🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1615. باب ما جاء في أصله وسببه ونسبه صلى الله عليه وسلم
نبی ﷺ کی اصل، سسرالی رشتوں اور نسب کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6312
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ غَيْرَ سَبَبِي وَنَسَبِي".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”ہر تعلق اور نسب (قیامت کے دن) منقطع ہو جائے گا سوائے میرے تعلق اور میرے نسب کے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6312]
تخریج الحدیث: «محمد بن علي بن الحسين الباقر لم يدرك عمر (من الحفظ)؛ وفي رواية الحاكم عن علي بن الحسين عن عمر وهو منقطع أيضًا (محقق المطالب العالية)؛ والحديث له شواهد يحسن بها»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2633، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6605، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7430، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 342»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين محمد بن علي الباقر وعمر، ورجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6797
عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "لَمَّا تَزَوَّجَ عُمَرُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَلَّا تُهَنِّئُونِي؛ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غَيْرَ سَبَبِي وَنَسَبِي".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ بِسَنَدٍ مُنْقَطِعٍ.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: "خَرَجَ عُمَرُ إِلَى أَهْلِ الصُّفَّةِ فَقَالَ: أَلَا تُهَنِّئُونِي، قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: تَزَوَّجْتُ أُمَّ كُلْثُومٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...." فَذَكَرَهُ.
قَالَ: "فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ".
امام جعفر بن محمد رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو فرمایا: ”کیا تم مجھے مبارکباد نہیں دو گے؟ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن میرے تعلق اور نسب کے علاوہ ہر تعلق اور نسب منقطع ہو جائے گا۔““ اس روایت کو امام اسحاق بن راہویہ نے سندِ منقطع کے ساتھ نقل کیا ہے، جبکہ انھی کی ایک اور روایت میں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اہل صفہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم مجھے مبارکباد نہیں دو گے؟“ انہوں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! کس خوشی میں؟ آپ نے فرمایا: ”میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی بیٹی (اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی) سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا ہے، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے...“ پھر پوری حدیث ذکر کی اور (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”پس میں نے یہ پسند کیا کہ میرا بھی (آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ خاص) تعلق قائم ہو جائے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6797]
تخریج الحدیث: «رواه إسحاق بن راهويه بسند منقطع»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں