🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابٌ فِي الْكَبَائِرِ .
کبیرہ گناہوں کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 396
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي عَمَلًا إِذَا أَنَا عَمِلْتُهُ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ. قَالَ:" لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا وَإِنْ عُذِّبْتَ وَحُرِّقْتَ، أَطِعْ وَالِدَيْكَ وَإِنْ أَخْرَجَاكَ مِنْ مَالِكَ وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ هُوَ لَكَ، لَا تَتْرُكِ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا، فَإِنَّهُ مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ، لَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ ; فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ، لَا تُنَازِعِ الْأَمْرَ أَهْلَهُ وَإِنْ رَأَيْتَ أَنَّهُ لَكَ، أَنْفِقْ مِنْ طَوْلِكَ عَلَى أَهْلِكَ، وَلَا تَرْفَعْ عَنْهُمْ عَصَاكَ، أَخِفْهُمْ فِي اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَقَالَ الثَّوْرِيُّ: كَانَ صَدُوقًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی ایسے عمل کی تعلیم دیجیے! کہ جب میں اس پر عمل کر لوں، تو میں جنت میں داخل ہو جاؤں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہ دو! خواہ تمہیں عذاب دیا جائے، یا تمہیں جلا دیا جائے، اور اپنے ماں باپ کی اطاعت کرو! اگرچہ وہ تمہیں تمہارے مال سے اور تمہاری ہر چیز سے باہر نکال دیں، اور تم جان بوجھ کر نماز ترک نہ کرنا، کیونکہ جو شخص جان بوجھ کر نماز ترک کر دیتا ہے، اُس سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے، اور تم شراب نہ پینا، کیونکہ یہ تمام برائیوں کی کنجی ہے، اور تم حکومت کے بارے میں، اُس کے متعلقہ افراد سے جھگڑا نہ کرنا، اگرچہ تم یہ سمجھ رہے ہو کہ تمہیں اُس کا حق ہے، اور تم اپنی گنجائش میں سے، اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنا، اور اُن سے اپنا عصا نہ اُٹھانا، انہیں اللہ تعالیٰ کا ڈر دلاتے رہنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، ثوری فرماتے ہیں: وہ صدوق تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 396]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7956، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7952»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7110
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَشْرِ كَلِمَاتٍ قَالَ:" لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَإِنْ قُتِلْتَ وَحُرِّقْتَ. وَلَا تَعُقَنَّ وَالِدَيْكَ، وَإِنْ أَمَرَاكَ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ أَهْلِكَ وَمَالِكَ. وَلَا تَتْرُكَنَّ صَلَاةً مَكْتُوبَةً مُتَعَمِّدًا، فَإِنَّ مَنْ تَرَكَ صَلَاةً مَكْتُوبَةَ مُتَعَمِّدًا، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ. وَلَا تَشْرَبَنَّ خَمْرًا، فَإِنَّهُ رَأَسُ كُلِّ فَاحِشَةٍ. وَإِيَّاكَ وَالْمَعْصِيَةَ، فَإِنَّ بِالْمَعْصِيَةِ حَلَّ سَخْطُ اللَّهِ. وَإِيَّاكَ وَالْفِرَارَ مِنَ الزَّحْفِ، وَإِنْ هَلَكَ النَّاسُ، وَإِنْ أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ فَاثْبُتْ. وَأَنْفِقْ عَلَى أَهْلِكَ مِنْ طَوْلِكَ، وَلَا تَرْفَعْ عَصَاكَ عَنْهُمْ أَدَبًا وَأَخِفْهُمْ فِي اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ مُتَّصِلٌ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دس کلمات کی وصیت کی تھی آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرانا، خواہ تمہیں قتل کر دیا جائے یا تمہیں جلا دیا جائے، اور تم اپنے ماں باپ کی نافرمانی نہ کرنا، اگرچہ وہ دونوں تمہیں یہ حکم دیں کہ تم اپنے اہل خانہ اور اپنے مال سے نکل جاؤ، اور تم فرض نماز جان بوجھ کر ہرگز ترک نہ کرنا، کیونکہ جو شخص فرض نماز جان بوجھ کر ترک کر دیتا ہے، اس سے اللہ تعالی کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے، اور تم شراب ہرگز نہ پینا، کیونکہ یہ ہر برائی کی جڑ ہے اور تم گناہ کے ارتکاب سے بچ کے رہنا، کیونکہ گناہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی نازل ہوتی ہے اور تم میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنے سے بچنا، خواہ لوگ ہلاکت کا شکار ہو رہے ہوں، اگر لوگوں کو موت لاحق ہو جائے، تو تم ثابت قدم رہنا، اور تم اپنی حیثیت کے مطابق اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنا اور ان کی تربیت کے حوالے سے ان سے عصا کو نہ اٹھانا اور انہیں اللہ تعالیٰ کا خوف دلاتے رہنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، امام طبرانی کی سند متصل ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد قرشی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 7110]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (238)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21570»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں