🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن خباب
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 6
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3641
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْأَحْوَلُ ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ مَعْنٍ الْمَسْعُودِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ يَقُولُ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ قُتِلَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ رَحِمَهُ اللهُ وَلَمْ يَتْرُكْ إِلَّا نَمِرَةً، وَكَانَ إِذَا غُطِّيَ بِهَا وَجْهُهُ وَرَأْسُهُ بَدَتْ رِجْلَاهُ، وَإِذَا غُطِّيَ بِهَا رِجْلَاهُ بَدَا رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَضَعُوا عَلَى رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنَ الْإِذْخِرِ.
مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: جب احد کا دن ہوا تو سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے اور انہوں نے سوائے ایک دھاری دار چادر کے کچھ نہ چھوڑا، اور جب اس سے ان کا چہرہ اور سر ڈھانپا جاتا تو ان کے پاؤں کھل جاتے، اور جب اس سے ان کے پاؤں ڈھانپے جاتے تو ان کا سر کھل جاتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور ان کے پاؤں پر کچھ اذخر گھاس رکھ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3641]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 67، حدیث 3656»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3642
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ خَبَّابٍ ، قَالَ: هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَبْتَغِي وَجْهَ اللهِ فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللهِ، فَمِنَّا مَنْ ذَهَبَ لَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ كَانَ مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا نَمِرَةٌ كُنَّا إِذَا غَطَّيْنَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ، وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ مِنَ الْإِذْخِرِ وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کر کے آئے، ہم اللہ کی رضا چاہتے تھے، تو ہمارا اجر اللہ کے ذمے واجب ہو گیا۔ پس ہم میں سے کچھ ایسے تھے جو (دنیا سے) چلے گئے اور اپنے اجر میں سے کچھ نہ کھایا، انہی میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے، وہ احد کے دن شہید ہو گئے اور ان کے پاس سوائے ایک دھاری دار چادر کے کچھ نہ تھا۔ جب ہم ان کا سر ڈھانپتے تو ان کے پاؤں نکل آتے، اور جب ہم ان کے پاؤں ڈھانپتے تو ان کا سر نکل آتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور ان کے پاؤں پر اذخر گھاس رکھ دو۔“ اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 68، حدیث 3657»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3643
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ خَبَّابٍ ، قَالَ: هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَغِي وَجْهَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اللہ عزوجل کی رضا کی طلب میں ہجرت کی۔
راوی نے آگے اسی جیسی حدیث ذکر کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3643]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 68، حدیث 3658»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3645
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ يَقُولُ: إِنَّا هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَغِي وَجْهَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللهِ، فَمِنَّا مَنْ مَضَى وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْ حَسَنَاتِهِ شَيْئًا، مِنْهُمُ الْمُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَكَ بُرْدَةً إِذَا جَعَلْنَاهَا عَلَى رِجْلَيْهِ بَدَا رَأْسُهُ، وَإِذَا جَعَلْنَاهَا عَلَى رَأْسِهِ بَدَتْ رِجْلَاهُ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَجْعَلَهَا عَلَى رَأْسِهِ، وَنَجْعَلَ عَلَى رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنَ الْإِذْخِرِ وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا - يَعْنِي يَأْكُلُهَا -.
ابووائل رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کر کے آئے، ہم اللہ عزوجل کی رضا چاہتے تھے، تو ہمارا اجر اللہ کے ذمے واجب ہو گیا۔ پس ہم میں سے کوئی ایسا بھی تھا جو (دنیا سے) گزر گیا اور اپنی نیکیوں میں سے کچھ نہ کھایا، انہی میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے، وہ احد کے دن شہید ہوئے اور ایک چادر چھوڑی، جب ہم اسے ان کے پاؤں پر رکھتے تو ان کا سر کھل جاتا، اور جب ہم اسے ان کے سر پر رکھتے تو ان کے پاؤں کھل جاتے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ”اسے ان کے سر پر رکھیں اور ان کے پاؤں پر کچھ اذخر گھاس رکھیں، اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہے ہیں“ - یعنی اسے کھا رہے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3645]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 68، حدیث 3660»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3646
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، قَالَ: سَمِعْتُ شَقِيقَ بْنَ سَلَمَةَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنَا خَبَّابٌ ، قَالَ: هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَغِي وَجْهَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللهِ فَمِنَّا مَنْ مَضَى وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ فَلَمْ نَجِدْ شَيْئًا نُكَفِّنُهُ فِيهِ إِلَّا نَمِرَةً إِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُغَطِّيَ رَأْسَهُ وَنَجْعَلَ عَلَى رِجْلَيْهِ إِذْخِرًا، وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا.
شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہمیں سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کر کے آئے، ہم اللہ عزوجل کی رضا چاہتے تھے اور ہمارا اجر اللہ کے ذمے واجب ہو گیا۔ پس ہم میں سے کوئی ایسا بھی تھا جو (دنیا سے) گزر گیا اور اپنے اجر میں سے کچھ نہ کھایا، انہی میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے، وہ احد کے دن شہید ہو گئے تو ہمیں انہیں کفنانے کے لیے ایک دھاری دار چادر کے سوا کچھ نہ ملا، جب ہم اس سے ان کا سر ڈھانپتے تو ان کے پاؤں کھل جاتے، اور جب ہم ان کے پاؤں ڈھانپتے تو ان کا سر کھل جاتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ان کا سر ڈھانپیں اور ان کے پاؤں پر اذخر گھاس رکھیں، اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3646]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 69، حدیث 3661»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3647
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مَنْصُورٍ الرُّمَّانِيُّ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُعَاذٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ خَبَّابٍ ، قَالَ: إِنَّا قَوْمٌ هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللهِ، فَمِنَّا مَنْ قُبِضَ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا، مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَلَمْ يُوجَدْ لَهُ إِلَّا نَمِرَةٌ كَانَ إِذَا غُطِّيَ بِهَا رَأْسُهُ خَرَجَ رِجْلَاهُ، وَإِذَا غُطِّيَ بِهَا رِجْلَاهُ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: غَطُّوا بِهَا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَيْهِ إِذْخِرًا، وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کی، تو ہمارا اجر اللہ کے ذمے واجب ہو گیا۔ پس ہم میں سے کوئی ایسا بھی تھا جو (دنیا سے) اٹھا لیا گیا اور اپنے اجر میں سے کچھ نہ کھایا، انہی میں سے سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے، وہ احد کے دن شہید ہوئے، اور انہیں سوائے ایک دھاری دار چادر کے کچھ نہ ملا، جب اس سے ان کا سر ڈھانپا جاتا تو ان کے پاؤں کھل جاتے، اور جب اس سے ان کے پاؤں ڈھانپے جاتے تو ان کا سر کھل جاتا، تو یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور اس پر اذخر گھاس رکھ دو۔“ اور ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کا پھل پک گیا ہے اور وہ اسے چن رہے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3647]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 69، حدیث 3662»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں