🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ
ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 183
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ: "بَيْنَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَقَرَةً إِذْ رَكِبَهَا فَضَرَبَهَا، فَقَالَتْ: إِنَّا لَمْ نُخْلَقْ لِهَذَا، إِنَّمَا خُلِقْنَا لِلْحِرَاثَةِ، فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ بَقَرَةٌ تَكَلَّمُ"، قَالَ: " فَإِنِّي أُومِنُ بِهَذَا، أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَمَا هُمَا ثَمَّ، وَبَيْنَا رَجُلٌ فِي غَنَمِهِ إِذْ عَدَا عَلَيْهَا الذِّئْبُ فَأَخَذَ شَاةً مِنْهَا، فَطَلَبَهُ فَأَدْرَكَهُ فَاسْتَنْقَذَهَا مِنْهُ، قَالَ: يَا هَذَا، اسْتَنْقَذْتَهَا مِنِّي، فَمَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ، يَوْمَ لَا رَاعِيَ لَهَا غَيْرِي؟ فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ ذِئْبٌ يَتَكَلَّمُ"، قَالَ: "فَإِنِّي أُومِنُ بِذَلِكَ وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَمَا هُمَا ثَمَّ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر ہماری طرف اپنا رخِ انور کر کے فرمایا: ”ایک شخص اپنی گائے ہانک کر لے جا رہا تھا کہ اچانک وہ اس پر سوار ہو گیا اور اسے مارنے لگا، تو اس گائے نے کہا: ہمیں اس (سواری) کے لیے پیدا نہیں کیا گیا، ہمیں تو محض کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ لوگوں نے (حیرت سے) کہا: «سبحان اللہ» ! گائے کلام کرتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو میں اس بات پر ایمان لایا ہوں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی، حالانکہ وہ دونوں اس وقت وہاں موجود نہ تھے۔ اسی دوران ایک شخص اپنی بکریوں میں تھا کہ اچانک ایک بھیڑیے نے ان پر حملہ کر کے ایک بکری اچک لی، اس شخص نے اس کا پیچھا کیا اور اسے پا کر وہ بکری اس سے چھڑا لی۔ اس پر بھیڑیے نے کہا: اے شخص! تو نے اسے مجھ سے تو چھڑا لیا، لیکن درندوں والے دن اس کا نگہبان کون ہو گا، جس دن میرے سوا اس کا کوئی چرواہا نہ ہو گا؟ لوگ پکار اٹھے: «سبحان اللہ» ! کیا بھیڑیا کلام کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس پر ایمان رکھتا ہوں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی، حالانکہ وہ دونوں اس وقت وہاں موجود نہ تھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 183]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2199، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4401، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3677، 3695، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7304، وأخرجه فتح الباري برقم: 584، 2199، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20808، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14083، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8359، وأخرجه شرح السنة برقم: 3889»
«صحيح البخاري: 1/552؛ صحيح مسلم: 4/1857»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 643
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، قَثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَقَرَةً فَبَدَا لَهُ أَنْ يَرْكَبَهَا، فَأَقْبَلَتْ بِهِ فَقَالَتْ لَهُ: إِنَّا لَمْ نُخْلَقْ لِهَذَا إِنَّمَا خُلِقْنَا لِلْحِرَاثَةِ "، فَقَالَ مَنْ حَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ: سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فَإِنِّي آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَلَمْ يَكُنْ ثَمَّ أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ" ، وَقَالَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ فِي غَنَمِهِ إِذْ جَاءَ الذِّئْبُ فَذَهَبَ بِشَاةٍ مِنَ الْغَنَمِ، فَطَلَبَهُ، فَلَمَّا أَدْرَكَهُ لَفَظَهَا ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهِ فَقَالَ: فَمَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ يَوْمَ لَا رَاعِيَ يَكُونُ لَهَا غَيْرِي؟ " فَقَالَ مَنْ حَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ: سُبْحَانَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ: "فَإِنِّي آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَلَمْ يَكُنْ ثَمَّ أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص ایک گائے ہانک کر لے جا رہا تھا کہ اس کا جی چاہا کہ اس پر سوار ہو جائے، چنانچہ وہ اس پر سوار ہو کر آگے بڑھا تو گائے اس کی طرف متوجہ ہوئی اور اس سے کہا: ہمیں اس کام کے لیے پیدا نہیں کیا گیا، ہمیں تو محض کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود لوگوں نے (حیرت سے) کہا: «سبحان اللہ، سبحان اللہ» ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس پر ایمان لایا اور ابوبکر اور عمر بھی“، حالانکہ اس وقت وہاں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما موجود نہ تھے۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی طرح ایک شخص اپنی بکریوں کے ریوڑ میں تھا کہ اچانک بھیڑیا آیا اور ایک بکری لے بھاگا۔ اس شخص نے اس کا پیچھا کیا، جب اسے جا لیا تو بھیڑیے نے اسے (بکری کو) چھوڑ دیا، پھر اس کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا: درندوں کے غلبے والے دن ان کا نگہبان کون ہوگا، جس دن میرے سوا ان کا کوئی چرواہا نہ ہوگا؟“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد موجود لوگوں نے کہا: «سبحان اللہ» ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس پر ایمان لایا اور ابوبکر اور عمر بھی“، حالانکہ وہاں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما موجود نہ تھے۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لضعف ابن لهيعة. .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3284، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4401، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3695، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7304، 8739، وأخرجه فتح الباري برقم: 584، 2199، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20808، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14083، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8360، وأخرجه شرح السنة برقم: 3890»
«تقدم تخريجه في رقم: 183»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں