الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ كَيْفَ يُقْبَضُ الْعِلْمُ:
باب: اس بیان میں کہ علم کس طرح اٹھا لیا جائے گا؟
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 100 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 100
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 980
المعجم الاوسط: 6403
حدیث نمبر: 100
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْتَزِعُهُ مِنَ الْعِبَادِ، وَلَكِنْ يَقْبِضُ الْعِلْمَ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ، حَتَّى إِذَا لَمْ يُبْقِ عَالِمًا اتَّخَذَ النَّاسُ رُءُوسًا جُهَّالًا، فَسُئِلُوا فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا"، قَالَ الْفِرَبْرِيُّ: حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامٍ نَحْوَهُ.
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، ان سے مالک نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے باپ سے نقل کیا، انہوں نے عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے نقل کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھا لے گا کہ اس کو بندوں سے چھین لے۔ بلکہ وہ (پختہ کار) علماء کو موت دے کر علم کو اٹھائے گا۔ حتیٰ کہ جب کوئی عالم باقی نہیں رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے، ان سے سوالات کیے جائیں گے اور وہ بغیر علم کے جواب دیں گے۔ اس لیے خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے۔ فربری نے کہا ہم سے عباس نے بیان کیا، کہا ہم سے قتیبہ نے، کہا ہم سے جریر نے، انہوں نے ہشام سے مانند اس حدیث کے۔ [صحيح البخاري/كتاب العلم/حدیث: 100]
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ تعالیٰ دین کے علم کو ایسے نہیں اٹھائے گا کہ بندوں کے سینوں سے نکال لے بلکہ اہل علم کو موت دے کر علم کو اٹھائے گا۔ جب کوئی عالم باقی نہیں رہے گا تو لوگ جاہلوں کو پیشوا بنا لیں گے۔ ان سے مسائل پوچھے جائیں گے تو وہ بغیر علم کے فتوے دے کر خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“ [صحيح البخاري/كتاب العلم/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 980
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْتَزِعُهُ مِنَ النَّاسِ، وَلَكِنْ يَقْبِضُ [ الْعِلْمَ بِقَبْضِ ] الْعُلَمَاءِ، فَإِذَا ذَهَبَ الْعُلَمَاءُ اتَّخَذَ النَّاسُ رُؤَسَاءَ، فَسُئِلُوا، فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس علم کو یوں قبض نہیں کرے گا، کہ اسے لوگوں سے الگ کر لے گا، بلکہ وہ علماء کو قبض کرنے کے ذریعے علم کو قبض کر لے گا، جب علماء رخصت ہو جائیں گے، تو لوگ (جاہلوں کو) پیشوا بنا لیں گے، جب اُن سے مسائل دریافت کیے جائیں گے، تو وہ لوگ علم نہ ہونے کے باوجود فتوی دیں گے، تو وہ خود بھی سیدھے راستے سے گمراہ ہو جائیں گے اور (لوگوں کو بھی) گمراہ کر دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان رقی ہے، جسے ابن عدی اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 980]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان رقی ہے، جسے ابن عدی اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6403، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6399»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6403
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ لَا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْتَزِعُهُ مِنَ النَّاسِ، وَلَكِنْ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ، فَإِذَا ذَهَبَ الْعُلَمَاءُ اتَّخَذَ النَّاسُ رُءُوسًا جُهَّالًا فَسُئِلُوا، فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ اسے لوگوں (کے سینوں) سے کھینچ نکالے، بلکہ وہ اسے علماء کو اٹھا لینے (یعنی ان کی وفات) کے ذریعے قبض فرمائے گا، یہاں تک کہ جب علماء رخصت ہو جائیں گے تو لوگ جاہلوں کو اپنا پیشوا بنا لیں گے، پھر ان سے (شرعی مسائل) پوچھے جائیں گے تو وہ علم کے بغیر فتویٰ دیں گے، پس وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی سیدھی راہ سے بھٹکا دیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے، یہ حدیث صرف علاء بن سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، جبکہ دیگر لوگوں نے اسے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے عروہ رحمہ اللہ سے، اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6403]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه العلاء بن سليمان الرقي ضعفه ابن عدي وغيره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 201» »
«قال ابن عدي: معلل منكر الحديث يأتي بمتون وأسانيد لا يتابع عليها وقد اختلف فيه على معلل فرواه عنه أبو عروبة الحراني موقوفا «لسان الميزان، ج 5، ص 465» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 8737»

إسناده ضعيف لضعف العلاء بن سليمان الرقي