الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 4507
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ: بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ أَدْنُوَ مِنْهُمْ، وَأَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنِّي، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي، وَأَنْ أَصِلَ رَحِمِي وَإِنْ جَفَانِي، وَأَنْ أُكْثِرَ مِنْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَأَنْ أَتَكَلَّمَ بِمُرِّ الْحَقِّ، وَلَا تَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَأَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَظُنُّهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي ذَرٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَظُنُّهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي ذَرٍّ.
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سات باتوں کی تلقین کی تھی: مساکین سے محبت رکھنا ‘ یہ کہ میں ان کے قریب رہوں ‘ یہ کہ میں اپنے سے نیچے والے فرد کی طرف دیکھوں ‘ اپنے سے اوپر والے شخص کی طرف نہ دیکھوں ‘ یہ کہ میں صلہ رحمی کروں ‘ اگرچہ رشتہ دار میرے ساتھ زیادتی کریں، یہ کہ میں لا حول ولا قوۃ الا بااللہ کثرت سے پڑھوں ‘ یہ کہ میں حق بات کہوں خواہ وہ کڑوی ہو ‘ اور یہ کہ میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کروں ‘ اور یہ کہ میں لوگوں سے کچھ نہ مانگوں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم صغیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے ‘ اس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اسے امام احمد نے بھی روایت کیا ہے ‘ اس کی ایک اور سند ہے ‘ جو دوسرے مقام پر آئے گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ‘ اس کے رجال ثقہ ہیں ‘ البتہ میں نے امام شعبی کے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع سے متعلق کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 4507]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1649) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (758) اخرجه الامام احمد فى المسند (173، 159/5) اخرجه الامام البزار فى المسند (3309)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20906، وأخرجه مسند البزار برقم: 3966، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1649»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 12126
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا يَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَأَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنِّي، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي، وَأَوْصَانِي بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوِّ مِنْهُمْ، وَأَوْصَانِي بِقَوْلِ الْحَقِّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا، وَأَوْصَانِي بِصِلَةِ الرَّحِمِ وَإِنْ أَدْبَرَتْ، وَأَوْصَانِي أَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا، وَأَوْصَانِي أَنْ أُكْثِرَ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ: وَأَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَلَّامٍ أَبِي الْمُنْذِرِ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھے یہ تلقین کی تھی کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والی ملامت، مجھ پر اثر انداز نہ ہو، اور میں اُس کا جائزہ لوں کہ جو شخص مجھ سے نیچے ہے، اس کی طرف نہ دیکھوں، جو مجھ سے اوپر ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مسکینوں کے ساتھ محبت رکھنے اور ان کے ساتھ رہنے کی تلقین کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حق بات کہنے کی تلقین کی تھی، اگرچہ وہ کڑوی ہو اور آپ نے مجھے صلہ رحمی کرنے کی تلقین کی تھی، اگرچہ دوسرا شخص پیٹھ پھیر رہا ہو، اور آپ نے مجھے یہ تلقین کی تھی کہ میں لوگوں سے کچھ نہیں مانگوں گا، اور آپ نے مجھے یہ تلقین کی تھی کہ میں کثرت کے ساتھ لا حول ولا قوة الا بالله العلی العظیم پڑھتا رہوں گا، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور یہ کہ میں لوگوں سے کچھ نہیں مانگوں گا۔“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سلام بن ابومنذر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 12126]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور یہ کہ میں لوگوں سے کچھ نہیں مانگوں گا۔“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سلام بن ابومنذر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 12126]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20906، وأخرجه مسند البزار برقم: 3966، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1649، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6128/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17907
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَمَرَنِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعٍ: بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوِّ مِنْهُمْ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ دُونِي، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي، وَأَمَرَنِي أَنْ أَصِلَ الرَّحِمَ وَإِنْ أَدْبَرَتْ، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أَسْأَلَ أَحَدًا شَيْئًا، وَأَمَرَنِي أَنْ أَقُولَ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا يَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَأَمَرَنِي أَنْ أُكْثِرَ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل علیہ السلام نے مجھے سات چیزوں کا حکم دیا تھا: ”غریبوں سے محبت رکھنا اور ان کے قریب رہنا، آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں اپنے سے نیچے والے کی طرف دیکھوں اپنے سے اوپر والے کی طرف نہ دیکھوں اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں صلہ رحمی کروں اگرچہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہ ہو رہا ہو اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں کسی سے کوئی چیز نہ مانگوں اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں حق بات کہوں، اگرچہ وہ کڑوی ہو اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی میں پرواہ نہ کروں، اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں کثرت کے ساتھ «”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“» پڑھوں، کیونکہ یہ عرش کے نیچے موجود خزانوں میں سے ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17907]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (159/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20906، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3005/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح