الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4490
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ أَكَلَ. وَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ، قَالَ:" كُلُوا". وَلَمْ يَأْكُلْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس، جب آپ کے اہل خانہ کے علاوہ کسی اور کی طرف سے کھانا آتا تھا، تو آپ اس کے بارے میں دریافت کرتے تھے، اگر عرض کی جاتی تھی: ہدیہ ہے، تو آپ اسے کھا لیتے تھے، اور اگر یہ گزارش کی جاتی تھی کہ یہ صدقہ ہے، تو آپ (صحابہ کرام) یہ فرماتے تھے: تم کھا لو! آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود (اس کو) نہیں کھاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4490]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4490]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2437، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1077، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7954»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13985
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ أَكَلَ، وَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ قَالَ:" كُلُوا". وَلَمْ يَأْكُلْ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب آپ کے گھر والوں کے علاوہ کہیں اور سے کھانا لایا جاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں دریافت کر لیتے، اگر یہ بتایا جاتا کہ یہ تحفہ ہے، تو آپ اسے کھا لیتے تھے اور اگر یہ کہا: جاتا: کہ یہ صدقہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: (تم لوگ) کھا لو! اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اسے نہیں کھاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 13985]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 13985]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (406/2)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2437، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1077، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7954، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9035»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح