الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ عَلَامَةِ خَاتِمَةِ الْخَيْرِ .
خاتمہ بالخیر کی علامت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 11917
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تُعْجَبُوا بِأَحَدٍ حَتَّى تَنْظُرُوا بِمَاذَا يُخْتَمُ لَهُ، فَإِنَّ الْعَامِلَ يَعْمَلُ زَمَانًا مِنْ عُمُرِهِ أَوْ بُرْهَةً مِنْ دَهْرِهِ بِعَمَلٍ صَالِحٍ لَوْ مَاتَ عَلَيْهِ لَدَخَلَ الْجَنَّةَ، ثُمَّ يَتَحَوَّلُ لِيَعْمَلَ عَمَلًا سَيِّئًا، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ الْبُرْهَةَ مِنْ دَهْرِهِ بِعَمَلٍ سَيِّئٍ لَوْ مَاتَ عَلَيْهِ دَخَلَ النَّارَ، ثُمَّ يَتَحَوَّلُ فَيَعْمَلُ عَمَلًا صَالِحًا، وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْتَعْمِلُهُ؟ قَالَ:" يُوَفِّقُهُ لِعَمَلٍ صَالِحٍ ثُمَّ يَقْبِضُهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا کہ اگر تم کسی شخص پر حیرانگی کا اظہار نہ کرو، جب تک تم اس بات کا جائزہ نہیں لیتے کہ اس کا خاتمہ کس صورت حال پر ہوا ہے؟ کوئی عمل کرنے والا اپنے زندگی کے ایک طویل عرصے تک نیک عمل کرتا رہتا ہے، اور وہ ایسا عمل ہوتا ہے کہ اگر وہ اس عمل پر مرتا، تو وہ جنت میں داخل ہوتا اور پھر وہ منتقل ہو کر، برا عمل کرنا شروع کر دیتا ہے، اور کوئی بندہ ایک طویل عرصے تک برے عمل کرتا رہتا ہے کہ اگر وہ اُس برے عمل پر مرتا، تو جہنم میں چلا جاتا، لیکن پھر وہ منتقل ہو کر، نیک عمل کرنا شروع کر دیتا ہے، جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لیتا ہے، تو اس کی موت سے پہلے اس سے کام لیتا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اُس سے کیسے کام لیتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اُسے نیک عمل کی توفیق عطا کرتا ہے اور پھر اسی چیز پر اُس کی جان قبض کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11917]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11917]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3756) اخرجه احمد فى المسند (120/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11804، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1297»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11934
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ"، ثُمَّ صَمَتَ، فَقَالُوا: فِي مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَسْتَعْمِلُهُ عَمَلًا صَالِحًا قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے تو اس سے کام لیتا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کس قسم کا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اُس (بندے) کے مرنے سے پہلے اُس سے نیک عمل کرواتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد أحمد بن محمد بن نافع کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11934]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1962) اخرجه احمد في المسند (106/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11804، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1297، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1962»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف