🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْخِلَافَةِ فِي قُرَيْشٍ وَالنَّاسُ تَبَعٌ لَهُمْ .
خلافت کا قریش میں ہونا اور لوگوں، ان کے پیروکار ہونا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8978
وَعَنْ بُكَيْرِ بْنِ وَهْبٍ الْجَزِرِيِّ قَالَ: قَالَ لِي أَنَسٌ: أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا مَا أُحَدِّثُهُ كُلَّ أَحَدٍ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ عَلَى بَابِ الْبَيْتِ وَنَحْنُ فِيهِ فَقَالَ:" الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ إِنَّ لِي عَلَيْكُمْ حَقًّا، وَإِنَّ لَهُمْ عَلَيْكُمْ حَقًّا مِثْلَ ذَلِكَ، مَا إِنِ اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، وَإِنْ عَاهَدُوا وَفُّوا، وَإِنْ حَكَمُوا عَدَلُوا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ أَتَمَّ مِنْهُمَا وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" الْمُلْكُ فِي قُرَيْشٍ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
بکیر بن وہب جزری بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا میں تمہیں ایک حدیث بیان کرنے لگا ہوں جو میں ہر ایک کو بیان نہیں کرتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے دروازے پر کھڑے ہوئے ہم لوگ اس گھر کے اندر موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے میرا تم لوگوں پر حق ہے اور اُن لوگوں کا بھی تم پر اس کی مانند حق ہے، جب تک ان سے رحم مانگا جائے، تو وہ رحم کریں گے اور جب وہ عہد کریں، تو وہ پورا کریں اور جب تک وہ فیصلہ کرتے ہوئے انصاف سے کام لیں گے ان میں سے جو فرد ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ جو ان دونوں سے زیادہ مکمل ہے اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”بادشاہی قریش میں ہو گی“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8978]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (15) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4033) اخرجه احمد فى المسند (129/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11898، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2192، 6606»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8988
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا فِي بَيْتٍ فِيهِ نَفَرٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا يُوَسِّعُ رَجَاءَ أَنْ يَجْلِسَ إِلَى جَنْبِهِ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الْبَابِ فَأَخَذَ بِعِضَادَتَيْهِ فَقَالَ:" الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ، وَلِي عَلَيْكُمْ حَقٌّ عَظِيمٌ، وَلَهُمْ ذَلِكَ مَا فَعَلُوا ثَلَاثًا: إِذَا اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا، وَإِذَا حَكَمُوا عَدَلُوا، وَإِذَا عَاهَدُوا وَفَّوْا فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَإِذَا ائْتَمَنُوا أَدُّوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَرُّوخَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا خَالَفَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک ایسے گھر میں موجود تھے جس میں مہاجرین اور انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد موجود تھے اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے ہم میں سے ہر ایک شخص نے جگہ بنانی شروع کی یہ امید رکھتے ہوئے کہ شاید آپ اس کے پہلو میں تشریف فرما ہو جائیں لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دروازے کے پاس کھڑے ہوئے آپ نے اس کے کواڑوں کو پکڑا اور فرمایا حکمران قریش میں سے ہوں گے میرا تم پر بڑا حق ہے، اور ان لوگوں کا بھی حق ہو گا، جب تک وہ تین کام کریں گے، جب ان سے رحم مانگا جائے، تو رحم کریں جب وہ فیصلہ دیں، تو عدل سے کام لیں گے، جب عہد کریں، تو اس کو پورا کریں گے ان میں سے جو فرد ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جب انہیں امین بنایا جائے، تو وہ ادائیگی کریں (یعنی امانت واپس کر دیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن فروخ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ بعض اوقات (دوسروں کے) برخلاف روایت نقل کرتا ہے اس راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے معجم کبیر کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8988]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6606»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں