الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 2787
وَعَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ بُجَيْرِ بْنِ أَبِي بُجَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ قَنْصٍ، وَلَا كَلْبِ مَاشِيَةٍ، نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ایسا کتا پالا جو نہ تو شکار کے کام آنے والا ہو اور نہ ہی مویشیوں کی حفاظت کے لیے، تو اس کے اجر و ثواب میں سے ہر روز ایک قیراط کی کمی کر دی جاتی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 2787]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه بجير بن أبي بجير قال المزي عقب حديث رواه من طريقه وهو حديث حسن وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 44» »
«أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4681، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14348، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8533»
«أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4681، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14348، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8533»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 2788
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللهِ فِي سَفَرٍ، فَمَرُّوا عَلَى قَبْرِ أَبِي رِغَالٍ ، فَقَالُوا: مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: هَذَا قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ ، وَهُوَ أَبُو ثَقِيفَ، وَكَانَ امْرَأً مِنْ ثَمُودَ، وَكَانَ مَنْزِلُهُ بِالْحَرَمِ، فَلَمَّا أَهْلَكَ اللهُ قَوْمَهُ بِمَا أَهْلَكَهُمْ بِهِ مَنَعَهُ لِمَكَانِهِ مِنَ الْحَرَمِ، وَإِنَّهُ خَرَجَ حَتَّى إِذَا بَلَغَ هَا هُنَا مَاتَ، فَدُفِنَ، وَدُفِنَ مَعَهُ غُصْنٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَابْتَدَرْنَاهُ، فَاسْتَخْرَجْنَاهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ان کا گزر ابو رغال کی قبر پر ہوا، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ابو رغال کی قبر ہے، وہ ثقیف کا جدِ امجد تھا، وہ قومِ ثمود کا ایک شخص تھا اور اس کا ٹھکانہ حرم میں تھا، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ نے اس کی قوم کو اس عذاب سے ہلاک کیا جس سے انہیں ہلاک کیا تھا، تو حرم میں ہونے کی وجہ سے وہ (عذاب سے) محفوظ رہا، پھر وہ وہاں سے نکلا یہاں تک کہ جب اس جگہ پہنچا تو فوت ہو گیا اور اسے دفن کر دیا گیا، اور اس کے ساتھ سونے کی ایک شاخ بھی دفن کی گئی تھی۔“ پس ہم اس کی طرف لپکے اور ہم نے وہ شاخ نکال لی۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 2788]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6198، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3088، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7746، 7747، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3754، 3753، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14348، 14349»
حدیث نمبر: 8533
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ بُجَيْرِ بْنِ أَبِي بُجَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا، لَيْسَ بِكَلْبِ قَنْصٍ، وَلَا كَلْبِ مَاشِيَةٍ، نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ I ".
ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَمَرُّوا بِقَبْرِ أَبِي رِغَالٍ ، فَقَالَ: I " هَذَا قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ، وَهُوَ أَبُو ثَقِيفَ ، وَهُوَ امْرُؤٌ مِنْ ثَمُودَ، فَكَانَ مَنْزِلُهُ بِالْحَرَمِ، فَلَمَّا أَهْلَكَ اللهُ قَوْمَهُ بِمَا أَهْلَكَهُمُ اللهُ بِهِ مُنِعَ بِمَكَانِهِ مِنَ الْحَرَمِ، وَإِنَّهُ خَرَجَ حَتَّى إِذَا بَلَغَ هَاهُنَا مَاتَ فَدُفِنَ، وَدُفِنَ مَعَهُ غُصْنٌ مِنْ ذَهَبٍ I "، فَابْتَدَرْنَاهُ، فَاسْتَخْرَجْنَاهُ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ .

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ایسا کتا رکھا جو نہ شکار کا ہو اور نہ مویشیوں کی حفاظت کا، تو اس کے اجر میں سے ہر روز ایک قیراط کمی ہوتی رہتی ہے۔“
پھر انہوں نے ذکر کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، تو ان کا گزر ابو رغال کی قبر کے پاس سے ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ابو رغال کی قبر ہے، وہ ثقیف کا باپ (جدِ اعلیٰ) اور قومِ ثمود کا ایک آدمی تھا۔ اس کی رہائش حرم میں تھی، پھر جب اللہ تعالیٰ نے اس کی قوم کو ہلاک کیا جس عذاب سے ہلاک کیا، تو حرم میں ہونے کی وجہ سے وہ (اس عذاب سے) بچا رہا۔ وہ (حرم سے) نکلا، یہاں تک کہ جب اس مقام تک پہنچا تو مر گیا اور دفن کر دیا گیا، اور اس کے ساتھ سونے کی ایک شاخ بھی دفن کی گئی۔“ تو ہم جلدی سے اس کی طرف لپکے اور اسے نکال لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو روح بن قاسم سے یزید بن زریع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8533]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4681، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14348، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2787»