🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
600. علقمة بن قيس، عن أبي مسعود
علقمہ بن قیس کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 4
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14616
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْحَدَّادُ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِذَا قَرَأَ الرَّجُلُ آيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْـزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ ".
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی رات کو سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں، ﴿آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ﴾ (رسول اس چیز پر ایمان لائے جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل کی گئی)، پڑھ لے تو یہ اسے کافی ہو جائیں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14616]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 203، حدیث 544»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14618
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْحَدَّادُ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، وَأَبُو مَرْوَانَ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ، فَلَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ حَدِيثًا حَدَّثَنِي عَنْكَ عَلْقَمَةُ ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مَنْ قَرَأَهُمَا فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْـزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ ".
(عبدالرحمن بن یزید کہتے ہیں:) میں سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے ملا جبکہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، میں نے عرض کیا: علقمہ نے مجھے آپ کے حوالے سے ایک حدیث بیان کی ہے۔ انہوں نے کہا: ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں، ﴿آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ﴾ (رسول اس چیز پر ایمان لائے جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل کی گئی)، جس نے رات کو انہیں پڑھا وہ اسے کافی ہو جائیں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14618]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 204، حدیث 546»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14621
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مَنْ قَرَأَ بِهِمَا فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ " وَلَمْ يَذْكُرْ عَلْقَمَةَ .
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں، جس نے رات کو انہیں پڑھا وہ اسے کافی ہو جائیں گی۔“
اس روایت میں علقمہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14621]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 204، حدیث 549»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14625
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا مَسْعُودٍ فَقُلْتُ: أَبَا مَسْعُودٍ بَلَغَنِي عَنْكَ فِي الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مَنْ قَرَأَ بِهِمَا فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ ".
عبدالرحمن بن یزید کہتے ہیں: میں سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے ابومسعود! مجھے آپ کے حوالے سے سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتوں کے بارے میں ایک بات پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا: ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں، جس نے رات کو انہیں پڑھا وہ اسے کافی ہو جائیں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14625]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 205، حدیث 553»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں