🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
160. بَابٌ جَامِعٌ فِي الدُّعَاءِ لَهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) کے لئے جامع دعا کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5816
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا". فَقَالَ رَجُلٌ: وَالْعِرَاقُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مِنْ ثَمَّ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ، وَتُهَيَّجُ الْفِتَنُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز ادا کی پھر آپ نے حاضرین کی طرف رخ کیا اور یہ کہا: اے اللہ! ہمارے لئے ہمارے مدینہ میں برکت رکھ دے اور ہمارے لئے ہمارے صاع اور مد میں برکت رکھ دے اے اللہ! ہمارے لئے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت رکھ دے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! عراق کے لئے بھی دعا کریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوتا ہے اور وہاں سے فتنے پھیلیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5816]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6064)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5610، 6028»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16637
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا، وَفِي يَمَنِنَا". فَقَالَ رَجُلٌ: وَفِي شَرْقِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَفِي يَمَنِنَا". فَقَالَ رَجُلٌ: وَفِي مَشْرِقِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَفِي يَمَنِنَا، إِنَّ مِنْ هُنَالِكَ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ، وَبِهِ تِسْعَةُ أَعْشَارِ الشَّرِّ، وَبِهِ الدَّاءُ الْعُضَالُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ وَلَفْظُهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا". - مَرَّتَيْنِ - فَقَالَ رَجُلٌ: وَفِي مَشْرِقِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ هُنَالِكَ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ، وَبِهِ تِسْعَةُ أَعْشَارِ الْشَّرِّ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَطَاءٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے اللہ! تو ہمارے شام اور ہمارے یمن میں، ہمارے لئے برکت ڈال دے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے مشرقی علاقے کے لئے بھی (یعنی دعا کیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام اور ہمارے یمن میں، ہمارے لئے برکت ڈال دے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے مشرق (یعنی اس کے لئے بھی دعا کیجئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت ڈال دے (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے مخاطب ہو کر یہ ارشاد فرمایا:) ”وہاں (یعنی مشرق کی سمت میں) سے شیطان کا سینگ طلوع ہو گا اور وہاں شر کے دس میں سے نو حصے ہیں اور وہاں پیچیدہ بیماری ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو ہمارے لئے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت ڈال دے، ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے مشرق کے لیے بھی (یعنی دعا کیجئے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہو گا، اور وہاں شر کے دس میں سے نو حصے ہیں۔“
امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن عطاء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 16637]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1910)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 990، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3953، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5610، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1824، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13422، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1910»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں