الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ عِنْدَ الإِحْلاَلِ:
باب: احرام کھولتے وقت بال منڈوانا یا ترشوانا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1728 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
صحیح بخاری: 1728
صحیح ابن خزیمہ: 2929
مصنف ابن ابی شیبہ: 14131
الجامع الكامل: 5194
السنن الكبرى للبيهقي: 10077
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2476
1 تا 10
حدیث نمبر: 1728
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، قَالُوا: وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، قَالُوا: وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالَ: وَلِلْمُقَصِّرِينَ".
ہم سے عیاش بن ولید نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا، ان سے عمارہ بن قعقاع نے بیان کیا، ان سے ابوزرعہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما! صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اور کتروانے والوں کے لیے بھی (یہی دعا فرمائیے) لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ بھی یہی فرمایا اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت کر۔ پھر صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اور کتروانے والوں کی بھی! تیسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور کتروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1728]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔“ لوگوں نے عرض کیا: اور سر کے بال کتروانے والوں کو بھی۔ آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔“ لوگوں نے کہا: بال کتروانے والوں کو بھی، آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔“ لوگوں نے کہا: بال کتروانے والوں کو بھی۔ آپ نے بال منڈوانے والوں کے متعلق تین مرتبہ دعا فرمائی۔ پھر آپ نے فرمایا: ”بال کتروانے والوں کو بھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1728]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1859
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، فَقَالَ رَجُل: وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ فَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ الرَّابِعَةِ:" وَلِلْمُقَصِّرِينَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! حلق کرانے والوں کو معاف فرما دے“، ایک صاحب نے عرض کیا: قصر کرانے والوں کے لئے بھی تو دعا فرمائیے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ قصر کرانے والوں کے لئے فرمایا کہ ”اے اللہ! قصر کرانے والوں کو بھی معاف فرما دے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1859]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف يزيد بن أبى زياد.
حدیث نمبر: 4897
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، فَقَالَ رَجُلٌ: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، فَقَالَ: وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا، أَوْ أَرْبَعًا، ثُمَّ قَالَ:" وَلِلْمُقَصِّرِينَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! حلق کر انے والوں کو معاف فرما دے۔“ لوگوں نے عرض کیا: قصر کرانے والوں کے لئے بھی تو دعا فرمائیے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ قصر کرانے والوں کے لئے فرمایا کہ اے اللہ! قصر کرانے والوں کو بھی معاف فرما دے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4897]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1301.
حدیث نمبر: 6234
(حديث مرفوع) قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ : مَالِكٌ , وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ حلق کر انے والوں کو معاف فرما دے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ!! قصر کر انے والوں کے لئے بھی تو دعاء فرمایئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ قصر کر انے والوں کے لئے فرمایا: ”کہ اے اللہ! قصر کر انے والوں کو بھی معاف فرمادے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6234]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1301 .
حدیث نمبر: 6384
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، فَقَالَ رَجُلٌ: وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا أَوْ أَرْبَعًا، ثُمَّ قَالَ:" وَلِلْمُقَصِّرِينَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے دن ارشاد فرمایا: ”اے اللہ حلق کر انے والوں کو معاف فرمادے ایک صاحب نے عرض کیا قصر کر انے والوں کے لئے بھی تو دعاء فرمایئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ قصر کر انے والوں کے لئے فرمایا: ”کہ اے اللہ قصر کر انے والوں کو بھی معاف فرمادے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6384]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1301
حدیث نمبر: 2929
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ، قَالَهَا ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے الله، بال منڈوانے والوں کے گناہ معاف فرما۔“ صحابہ نے عرض کی کہ بال کتروانے والوں کے لئے بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» اے اللہ، بال منڈوانے والوں کی بخشش فرما“ صحابہ نے عرض کیا کہ بال کتروانے والوں کے لئے بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا: ”بال منڈوانے والوں کو معاف فرما۔“ پھر فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں کو بھی معاف فرما۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2929]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1727، 1729، 4411، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1301، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1477، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2929، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3880، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4099، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1979، والترمذي فى (جامعه) برقم: 913، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1947، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3044، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9491، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4747»
ترقیم عوامۃ: 13793 ترقیم الشثری: -- 14131
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا يزيد ، قال: اخبرنا محمد بن إسحاق ، عن ابن ابي نجيح ، عن مجاهد ، عن ابن عباس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اللهم اغفر للمحلقين" , قال ثلاثا، قال: فقالوا: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم ما بال المحلقين ظاهرت لهم الترحم؟ قال:" إنهم لم يشكوا"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ص، ز]: (حدثنا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ص، ز]: (قالها)، وسقط من: [ن]، وفي [ف]: (قال).
(٣) في [ص]: زيادة (يرحم اللَّه المحلقين قالوا).
(٤) حسن؛ صرح ابن إسحاق بالتحديث، والحديث أخرجه أحمد (٣٣١١)، وابن ماجه (٣٠٤٥)، وأبو يعلى (٢٧١٨)، والطبراني (١١١٥٠)، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٦٣٧، والطحاوي ٢/ ٢٥٥، والفاكهي (٢٨٦٢)، وابن حزم في الأحكام ٤/ ٤٤٩.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی، اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، تین بار یہی ارشاد فرمایا: صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا وجہ ہے کہ حلق کروانے والوں پر رحم کا اظہار کیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیونکہ انہوں نے شک نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14131]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ صرح ابن إسحاق بالتحديث، والحديث .»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 130، 131، 132، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3045، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10189، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1884، 3374، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2476، 2718، والبزار فى «مسنده» برقم: 4908، 4909، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39630، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4141، 4142، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1365، 1364، 1366، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11150، 11492، 12149، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 845، 5057، ترقيم محمد عوامة: 13793»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 130، 131، 132، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3045، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10189، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1884، 3374، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2476، 2718، والبزار فى «مسنده» برقم: 4908، 4909، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39630، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4141، 4142، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1365، 1364، 1366، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11150، 11492، 12149، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 845، 5057، ترقيم محمد عوامة: 13793»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 5194
5194. عن ابن عمر، أنّ النبيَّ صلى الله عليه وسلم قال يوم الحديبيّة: اللهمّ اغفر للمحلّقين فقال رجلٌ: والمقصّرين؟ فقال: اللهمّ اغفر للمحلّقين. فقال: والمقصِّرين؟. قال: حتى قالها ثلاثاً، أو أربعاً، ثم قال: وللمقصِّرين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (4897، 6384) عن عبدالرزاق، أخبرنا معمر، عن أيوب، عن نافع، عن ابن عمر، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10077
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْحِيرِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ، وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، زَادَ فِي نُزُولِهِ بِالْحُدَيْبِيَةِ وَكَانَ مُضْطَرَبُهُ فِي الْحِلِّ، وَكَانَ يُصَلِّي فِي الْحَرَمِ، وَزَادَ فِي قَوْلِ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ لَا تَلُمْهُمْ فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ دَخَلَهُمْ أَمْرٌ عَظِيمٌ مِمَّا رَأَوْكَ حَمَلَتْ عَلَى نَفْسِكَ فِي الصُّلْحِ، وَرَجْعَتِكَ وَلَمْ يُفْتَحْ عَلَيْكَ، فَاخْرُجْ يَا رَسُولَ اللهِ فَلَا تُكَلِّمْ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ حَتَّى تَأْتِيَ هَدْيَكَ فَتَنْحَرَ وَتَحِلَّ، فَإِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْكَ فَعَلْتَ ذَلِكَ فَعَلُوا كَالَّذِي فَعَلْتَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهَا فَلَمْ يُكَلِّمْ أَحَدًا حَتَّى أَتَى هَدْيَهُ فَنَحَرَ وَحَلَقَ، فَلَمَّا رَأَى النَّاسُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ فَعَلَ ذَلِكَ قَامُوا فَفَعَلُوا فَنَحَرُوا وَحَلَقَ بَعْضٌ وَقَصَّرَ بَعْضٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" ثَلَاثًا، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ وَالْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" ثَلَاثًا، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ وَلِلْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ:" وَلِلْمُقَصِّرِينَ" ثُمَّ انْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاجِعًا وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قِيلَ لَهُ: لِمَ ظَاهَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا وَلِلْمُقَصِّرِينَ وَاحِدَةً؟ فَقَالَ:" إِنَّهُمْ لَمْ يَشُكُّوا".
مروان بن حکم اور مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے لمبی حدیث ذکر کی، اور حدیبیہ میں پڑاؤ کے ذکر میں یہ زائد بیان کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیمہ حل میں تھا اور آپ حرم میں نماز پڑھتے تھے۔ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے قول میں یہ زائد بیان کیا کہ وہ فرماتی ہیں: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ان کو ملامت نہ کریں، کیوں کہ لوگوں پر ایک بہت بڑا معاملہ آن پڑا ہے، اس وجہ سے کہ انہوں نے دیکھا کہ آپ نے صلح میں (سخت شرائط) اپنے اوپر برداشت کیں اور آپ فتح کے بغیر واپس جا رہے ہیں۔ اے اللہ کے رسول! آپ نکلیں اور لوگوں میں سے کسی سے کلام نہ کریں یہاں تک کہ آپ اپنی قربانی کے پاس جائیں، قربانی ذبح کریں اور حلال ہو جائیں۔ جب لوگ آپ کو دیکھیں گے کہ آپ نے یہ کیا ہے تو وہ بھی ایسا ہی کریں گے جیسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے نکلے، کسی سے کلام نہ کیا یہاں تک کہ اپنی قربانی کے پاس جا کر قربانی ذبح کی اور اپنا سر منڈوایا۔ جب لوگوں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیا ہے تو وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے بھی ایسا ہی کیا: قربانیاں کیں، اور بعض نے سر منڈوائے اور بعض نے بال کتروائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں کو معاف فرما۔“ تین مرتبہ فرمایا؛ کہا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اور بال کتروانے والے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈانے والوں کو معاف فرما۔“ تین مرتبہ؛ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں کو بھی۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس پلٹے۔
(ب) ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈانے والوں کے لیے تین مرتبہ دعا کی جبکہ بال کتروانے والوں کے لیے صرف ایک مرتبہ؟ فرماتے ہیں: اس لیے کہ انہوں نے شک نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10077]
(ب) ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈانے والوں کے لیے تین مرتبہ دعا کی جبکہ بال کتروانے والوں کے لیے صرف ایک مرتبہ؟ فرماتے ہیں: اس لیے کہ انہوں نے شک نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10077]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1318»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3496
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ: وَلِلْمُقَصِّرِينَ.
سیدنا حبشی بن جنادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! اور بال کتروانے والوں کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے۔“ تیسری اور چوتھی بار فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں کو بھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3496]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 15، حدیث 3509»