍ: الْخَلْقُ، وَالْخُلُقُ، وَالرِّزْقُ، وَالْأَجَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ فِي سُنَنِهِ، وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انسان کی چار چیزوں کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے، ظاہری شکل و صورت، اخلاق، رزق اور موت۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، امام حاکم رحمہ اللہ نے اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اپنی ”سنن“ میں اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر کتابوں میں انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11825]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1583)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8952، 8953، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7321»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11826
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: ذُكِرَ زِيَادَةُ الْعُمُرِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَلَنْ يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عمر میں اضافے کا ذکر کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی جان کا مخصوص وقت آ جائے، تو اللہ تعالیٰ اُسے مؤخر نہیں کرتا ہے“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عطاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11826]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عطاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11826]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3373»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف