الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ فِي الَّذِينَ إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللَّهُ .
ان لوگوں کا بیان، کہ جب انہیں دیکھا جائے، تو اللہ تعالیٰ کی یاد آ جائے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 11067
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ قَالَ: يُذْكَرُ اللَّهُ بِذِكْرِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْفَضْلِ بْنِ أَبِي رَوْحٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”خبردار اللہ تعالیٰ کے دوستوں پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ لوگ غمگین ہوں گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے ذکر کے ہمراہ اللہ کا ذکر کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد فضل بن ابوروح کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 11067]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد فضل بن ابوروح کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 11067]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12325)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12325»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16778
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ) قَالَ:" يُذْكَرُ اللَّهُ بِذِكْرِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (یعنی ارشاد باری تعالی ہے:) ”خبردار! بے شک اللہ تعالیٰ کے دوستوں پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اللہ تعالیٰ کے دوستوں سے مراد وہ لوگ ہیں کہ جن کا ذکر کرنے سے اللہ کا ذکر ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16778]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16778]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12325»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح