الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلاَةُ فَانْتَشِرُوا فِي الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ وَاللَّهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ} :
باب: اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد سے متعلق احادیث کہ پھر جب نماز ختم ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ (یعنی رزق حلال کی تلاش میں اپنے کاروبار کو سنبھال لو) اور اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرو، اور اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ یاد کرو، تاکہ تمہارا بھلا ہو۔ اور جب انہوں نے سودا بکتے دیکھا یا کوئی تماشا دیکھا تو اس کی طرف متفرق ہو گئے اور تجھ کو کھڑا چھوڑ دیا۔ تو کہہ دے کہ جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ تماشے اور سوداگری سے بہتر ہے اور اللہ ہی ہے بہتر رزق دینے والا“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2050 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 2050
مصنف ابن ابی شیبہ: 13849
حدیث نمبر: 2050
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" كَانَتْ عُكَاظٌ، وَمَجَنَّةُ، وَذُو الْمَجَازِ أَسْوَاقًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا كَانَ الْإِسْلَامُ، فَكَأَنَّهُمْ تَأَثَّمُوا فِيهِ، فَنَزَلَتْ: لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ سورة البقرة آية 198، فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ"، قَرَأَهَا ابْنُ عَبَّاسٍ.
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ عکاظ مجنہ، اور ذوالمجاز عہد جاہلیت کے بازار تھے۔ جب اسلام آیا تو ایسا ہوا کہ مسلمان لوگ (خرید و فروخت کے لیے ان بازاروں میں جانا) گناہ سمجھنے لگے۔ اس لیے یہ آیت نازل ہوئی ”تمہارے لیے اس میں کوئی حرج نہیں اگر تم اپنے رب کے فضل (یعنی رزق حلال) کی تلاش کرو حج کے موسم میں“ یہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی قرآت ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2050]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ عکاظ، مجنہ اور ذو المجاز جاہلیت کے دور میں منڈیاں تھیں، جب اسلام کا دور آیا تو کچھ لوگوں نے ان منڈیوں میں کاروبار کرنا گناہ تصور کیا تو یہ آیت کریمہ نازل ہوئی: ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ﴾ [سورة البقرة: 198] ”تم پر اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ ایام حج میں اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔“ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی یہی قراءت ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2050]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 13849
وعن عبيد الله بن ابي يزيد، عن ابن الزبير " ليس عليكم جناح ان تبتغوا فضلا من ربكم سورة البقرة آية 198، قال: في موسم الحج"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (عبد).
(٢) في [أ، ب، ن]: (ثريد).
(٣) في [ص]: (قال)، وفي [ز]: (وعن أبي الزبير).
(٤) في [ن]: (قال).
(٥) في [ن]: (في موسم الحج)، وفي [ص]: (مواسم الحج)، وفي [أ، ب]: (في مواسم).
(٦) صحيح.
حضرت عبید اللہ بن ابی یزید، حضرت ابن الزبیر رضی اللہ عنہ سے آیت { لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلاً مِّنْ رَّبِّکُمْ } کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ دونوں حضرات نے فرمایا: اس سے مراد حج کے موسم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13849]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1770، 2050، 2098، 4519، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3054، 3055، (4/590) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3894، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1654، 1777، 3113، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1731، 1734، (2/75) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 351، 350، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8750، 8751، والبزار فى «مسنده» برقم: 5295، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13857، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3596، 3595، (9/231) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11213، 13022»