الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 3379
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَزَوَّرِ ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي جِنَازَةٍ، فَرَأَى قَوْمًا يَمْشُونَ بِغَيْرِ أَرْدِيَةٍ، فَقَالَ: بِحَضْرَتِي يُفْعَلُ هَذَا؟ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَدْعُوَ عَلَيْكُمْ دَعْوَةً تَمْشُونَ فِي غَيْرِ صُوَرِكُمْ I " قَالَ: فَمَا رُئِيَ أَحَدٌ بَعْدَ ذَلِكَ يَمْشِي بِغَيْرِ رِدَاءٍ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو چادروں کے بغیر چل رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میری موجودگی میں ایسا کیا جا رہا ہے؟ میں نے ارادہ کیا تھا کہ تم پر ایسی بددعا کروں کہ تم اپنی صورتوں کے علاوہ دوسری صورتوں میں چلتے پھرتے نظر آؤ۔“ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد پھر کسی کو چادر کے بغیر چلتے نہیں دیکھا گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3379]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3379]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1485، والطبراني فى «الكبير» برقم: 601، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7133»
حدیث نمبر: 3380
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الْفَزَارِيُّ الْكُوفِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْقَطَّانُ الْكُوفِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ اللهَ يَقُولُ: إِنَّ الْعِزَّةَ إِزَارِي، وَالْكِبْرِيَاءَ رِدَائِي، فَمَنْ نَازَعَنِيهِمَا أُعَذِّبُهُ.
لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَا يُعْلَمُ حَبِيبٌ حَدَّثَ عَنْ زَاذَانَ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ.
لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَا يُعْلَمُ حَبِيبٌ حَدَّثَ عَنْ زَاذَانَ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: عزت میرا تہبند ہے اور کبریائی میری چادر ہے، پس جو کوئی ان دونوں میں مجھ سے جھگڑے گا (ان کا دعویٰ کرے گا) میں اسے عذاب دوں گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، اور حبیب کے بارے میں معلوم نہیں کہ انہوں نے زاذان سے اس حدیث کے سوا کوئی اور حدیث بیان کی ہو۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3380]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن الزبير والد أبي أحمد ضعفه أبو زرعة وغيره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 99» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 331»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 331»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن الزبير والد أبي أحمد
حدیث نمبر: 7133
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ النُّعْمَانِ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ ، عَنْ نُفَيْعٍ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَأَبِي بَرْزَةَ ، قَالَا: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ، فَرَأَى أَقْوَامًا قَدْ طَرَحُوا أَرْدِيَتَهُمْ يَمْشُونَ فِي الْقَمِيصِ، فَقَالَ: I " أَبِفِعْلِ الْجَاهِلِيَّةِ تَأْخُذُونَ؟ أَوْ بِصَنِيعِ الْجَاهِلِيَّةِ تَشَبَّهُونَ؟ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَدْعُوَ عَلَيْكُمْ دَعْوَةً تَرْجِعُونَ فِي غَيْرِ صُوَرِكُمْ I "، فَأَخَذَ الْقَوْمُ أَرْدِيَتَهُمْ، فَارْتَدَوْا I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ وَأَبِي بَرْزَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ وَأَبِي بَرْزَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ I ".
سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو دیکھا جنہوں نے اپنی چادریں (کندھوں سے) اتار رکھی تھیں اور وہ صرف قمیصوں میں چل رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جاہلیت کا طریقہ اپنا رہے ہو؟ یا جاہلیت کے طرزِ عمل کی مشابہت اختیار کر رہے ہو؟ میں نے پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ تمہارے خلاف ایسی بددعا کروں کہ تم اپنی موجودہ صورتوں کے علاوہ کسی اور شکل میں بدل کر واپس لوٹو۔“ چناچہ ان لوگوں نے اپنی چادریں تھام لیں اور انہیں اوڑھ لیا۔“
یہ حدیث سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس کی روایت میں احمد بن عبدہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 7133]
یہ حدیث سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس کی روایت میں احمد بن عبدہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 7133]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: هذا حديث منكر وعلي من عتق الشيعة منكر الحديث ونفيع منكر الحديث ضعيف «علل الحديث، ج 3، ص 523» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1485، والطبراني فى «الكبير» برقم: 601، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3379»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1485، والطبراني فى «الكبير» برقم: 601، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3379»
الحكم على الحديث:
منكر