الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4240
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ قَالَ: نَا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا فَأَرَادَ اللهُ بِهِ خَيْرًا رَزَقَهُ وَزِيرًا صَالِحًا، إِنْ نَسِيَ ذَكَّرَهُ، وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص مسلمانوں کے معاملات میں سے کسی چیز کا ذمہ دار بنایا جائے اور اللہ اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرمائے تو اسے ایک نیک وزیر عطا فرما دیتا ہے، اگر وہ بھول جائے تو وہ اسے یاد دلاتا ہے اور اگر اسے یاد ہو تو وہ اس کی مدد کرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے ابو سعید مؤدب (فرج بن فضالہ) کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو سعید سے روایت کرنے میں منصور بن ابی مزاحم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4240]

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4494، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4215 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7779، 8699، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2932، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20377، 20378، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25052، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4439، والبزار فى «مسنده» برقم: 261 / 236»
حدیث نمبر: 4241
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ قَالَ: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ ، عَنْ عُبَيْدَةَ الضَّبِّيِّ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ يَسَّرَ عَلَيْهِ أَظَلَّهُ اللهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدَةَ إِلَّا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدَةَ إِلَّا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس کے لیے آسانی پیدا کی، اللہ اسے اپنے سائے میں جگہ دے گا، اس دن جب اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیدہ سے فضل بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4241]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیدہ سے فضل بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4241]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 214، والطبراني فى «الصغير» برقم: 581»