الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
218. باب الجود وفعل المعروف والإكثار من الخير في شهر رمضان والزيادة من ذَلِكَ في العشر الأواخر منه
باب: رمضان کے مہینے میں سخاوت، بھلائی کے کام اور نیکی کی کثرت کرنا، اور اس کے آخری عشرے میں اس میں اضافہ کرنا
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 99
الخامس: عن عائشة رضي الله عنها، أنَّها قَالَتْ: كَانَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا دَخَلَ العَشْرُ أَحْيَا اللَّيلَ، وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ، وَجَدَّ وَشَدَّ المِئْزَر. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
والمراد: العشر الأواخر مِنْ شهر رمضان. و«المِئْزَرُ» : الإزار، وَهُوَ كناية عن اعتزالِ النساءِ. وقيلَ: المُرادُ تَشْمِيرُهُ للِعِبَادةِ، يُقالُ: شَدَدْتُ لِهَذَا الأمْرِ مِئْزَري: أي تَشَمَّرْتُ وَتَفَرَّغْتُ لَهُ.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب عشرہ شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو (عبادت سے) زندہ رکھتے، اپنے گھر والوں کو جگاتے، (عبادت میں) خوب محنت کرتے اور تہبند کس لیتے۔
(متفق علیہ)
اور (عشرہ سے) مراد رمضان کے مہینے کا آخری عشرہ ہے۔
«المِئْزَرُ»: تہبند، اور (اسے کسنا) عورتوں سے الگ رہنے سے کنایہ ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ اس سے مراد عبادت کے لیے کمر بستہ ہونا ہے، کہا جاتا ہے: «شَدَدْتُ لِهَذَا الْأَمْرِ مِئْزَرِي» یعنی میں اس کام کے لیے کمر بستہ ہو گیا اور اس کے لیے فارغ ہو گیا۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 99]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 61 (2024)، ومسلم 3/ 175 (1174) (7).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)