الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. باب تحريم الكبر والإعجاب
باب: تکبر اور خود پسندی کے حرام ہونے کا بیان
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 1575
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا يَدْخُلُ الجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ كِبْرٍ!» فَقَالَ رَجُلٌ: إنَّ الرَّجُلَ يُحِبُّ أَنْ يَكُونَ ثَوْبُهُ حَسَنًا، وَنَعْلُهُ حَسَنةً، فَقَالَ: «إنَّ اللهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الجَمَالَ، الكِبْرُ: بَطَرُ الحَقِّ، وَغَمْطُ النَّاسِ» . رواه مسلم. ومعنى «بَطَرُ الحَقِّ» دَفْعُه، «وغَمْطُهُمْ» : احْتِقَارُهُمْ، وَقَدْ سَبَقَ بَيَانُهُ أوْضَحَ مِنْ هَذَا في باب الكِبْرِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: آدمی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا اچھا ہو، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے، تکبر تو حق کو ٹھکرانا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«بَطَرُ الحَقِّ» کا معنی ہے: حق کو رد کرنا، اور «غَمْطُهُمْ»: انہیں حقیر سمجھنا۔ اس کی وضاحت اس سے زیادہ واضح طور پر تکبر کے باب میں گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1575]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«بَطَرُ الحَقِّ» کا معنی ہے: حق کو رد کرنا، اور «غَمْطُهُمْ»: انہیں حقیر سمجھنا۔ اس کی وضاحت اس سے زیادہ واضح طور پر تکبر کے باب میں گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1575]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (611). أخرجه: مسلم 1/ 65 (91) (147).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 611 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)