🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. بَابُ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْغِيبَةِ وَالْبَوْلِ:
باب: غیبت اور پیشاب کی آلودگی سے قبر کا عذاب ہونا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1378 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح بخاری: 1378
سنن ابن ماجہ: 349
مصنف ابن ابی شیبہ: 1318
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 16
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2066
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 450
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1378
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرَيْنِ , فَقَالَ: إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ مِنْ كَبِيرٍ، ثُمَّ قَالَ: بَلَى، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ يَسْعَى بِالنَّمِيمَةِ، وَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ لَا يَسْتَتِرُ مِنْ بَوْلِهِ، قَالَ: ثُمَّ أَخَذَ عُودًا رَطْبًا فَكَسَرَهُ بِاثْنَتَيْنِ، ثُمَّ غَرَزَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى قَبْرٍ، ثُمَّ قَالَ: لَعَلَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُمَا مَا لَمْ يَيْبَسَا".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے جریر نے بیان کیا ‘ ان سے اعمش نے ‘ ان سے مجاہد نے ‘ ان سے طاؤس نے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر دو قبروں پر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان دونوں کے مردوں پر عذاب ہو رہا ہے اور یہ بھی نہیں کہ کسی بڑی اہم بات پر ہو رہا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں! ان میں ایک شخص تو چغل خوری کیا کرتا تھا اور دوسرا پیشاب سے بچنے کے لیے احتیاط نہیں کرتا تھا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہری ٹہنی لی اور اس کے دو ٹکڑے کر کے دونوں کی قبروں پر گاڑ دیا اور فرمایا کہ شاید جب تک یہ خشک نہ ہوں ان کا عذاب کم ہو جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1378]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر دو قبروں کے پاس سے ہوا تو آپ نے فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور کسی بڑے گناہ کی پاداش میں انھیں سزا نہیں دی جا رہی۔“ پھر فرمایا: ”کیوں نہیں! ان میں سے ایک چغلی کھاتا پھرتا تھا اور دوسرا اپنے پیشاب (کے چھینٹوں) سے پرہیز نہیں کرتا تھا۔“ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: پھر آپ نے (کھجور کی) ایک تازہ شاخ لی اور اس کے دو ٹکڑے کیے، پھر ہر ایک کو قبر پر گاڑ کر فرمایا: ”جب تک یہ خشک نہ ہوں گے امید ہے کہ ان کے عذاب میں تخفیف ہوتی رہے گی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1378]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 349
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ ، حَدَّثَنِي بَحْرُ بْنُ مَرَّارٍ ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَيْنِ، فَقَالَ:" إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَيُعَذَّبُ فِي الْبَوْلِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَيُعَذَّبُ فِي الْغَيْبَةِ".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور یہ عذاب کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا ہے (جس سے بچنا مشکل تھا) ایک شخص کو تو پیشاب کی چھینٹے سے نہ بچنے کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا ہے، اور دوسرا غیبت (چغلی) کرنے کی وجہ سے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 349]
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”ان دو شخصوں کو عذاب ہو رہا ہے اور عذاب بھی کسی بڑے کام کی وجہ سے نہیں ہو رہا، ایک کو تو پیشاب کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے اور دوسرے کو غیبت کی سزا مل رہی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 349]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11657، ومصباح الزجاجة: 144)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/35، 39) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1317 ترقیم الشثری: -- 1318
حدثنا وكيع ، قال: حدثنا الاسود بن شيبان ، قال: حدثنا بحر بن مرار ، عن جده ابي بكرة قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم بقبرين فقال: " إنهما ليعذبان وما يعذبان في كبير، اما احدهما فيعذب في البول، واما الآخر ففي الغيبة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية في [خ]: (ابن عبد الرحمن بن أبي بكرة).
(٢) في [جـ، ك]: (بالبول).
(٣) منقطع؛ بحر لم يسمع أبا بكرة، أخرجه أحمد (٢٠٤١١) وابن ماجه (٣٤٩) والبخاري التاريخ الكبير ٢/ ١٢٧ وابن عدي ٢/ ٤٨٧ والطيالسي (٨٦٧) والطبراني في الأوسط (٣٧٥٩).

حضرت ابوبکرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا کہ انہیں عذاب ہو رہا ہے اور عذاب کسی بڑی چیز کی وجہ سے نہیں ہو رہا بلکہ ایک کو پیشاب کی وجہ سے اور دوسرے کو غیبت کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1318]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: بحر بن مرار لا أعرف له حديثا منكرا فأذكره ولم أر أحدا من المتقدمين ممن تكلم في الرجال ضعفه إلا يحيى القطان ذكر أنه كان قد خولط ومقدار ما له من الحديث لم أر فيه حديثا منكرا . قال المزي: مرسل . قال أبو حاتم الرازي: هذا أصح من حديث وكيع . قال الدارقطني: والصواب قول من قال عن عبد الرحمن بن أبي بكرة . قال سعد الشثري: منقطع؛ بحر لم يسمع أبا بكرة .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 349، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20700، 20739، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 908، والبزار فى «مسنده» برقم: 3636، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12418، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5191، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3747، ترقيم محمد عوامة: 1317»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا أَبُو الْعَوَّامِ الْبَاهِلِيُّ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الرُّبَيِّعِ ، أَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ، فَأَتَى عَلَى قَبْرَيْنِ يُعَذَّبُ صَاحِبَاهُمَا، فَقَالَ: «‏‏‏‏مَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ» ‏‏‏‏، ثُمَّ قَالَ: «‏‏‏‏بَلَى. أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ يَغْتَابُ النَّاسَ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ لَا يَتَأَدَّى مِنْ بَوْلِهِ» ‏‏‏‏.
ثُمَّ أَخَذَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَرِيدَةً رَطْبَةً أَوْ جَرِيدَتَيْنِ فَكَسَرَهُمَا، ثُمَّ غَرَسَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّ كِسْرَةٍ عَلَى قَبْرٍ، فَقَالَ: «‏‏‏‏إِنَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُمَا مَا دَامَتَا رَطْبَتَيْنِ، أَوْ قَالَ: مَا لَمْ يَيْبَسَا» ‏‏‏‏.
وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ ، وَمُسْلِمٌ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، صَحِيحٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر دو ایسی قبروں پر ہوا جن کے مکینوں کو عذاب دیا جا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا جسے وہ (بچنے کے لحاظ سے) کوئی بڑی بات سمجھتے تھے،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حقیقت واضح کرتے ہوئے) فرمایا: ”کیوں نہیں! (وہ گناہ بڑے ہی ہیں)؛ ان میں سے ایک تو لوگوں کی غیبت کیا کرتا تھا، جبکہ دوسرا اپنے پیشاب کی چھینٹوں سے بچنے اور پاکیزگی اختیار کرنے میں احتیاط نہیں برتتا تھا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی ایک تروتازہ شاخ لی یا دو شاخیں لیں اور انہیں توڑ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان شاخوں کے ہر ٹکڑے کو ایک ایک قبر پر گاڑ دیا اور ارشاد فرمایا: ”یقیناً ان کے عذاب میں اس وقت تک تخفیف کی جائے گی جب تک یہ شاخیں تروتازہ رہیں گی،“ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ فرمائے: ”جب تک یہ خشک نہیں ہو جاتیں۔“ اس حدیث کو امام بخاری اور امام مسلم نے مختلف سیاق کے ساتھ روایت کیا ہے اور یہ حدیث صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطهارة/حدیث: 16]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، صَحِيحٌ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: صحيح (المطالب العالية، ج 2، ص 102)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 215، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 439، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 70، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2068، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 20، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 347، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1981، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 739، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 8، 4، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3128، 3129، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 449/2، 450»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2066
حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَبْرَيْنِ، فَقَالَ: إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَإِنَّهُ كَانَ لَا يَتَأَذَّى مِنْ بَوْلِهِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَإِنَّهُ كَانَ يَغْتَابُ النَّاسَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا جس سے بچنا (ان پر) دشوار تھا؛ ان میں سے ایک اپنے پیشاب کی چھینٹوں سے بچنے کی احتیاط نہیں کرتا تھا اور دوسرا لوگوں کی غیبت کیا کرتا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2066]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2050، 2055)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 213، 215، 1295، 1312، 5705، 5708، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 439، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 70، وأخرجه سنن النسائي برقم: 31، 2068، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 20، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 347، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1981، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 739، وأخرجه فتح الباري برقم: 49، 213، 5705، 5708، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 56، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 685، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2062»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 450
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: ثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، ثَنَا أَبُو الْعَوَّامِ الْبَاهِلِيُّ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الرَّبِيعِ، ثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ فَأَتَى عَلَى قَبْرَيْنِ يُعَذَّبُ صَاحِبَاهُمَا، فَقَالَ: مَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ. ثُمَّ قَالَ: بَلَى، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ يَغْتَابُ النَّاسَ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ لَا يَتَأَدَّى مِنْ بَوْلِهِ، ثُمَّ أَخَذَ جَرِيدَةً رَطْبَةً أَوْ جَرِيدَتَيْنِ فَكَسَرَهُمَا، ثُمَّ غَرَسَ كُلَّ كِسْرَةٍ عَلَى قَبْرٍ فَقَالَ: إِنَّهُ يُخَفَّفُ عَنْهُمَا مَا دَامَتَا رَطْبَتَيْنِ - أَوْ قَالَ: مَا لَمْ يَيْبَسَا".
قُلْتُ: أَبُو الْعَوَّامِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
وَبَوَّبَ الْبُخَارِيُّ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ: بَابٌ مِنَ الْكَبَائِرِ أَلَّا يَسْتَتِرَ مِنْ بَوْلِهِ.
قَالَ الْخَطَّابِيُّ: "وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ" مَعْنَاهُ: أَنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ فِي أَمْرٍ كَانَ يَكْبُرُ عَلَيْهِمَا، أَوْ يَشُقُّ فِعْلُهُ لَوْ أَرَادَا أَنْ يَفْعَلَاهُ، وَهُوَ التَّنَزُّهُ مِنَ الْبَوْلِ أَوْ تَرْكُ النَّمِيمَةِ. وَلَمْ يُرِدْ أَنَّ الْمَعْصِيَةَ فِي هَاتَيْنِ الْخَصْلَتَيْنِ لَيْسَتْ بِكَبِيرَةٍ فِي حَقِّ الدِّينِ، وَأَنَّ الذَّنْبَ فِيهِمَا هَيِّنٌ سَهْلٌ.
قَالَ الْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ: وَلِخَوْفِ تَوَهُّمِ مِثْلِ هَذَا اسْتَدْرَكَ، فَقَالَ: "بَلَى إِنَّهُ كَبِيرٌ" وَاللَّهُ أَعْلَمُ، انْتَهَى.
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ شَوَاهِدُ مِنْهَا حَدِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ، وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَرَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر دو قبروں پر ہوا جن کے مکینوں کو عذاب دیا جا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں کو کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا جو (بچنے میں ان پر) گراں یا مشکل تھی“، پھر فرمایا: ”کیوں نہیں (بلکہ وہ گناہ بڑے تھے)، ان میں سے ایک تو لوگوں کی غیبت کرتا تھا اور دوسرا اپنے پیشاب (کی چھینٹوں) سے احتیاط نہیں کرتا تھا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی ایک یا دو تر ٹہنیاں لیں اور انہیں توڑ کر ہر قبر پر ایک ایک ٹکڑا گاڑ دیا اور فرمایا: ”جب تک یہ ٹہنیاں تر رہیں گی — یا فرمایا: جب تک خشک نہیں ہوں گی — ان کے عذاب میں تخفیف کی جائے گی“۔
میں کہتا ہوں: ابو العوام کو امام ابنِ معین رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے، لہٰذا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث پر یہ باب قائم کیا ہے: ”باب من الكبائر ألا يستتر من بوله“ (پیشاب سے پردہ/احتیاط نہ کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے)۔
امام خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: ”مَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ“ کا مفہوم یہ ہے کہ ان دونوں کو ایک ایسے معاملے میں عذاب دیا جا رہا ہے جو ان پر گراں گزرتا تھا یا اگر وہ اس پر عمل کرنا چاہتے تو ان کے لیے اس پر عمل کرنا مشکل ہوتا، اور وہ پیشاب سے پاکیزگی یا چغل خوری کو ترک کرنا ہے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہرگز نہیں تھی کہ دین کے معاملے میں یہ دونوں خصلتیں کوئی بڑا گناہ نہیں ہیں یا ان کا جرم معمولی اور ہلکا ہے۔
حافظ منذری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: اسی قسم کے وہم اور غلط فہمی کے خوف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے استدراک کرتے ہوئے فرمایا: ”بَلَى إِنَّهُ كَبِيرٌ“ (کیوں نہیں، بے شک وہ بڑا گناہ ہے)، واللہ اعلم۔
اس حدیث کے کئی شواہد موجود ہیں جن میں سے ایک سیدنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے جو صحیحین اور دیگر کتبِ حدیث میں موجود ہے، نیز اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور امام ابنِ ماجہ رحمہ اللہ نے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے، امام ابنِ حبان رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 450]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 215، 213، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 439، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 70، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2068، 31، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 20، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 347، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1981، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 739، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 8، 4، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3128، 3129، وأخرجه فتح الباري برقم: 49، 213، 5705، 5708، وأخرجه مسند البزار برقم: 3636، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 56»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لعنعنة أبي الزبير، والمتن صحيح بشواهده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں