🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِيمَا يُحْتَقَرُ مِنَ الذُّنُوبِ .
ان گناہوں کا بیان جنہیں حقیر سمجھا جاتا ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 401
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ أَعْمَالًا - هِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعْرِ - كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمُوبِقَاتِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ. قُلْتُ: وَيَأْتِي لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي التَّوْبَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگ کچھ ایسے عمل کرتے ہو! جو تمہارے نزدیک بال سے زیادہ باریک ہوتے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں، ہم لوگ انہیں ہلاکت کا شکار کر دینے والے اعمال شمار کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن راشد ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): اس حدیث کے مختلف طرق، توبہ سے متعلق باب میں آئیں گے، ان شاء اللہ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 401]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 108، أخرجه مسند أحمد برقم: 10612»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17464
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ أَعْمَالًا لَهِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعْرِ، كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمُوبِقَاتِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تم لوگ ایسے اعمال کرتے ہو کہ وہ تمہاری نگاہوں میں بال سے زیادہ ہلکے ہوتے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، ہم لوگ انہیں ہلاکت کا شکار کرنے والے اعمال شمار کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17464]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں