🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3458
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ لِامْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ: أَتَعْرِفِينَ فُلَانَةَ؟ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهَا وَهِيَ تَبْكِي عَلَى قَبْرٍ، فَقَالَ لَهَا: اتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي، فَقَالَتْ: إِلَيْكَ عَنِّي، فَإِنَّكَ لَا تُبَالِي بِمُصِيبَتِي - وَلَمْ تَكُنْ تَعْرِفُهُ - فَقِيلَ لَهَا: إِنَّهُ رَسُولُ اللهِ! فَأَخَذَهَا مِثْلُ الْمَوْتِ، فَجَاءَتْ إِلَى بَابِهِ، فَلَمْ تَجِدْ عَلَيْهِ بَوَّابًا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي لَمْ أَعْرِفْكَ، فَقَالَ لَهَا: إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ.
ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو اپنے گھر کی ایک خاتون سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”کیا تم فلاں عورت کو جانتی ہو؟ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کے پاس سے گزر ہوا جبکہ وہ ایک قبر پر بیٹھی رو رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: «اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي» ”اللہ سے ڈرو اور صبر کرو۔“ اس نے (ناسمجھی میں) کہا: ”آپ یہاں سے ہٹ جائیں، آپ کو میری مصیبت کا کیا احساس؟“ حالانکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانتی نہ تھی، پھر جب اسے بتایا گیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو اس پر (ندامت سے) موت جیسی کیفیت طاری ہو گئی، چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئی تو وہاں کوئی دربان نہ پایا، اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: «إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ» ”بے شک حقیقی صبر تو وہی ہے جو صدمے کے بالکل آغاز کے وقت کیا جائے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3458]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1194، 1223، 1240، 6735، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 926، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 987، 988، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1869، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3124، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1596، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12049، وأخرجه فتح الباري برقم: 1223، 5329، 6735، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1159، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3445»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3504
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ لِامْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ: أَمَا تَعْرِفِينَ فُلَانَةَ؟ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَيْهَا وَهِيَ تَبْكِي عَلَى قَبْرٍ، فَقَالَ لَهَا: اتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي، فَقَالَتْ لَهُ: إِلَيْكَ عَنِّي، فَإِنَّكَ لَا تُبَالِي بِمُصِيبَتِي، قَالَ: وَلَمْ تَكُنْ عَرَفَتْهُ، فَقِيلَ لَهَا: إِنَّ هَذَا رَسُولُ اللهِ، فَأَخَذَهَا مِثْلُ الْمَوْتِ، فَجَاءَتْ عَلَى بَابِهِ، فَلَمْ تَجِدْ عَلَيْهِ بَوَّابًا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي لَمْ أَعْرِفْكَ، فَقَالَ: إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنے گھر کی ایک خاتون سے فرما رہے تھے: کیا تم فلاں عورت کو جانتی ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے جبکہ وہ ایک قبر پر رو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو اور صبر کرو۔“ اس نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ پہچانتے ہوئے، کہا: مجھ سے دور رہیے، آپ کو میری مصیبت کی کوئی پروا نہیں۔ پھر اسے بتایا گیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو اس پر موت جیسی گھبراہٹ طاری ہوگئی۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر حاضر ہوئی اور وہاں کوئی دربان نہ پایا۔ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اصل صبر پہلے صدمے کے وقت ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3504]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1194، 1223، 1240، 6735، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 926، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 987، 988، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1869، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3124، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1596، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12049، وأخرجه فتح الباري برقم: 1223، 5329، 6735، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1159، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3491»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں