الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابٌ جَامِعٌ فِي التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
تسبیح، تحمید اور دیگر کا مجموعہ
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 16870
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - يَعْنِي الْبَاهِلِيَّ - قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا جَالِسٌ أُحَرِّكُ شَفَتِي فَقَالَ:" بِمَ تُحَرِّكُ شَفَتَكَ؟". قُلْتُ: أَذْكُرُ اللَّهَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَفَلَا أُخْبِرُكَ بِشَيْءٍ إِذَا قُلْتَهُ ثُمَّ دَأَبْتَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَمْ تَبْلُغْهُ؟". قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" تَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي كِتَابِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى خَلْقَهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي خَلْقِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، وَتُسَبِّحُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَتُكَبِّرُ مِثْلَ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَإِسْنَادُ أَحَدِهِمَا حَسَنٌ.

سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، میں اُس وقت بیٹھا ہوا تھا اور اپنے ہونٹوں کو حرکت دے رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم اپنے ہونٹوں کو کیوں حرکت دے رہے ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کہ جب تم اس کو پڑھ لو گے تو پھر اگر تم رات دن مشقت (یعنی ذکر اذکار) کرتے رہو، تو اس (میرے بتائے ہوئے کے اجر و ثواب) تک نہیں پہنچ سکو گے، میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي كِتَابِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى خَلْقَهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي خَلْقِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو اتنی تعداد میں ہو، جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو اتنی تعداد میں ہو، جو تعداد اس کی کتاب میں مذکور ہے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو، جتنا اس کی مخلوق کا شمار ہے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق میں موجود جگہ کو بھر دے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کے آسمانوں اور زمین کو بھر دے اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کی تعداد جتنی ہو، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر چیز کے حوالے سے ہو۔“
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم تسبیح کے کلمات بھی اسی کی مانند پڑھو، اور تکبیر کے کلمات بھی اسی کی مانند پڑھو (یعنی ان الفاظ میں: «سبحان الله» اور «الله اكبر» بھی لگا کر پڑھو!)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو طریقوں سے نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16870]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7930 و 8122)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16871
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَيْضًا قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أُحَرِّكُ شَفَتِي فَقَالَ:" مَا تَقُولُ يَا أَبَا أُمَامَةَ؟". قُلْتُ: أَذْكُرُ اللَّهَ، قَالَ:" أَفَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا هُوَ أَكْبَرُ مِنْ ذِكْرِ اللَّيْلِ عَلَى النَّهَارِ؟ تَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مِلْءُ مَا أَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ، وَتُسَبِّحُ اللَّهَ مِثْلَهُنَّ". ثُمَّ قَالَ:" تَعَلَّمْهُنَّ وَعَلِّمْهُنَّ عَقِبَكَ مِنْ بَعْدِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں ہونٹوں کو حرکت دے رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوامامہ! تم کیا پڑھ رہے ہو؟ میں نے عرض کی: میں اللہ کا ذکر کر رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی اس کی طرف نہ کروں جو تمہارے رات دن کے ذکر سے زیادہ (یعنی اجر و ثواب کے حصول کا باعث) ہو؟ تم یہ پڑھو:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مِلْءُ مَا أَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کو بھر دے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، اور ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس شمار جتنی ہو، جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو، جو اُس کو بھر دے جو ہر چیز کا شمار ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر تم «سبحان الله» بھی اسی کی مانند پڑھو۔“
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان کلمات کو سیکھ لو! اور اپنے بعد اپنی آل اولاد کو ان کی تعلیم دینا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16871]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7930)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16873
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ: أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، [وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ ] وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِثْلَهَا، فَأَعْظِمْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سالم بن ابوالجعد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کو بھر دے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جتنا کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو آسمانوں اور زمین میں موجود جگہ کو بھر دے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ان سب چیزوں کو بھر دے، جن کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کو بھر دے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر تم «سبحان الله» بھی اسی کی مانند پڑھو! اور اسے عظیم سمجھو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16873]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (249/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21640، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1934، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7987، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10219»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح