الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى مَا يُعْجِبُهُ .
جب آدمی کوئی ایسی چیز دیکھے، جو اسے اچھی لگے، تو وہ کیا پڑھے؟
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 5221
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَلْبَسَهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ ذُنُوبُهُ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ، وَمَنْ أَبْطَأَ رِزْقُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَمَنْ نَزَلَ بِقَوْمٍ فَلَا يَصُومَنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَهُوَ طَوِيلٌ، وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ ; ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ بِهَذَا الْحَدِيثِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نعمت عطا کرے تو اسے بکثرت «الحمدلله» کہنا چاہیے جس شخص کے گناہ زیادہ ہوں، اسے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے جس شخص کا رزق تاخیر سے آتا ہو اسے کثرت کے ساتھ «لا حول ولا قوة الا باالله» پڑھنا چاہیے اور جو شخص کسی کے ہاں مہمان ٹھہرے تو وہ ان کی اجازت کے بغیر ہرگز (نفلی) روزہ نہ رکھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ یہ ایک طویل روایت ہے، جو مکمل روایت کے طور پر آگے چل کر نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس روایت کی سند میں ایک راوی یونس بن تمیم ہے، جسے امام ذہبی نے اس حدیث کے حوالے سے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 5221]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (965)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6551، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 926»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 13626
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَلْبَسَهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ هُمُومُهُ فَلْيَسْتَغْفِرْ، وَمَنْ أَبْطَأَ عَنْهُ رِزْقَهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَمَنْ نَزَلَ مَعَ قَوْمٍ فَلَا يَصُومَنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِمْ، وَمَنْ دَخَلَ دَارَ قَوْمٍ فَلْيَجْلِسْ حَيْثُ أَمَرُوهُ ; فَإِنَّ الْقَوْمَ أَعْلَمُ بِعَوْرَةِ دَارِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ فِيهِ:" وَإِنَّ مِنَ الذَّنْبِ الْمَسْخُوطِ بِهِ عَلَى صَاحِبِهِ الْحِقْدَ فِي الْحَسَدِ، وَالْكَسَلَ فِي الْعِبَادَةِ، وَالضَّنْكَ فِي الْمَعِيشَةِ". وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ، ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ، وَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَتِهِ، وَلَمْ يُذْكَرْ عَنْ أَحَدٍ تَضْعِيفُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے نعمتیں عطا کی ہوں، اُسے بکثرت اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنی چاہیے، اور جس شخص کی پریشانی زیادہ ہو، اسے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے، جس شخص کا رزق اس کے پاس آنے میں تاخیر ہو جائے، اُسے کثرت کے ساتھ لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنا چاہیے، اور جو شخص کسی قوم کے پاس مہمان کے طور پر آئے، وہ اُن کی اجازت کے بغیر ہرگز (نفلی) روزہ نہ رکھے اور جو شخص کسی قوم کے گھر میں داخل ہو، اسے وہاں بیٹھ جانا چاہیے، جہاں وہ لوگ اسے ہدایت کریں، کیونکہ وہ لوگ اپنے گھر کے اندرونی معاملات کے بارے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ مزید نقل کیے ہیں: ”بے شک گناہ میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ جس گناہ کی وجہ سے، کرنے والے فرد پر ناراضگی ہوتی ہے، حسد میں کینہ، عبادت میں کوتاہی اور معیشت میں تنگی۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی یونس بن تمیم ہے، امام ذہبی نے اس کا ذکر ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے، اور انہوں نے یہ حدیث اس کے حالات کے ضمن میں نقل کی ہے، انہوں نے کسی سے اس کی تضعیف روایت نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 13626]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ مزید نقل کیے ہیں: ”بے شک گناہ میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ جس گناہ کی وجہ سے، کرنے والے فرد پر ناراضگی ہوتی ہے، حسد میں کینہ، عبادت میں کوتاہی اور معیشت میں تنگی۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی یونس بن تمیم ہے، امام ذہبی نے اس کا ذکر ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے، اور انہوں نے یہ حدیث اس کے حالات کے ضمن میں نقل کی ہے، انہوں نے کسی سے اس کی تضعیف روایت نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 13626]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (965)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6551، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 926»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17153
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَلْبَسَهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ ذُنُوبُهُ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ، وَمَنْ أَبْطَأَ رِزْقُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ کوئی نعمت پہنائے (یعنی کوئی نعمت عطا کرے) تو اسے کثرت کے ساتھ الحمد اللہ پڑھنا چاہیے اور جس شخص کے گناہ زیادہ ہوں اسے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے اور جس کے رزق میں تاخیر ہوتی ہو، اسے کثرت کے ساتھ «لا حول ولا قوة إلا بالله» پڑھنا چاہیے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو مکمل روایت، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17153]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (965)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 926»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف