🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ إِنْ أَحَالَ دَيْنَ الْمَيِّتِ عَلَى رَجُلٍ جَازَ:
باب: اگر کسی میت کا قرض کسی (زندہ) شخص کے حوالہ کیا جائے تو جائز ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2289 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
صحیح بخاری: 2289
مشکوۃ المصابیح: 2920
صحیح ابن حبان: 3059
الجامع الكامل: 3746
السنن الكبرى للبيهقي: 11398
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4213
المعجم الاوسط: 2491
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2928
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2289
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ، فَقَالُوا: صَلِّ عَلَيْهَا، فَقَالَ: هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَهَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟ قَالُوا: لَا، فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ أُخْرَى، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلِّ عَلَيْهَا، قَالَ: هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟ قِيلَ: نَعَمْ، قَالَ: فَهَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟ قَالُوا: ثَلَاثَةَ دَنَانِيرَ، فَصَلَّى عَلَيْهَا، ثُمَّ أُتِيَ بِالثَّالِثَةِ، فَقَالُوا: صَلِّ عَلَيْهَا، قَالَ: هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَهَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟ قَالُوا: ثَلَاثَةُ دَنَانِيرَ، قَالَ: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: صَلِّ عَلَيْهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَعَلَيَّ دَيْنُهُ، فَصَلَّى عَلَيْهِ.
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن ابی عبید نے بیان کیا، ان سے سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں موجود تھے کہ ایک جنازہ لایا گیا۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اس کی نماز پڑھا دیجئیے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا اس پر کوئی قرض ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ نہیں کوئی قرض نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ میت نے کچھ مال بھی چھوڑا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کوئی مال بھی نہیں چھوڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس کے بعد ایک دوسرا جنازہ لایا گیا لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ ان کی بھی نماز جنازہ پڑھا دیجئیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا، کسی کا قرض بھی میت پر ہے؟ عرض کیا گیا کہ ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا، کچھ مال بھی چھوڑا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ تین دینار چھوڑے ہیں۔ آپ نے ان کی بھی نماز جنازہ پڑھائی۔ پھر تیسرا جنازہ لایا گیا۔ لوگوں نے آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ اس کی نماز پڑھا دیجئیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق بھی وہی دریافت فرمایا، کیا کوئی مال ترکہ چھوڑا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا، اور اس پر کسی کا قرض بھی ہے؟ لوگوں نے کہا کہ ہاں تین دینار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ پھر اپنے ساتھی کی تم ہی لوگ نماز پڑھ لو۔ ابوقتادۃ رضی اللہ عنہ بولے، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی نماز پڑھا دیجئیے، ان کا قرض میں ادا کر دوں گا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھائی۔ [صحيح البخاري/كتاب الحوالات/حدیث: 2289]
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک جنازہ لایا گیا۔ لوگوں نے عرض کیا: آپ اس پر نماز جنازہ پڑھیں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا اس پر کوئی قرض ہے؟“ لوگوں نے کہا: کوئی نہیں۔ آپ نے فرمایا: ”اس نے کچھ مال چھوڑا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: نہیں، تو آپ نے اس پر نماز جنازہ پڑھی۔ پھر ایک اور جنازہ لایا گیا تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس پر نماز جنازہ پڑھیں۔ آپ نے فرمایا: ”آیا اس کے ذمے قرض ہے؟“ بتایا گیا: ہاں (یہ قرض دار ہے)۔ آپ نے پوچھا: ”اس نے کچھ مال چھوڑا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ہاں، تین دینار۔ آپ نے اس پر بھی نماز جنازہ پڑھی۔ پھر تیسرا جنازہ لایا گیا، لوگوں نے عرض کیا: آپ اس پر نماز جنازہ پڑھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے کوئی چیز چھوڑی ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا اس پر قرض ہے؟“ انہوں نے کہا: تین دینار۔ آپ نے فرمایا: ”تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ خود پڑھ لو۔“ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس پر نماز جنازہ پڑھیں، میں اس کا قرض اپنے ذمے لیتا ہوں۔ تب آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الحوالات/حدیث: 2289]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2920
2920 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجِنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا قَالَ:"هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ  ؟"قَالُوا:"نَعَمْ"، قَالَ:"هَلْ تَرَكَ لَهُ مِنْ وَفَاءٍ؟"، قَالُوا:"لَا"قَالَ:"صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ."قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ مَعْنَاهُ، وَقَالَ: فَكَّ اللَّهُ رِهَانَكَ مِنَ النَّارِ كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ، لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقْضِي عَنْ أَخِيهِ دَيْنَهُ إِلَّا فَكَّ اللَّهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ.
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ اس کی نمازِ جنازہ پڑھیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے ساتھی پر قرض ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: ”کیا اس نے اس کی ادائیگی کے لیے کوئی مال چھوڑا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھو۔“ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، اللہ کے رسول! اس کا قرض میرے ذمے رہا، تو پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آگے بڑھے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھی، اور ایک دوسری روایت میں اسی کا ہم معنی مفہوم روایت کیا گیا ہے، اور فرمایا: ”اللہ نے تمہاری گردن کو آگ سے آزاد کر دیا جیسے تم نے اپنے مسلمان بھائی کی گردن کو آزاد کرا دیا۔ جو کوئی مسلمان بندہ اپنے بھائی کی طرف سے اس کا قرض ادا کرتا ہے تو روزِ قیامت اللہ اس کی گردن کو (آگ سے) آزاد فرمائے گا۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2920]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (213/8. 214 ح 2155) [والدارقطني (78/3 ح 3063) والبيھقي (73/6) ]
٭ فيه عبيد الله بن الوليد الوصافي (ضعيف) عن عطية بن سعد العوفي (ضعيف مدلس) عن أبي سعيد به و قال البيھقي في عبيد الله: ’’ھو ضعيف جدًا‘‘.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3059
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ بْنِ رِبْعِيٍّ ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِجِنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، وَقَالَ: " عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قَالُوا: عَلَيْهِ دِينَارَانِ، فَقَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ" قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: إِلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ هُمَا عَلَيَّ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ .
سیدنا ابوقتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک جنازہ لایا گیا، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کریں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا اس کے ذمے قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: اس کے ذمے دو دینار قرض ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو۔“ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ان دونوں (دیناروں) کی ادائیگی میرے ذمے ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3059]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3058، 3059، 3060، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1959، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1069، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2635، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2407، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22979» «رقم طبعة با وزير 3048»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3746
3746. عن أبي قتادة، أن النبي صلى الله عليه وسلم أتى بجنازة رجل ليصلي عليها فقال النبي صلى الله عليه وسلم: صلوا على صاحبكم، فإن عليه دينا.
قال أبو قتادة: هو عليَّ.
فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بالوفاء؟ قال: بالوفاء، فصلى عليه.
وفي رواية كان عليه ثمانية عشر، أو تسعة عشر درهما.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الترمذي (1069)، والنسائي (1960)، وابن ماجه (2407) كلهم من طرق عن شعبة، عن عثمان بن عبدالله بن موهب، قال: سمعت عبدالله بن أبي قتادة، عن أبيه فذكره. والرواية الثانية ذكرها ابن ماجه.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11398
وَأَمَّا حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ فَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْجَوْهَرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، فَتَقَدَّمَ لِيُصَلِّيَ، فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ:" هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" هَلْ تَرَكَ لَهُ مِنْ وَفَاءٍ؟" قَالُوا: لَا، قَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ". قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ وَقَالَ:" جَزَاكَ اللهُ يَا عَلِيُّ خَيْرًا كَمَا فَكَكْتَ رِهَانَ أَخِيكَ، مَا مِنْ مُسْلِمٍ فَكَّ رِهَانَ أَخِيهِ إِلَّا فَكَّ اللهُ رِهَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" وَرَوَاهُ عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ الْفَضْلِ بْنِ دُكَيْنٍ أَتَمَّ مِنْ ذَلِكَ، وَفِيهِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَرِئَ مِنْ دَيْنِهِ وَأَنَا ضَامِنٌ لِمَا عَلَيْهِ وَرَوَاهُ زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنِ الْوَصَّافِيِّ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَنَا ضَامِنٌ لِدَيْنِهِ وَالْحَدِيثُ يَدُورُ عَلَى عُبَيْدِ اللهِ الْوَصَّافِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز جنازہ پڑھا دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف دیکھا اور فرمایا: ”کیا یہ مقروض تو نہیں ہے؟“ انہوں نے کہا: ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے پورا کرنے کے لیے کچھ چھوڑا ہے اس نے؟“ انہوں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی نماز جنازہ پڑھ لو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس کے قرض کا ذمہ دار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے ہوئے اور نمازِ جنازہ پڑھائی اور فرمایا: ”اے علی! اللہ تجھے بہتر جزا دے جس طرح سے تو نے اپنے بھائی سے قرض کا بوجھ ہلکا کیا، جو بھی مسلمان اپنے بھائی سے بوجھ ہلکا کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے بوجھ ہلکا کریں گے۔“
اس حدیث کا دارومدار عبید اللہ وصافی پر ہے اور وہ سخت ضعیف ہے، اور یہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند سے بھی ضعیف سند کے ساتھ مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحوالة/حدیث: 11398]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4213
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: أُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟"، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، فَقَالَ رَجُلٌ: هُوَ عَلَيَّ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک جنازہ لایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے ساتھی کے ذمہ کوئی قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو ایک صاحب نے عرض کی: (وہ قرض) میرے ذمہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ پڑھائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4213]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 2593، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2512»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2491
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أُتِيَ بِجِنَازَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ I "، فَقَالَ رَجُلٌ: هُوَ عَلَيَّ، فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضِرِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ .
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جنازہ لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہارے ساتھی پر قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو۔“ اس پر ایک آدمی نے کہا: اس کا قرض میرے ذمے ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو النضر سے عبداللہ بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2491]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله العمري وفيه كلام وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 40» »
«قال البيهقي: الروايات في تحمل أبي قتادة دين الميت أصح «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 6، ص 712» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3058، 3059، 3060، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1959 / 1، 4706 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2098، 6245، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1069، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2635، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2407، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22979، 23011، 23012، 23025، 23097، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 190، 191، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15258، 15259، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12141، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4146»

الحكم على الحديث:
فيه عبد الله العمري وفيه كلام، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2928
قَالَ: وَثَنَا عَمَّارٌ ، ثَنَا يُوسُفُ ، ثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِجِنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، قَالَ: هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ جِبْرِيلَ نَهَانِي أَنْ أُصَلِّيَ عَلَى مَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ، وَقَالَ: إِنَّ صَاحِبَ الدَّيْنِ مُرْتَهَنٌ فِي قَبْرِهِ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ دَيْنُهُ".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ: وَلَفْظُهُ قَالَ: "كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُتِيَ بِرَجُلٍ يُصَلِّي عَلَيْهِ، فَقَالَ: هَلْ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَمَا يَنْفَعُكُمْ أَنْ أُصَلِّيَ عَلَى رَجُلٍ رُوحُهُ مُرْتَهَنَةٌ فِي قَبْرِهِ، لَا تَصْعَدُ رُوحُهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَلَوْ ضَمِنَ رَجُلٌ دَيْنَهُ قُمْتُ فَصَلَّيْتُ عَلَيْهِ؛ فَإِنَّ صَلَاتِي تَنْفَعُهُ".
قَالَ الْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ -: قَدْ صَحَّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ لَا يُصَلِّي عَلَى الْمَدْيُونِ، ثُمَّ نُسِخَ ذَلِكَ، فَرَوَى مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ، وَغَيْرُهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَغَيْرِهِ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُؤْتَى بِالرَّجُلِ الْمَيِّتِ عَلَيْهِ الدَّيْنُ فَيَسْأَلُ: هَلْ تَرَكَ لِدَيْنِهِ قَضَاءً؟ فَإِنْ حُدِّثَ أَنَّهُ تَرَكَ وَفَاءً صَلَّى عَلَيْهِ، وَإِلَّا قَالَ: صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ".
فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ - تَعَالَى - عَلَيْهِ الْفُتُوحَ قَالَ: "أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، فَمَنْ تُوُفِّيَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَعَلَيَّ قَضَاؤُهُ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا اس پر کوئی قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک جبریل علیہ السلام نے مجھے اس شخص پر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے جس پر قرض ہو، اور فرمایا کہ قرض دار اپنی قبر میں اس وقت تک گروی (محبوس) رہتا ہے جب تک کہ اس کی طرف سے قرض ادا نہ کر دیا جائے“۔ امام طبرانی کی روایت میں الفاظ یوں ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک شخص (کا جنازہ) لایا گیا تاکہ آپ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تمہارے اس ساتھی پر کوئی قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں اس بات سے کیا فائدہ پہنچے گا کہ میں ایسے شخص پر نماز پڑھوں جس کی روح اپنی قبر میں گروی ہے اور اس کی روح آسمان کی طرف نہیں چڑھتی؟ پس اگر کوئی شخص اس کے قرض کی ضمانت لے لے تو میں کھڑا ہو کر اس کی نمازِ جنازہ پڑھا دوں گا، کیونکہ میری نماز اس کے لیے نفع بخش ہے“۔ حافظ منذری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات صحیح ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (ابتدا میں) قرض دار پر نمازِ جنازہ نہیں پڑھتے تھے، پھر یہ حکم منسوخ ہو گیا؛ چنانچہ امام مسلم نے اپنی صحیح میں اور دیگر محدثین نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وغیرہ سے روایت کیا ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب ایسا میت لایا جاتا جس پر قرض ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دریافت فرماتے: کیا اس نے قرض کی ادائیگی کے لیے کچھ چھوڑا ہے؟ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا جاتا کہ اس نے ادائیگی کے لیے مال چھوڑا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نمازِ جنازہ پڑھاتے، ورنہ صحابہ سے فرماتے: تم اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو“۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتوحات سے نوازا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں مؤمنین کے ساتھ ان کی جانوں سے بھی زیادہ قریب ہوں، لہٰذا جو مؤمن فوت ہو جائے اور اس پر قرض ہو تو اس کی ادائیگی میرے ذمے ہے، اور جو مال چھوڑ جائے وہ اس کے ورثاء کا ہے“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القرض/حدیث: 2928]
تخریج الحدیث: «مسند أبي يعلى ت السناري (3477): «ضعيف جدا... شيخ المؤلف عمار هو عمار بن نصر الصدوق، وأما يوسف فهو ابن عطية الصفار ذلك المتروك المشهور، روى عن ثابت أحاديث مناكير» ؛ وأصل امتناعه ﷺ من الصلاة على المدين في الصحيحين من حديث أبي هريرة»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2175، 2268، 2269، 4503، 5056، 6350، 6364، 6382، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1070، 2090، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1963، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2955، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2415، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7801، 7839، 8213، 8459، 8727، 8934، 9538، 9565، 9659، 10435، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2594، وأخرجه فتح الباري برقم: 2169، 2176، 4503، 5056، 6350، 6351، 6364، 6382، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15261، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8805، 5249، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4854، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 71، 4143، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 3041، 1619، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8370، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3603، 3604، 3605، 3606»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ يوسف بن عطية الصفار متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں