🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ
گھوڑوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9329
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ وَالْيُمْنُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا، قَلِّدُوهَا وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْتَارَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ أَتَمَّ مِنْهُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَيَأْتِي بَعْدَ هَذَا بِبَابٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی اور برکت باندھ دی گئی ہے اور ان کے مالکان کی ان کے حوالے سے مدد کی جاتی ہے تم انہیں ہار پہناؤ لیکن انہیں تار نہ پہنانا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں وہ ایک باب کے بعد آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9329]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (352/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14377، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8977»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9340
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ وَالنُّبْلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا فَامْسَحُوا بِنَوَاصِيهَا، وَادْعُوا لَهَا بِالْبَرَكَةِ، وَقَلِّدُوهَا وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْتَارَ". قَالَ عَلِيٌّ:" وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْثَانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی اور فضیلت (یا نجابت) باندھ دی گئی ہیں، اور ان کے مالکان کی ان کے حوالے سے مدد کی جاتی ہے تم لوگ ان کی پیشانیوں پر ہاتھ پھیرو اور ان کے لئے برکت کی دعا کرو، اور انہیں ہار پہناؤ لیکن انہیں تار نہ پہنانا“۔ علی نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم ان کے گلے میں بت نہ ڈالنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9340]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں