الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
153. باب جواز البكاء عَلَى الميت بغير ندب وَلاَ نياحة
باب: میت پر بین اور نوحہ کے بغیر رونا جائز ہے
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 1663
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: اشْتَكَى سَعْدُ بنُ عُبَادَةَ - رضي الله عنه - شَكْوَى، فَأتاهُ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَعُودُهُ مَعَ عَبدِ الرَّحمانِ بْنِ عَوفٍ، وَسَعْدِ بن أبي وقَّاصٍ، وعبدِ اللهِ بن مسعودٍ - رضي الله عنهما. فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ، وَجَدَهُ في غَشْيَةٍ فَقالَ: «أقَضَى؟» قالوا: لا يا رسول اللهِ، فَبكَى رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا رَأى القَوْمُ بُكَاءَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - بَكَوْا، قال: «ألاَ تَسْمَعُونَ؟ إنَّ اللهَ لاَ يُعَذِّبُ بِدَمْعِ العَيْنِ، وَلاَ بِحُزْنِ القَلْبِ، وَلكِنْ يُعَذِّبُ بِهذَا - وَأشَارَ إلَى لِسَانِهِ - أو يَرْحَمُ» . متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ایک بیماری میں مبتلا ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سیدنا) عبدالرحمن بن عوف، سعد بن ابی وقاص اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم کے ساتھ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس داخل ہوئے تو انہیں غشی کی حالت میں پایا، تو فرمایا: ”کیا فوت ہو گئے؟“ لوگوں نے عرض کیا: نہیں، اے اللہ کے رسول! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رو پڑے، جب لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو روتے دیکھا تو وہ بھی رونے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم سنتے نہیں؟ بے شک اللہ تعالیٰ آنکھ کے آنسو اور دل کے غم پر عذاب نہیں دیتا، بلکہ اس کی وجہ سے عذاب دیتا ہے ـ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ فرمایا ـ یا رحم فرماتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه/حدیث: 1663]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه/حدیث: 1663]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (925). أخرجه: البخاري 2/ 105 - 106 (1304)، ومسلم 3/ 40 (924) (12).
وضاحت: «غَشْيَةٍ» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”(فی غاشیۃ اہلہ) یعنی ان (گھر والوں) میں جو خدمت وغیرہ کے لیے ان کے پاس آتے جاتے تھے۔ اور اکثر روایات میں لفظ «أهله» موجود نہیں، اور خطابی کی شرح بھی اسی پر ہے، لہٰذا ممکن ہے کہ «الغاشیہ» سے مراد تکلیف کی وجہ سے طاری ہونے والی غشی ہو، اور اس کی تائید مسلم کی روایت کے الفاظ «في غشيته» سے ہوتی ہے۔ اور توربشتی نے کہا: الغاشیہ سے مراد کوئی آفت ہے، خواہ شر ہو یا بیماری یا کوئی ناپسندیدہ چیز، اور یہاں مراد وہ تکلیف ہے جو انہیں اس بیماری کی وجہ سے لاحق تھی جس میں وہ مبتلا تھے، نہ کہ موت، کیونکہ وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو گئے تھے اور اس کے بعد ایک عرصہ زندہ رہے۔“ (فتح الباری 3/224)
یہ حدیث نمبر 925 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 925 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)