الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ إِثْمِ مَنْ خَاصَمَ فِي بَاطِلٍ وَهْوَ يَعْلَمُهُ:
باب: اس شخص کا گناہ جو جان بوجھ کر جھوٹ کے لیے جھگڑا کرے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2458 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 2458
سنن ابن ماجہ: 2318
مسند احمد: 8394
مصنف ابن ابی شیبہ: 24475
صحیح ابن حبان: 5071
الجامع الكامل: 6724
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5920
حدیث نمبر: 2458
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ أُمَّهَا أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ سَمِعَ خُصُومَةً بِبَابِ حُجْرَتِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ، فَقَالَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، وَإِنَّهُ يَأْتِينِي الْخَصْمُ، فَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَبْلَغَ مِنْ بَعْضٍ، فَأَحْسِبُ أَنَّهُ صَدَقَ، فَأَقْضِيَ لَهُ بِذَلِكَ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ مُسْلِمٍ، فَإِنَّمَا هِيَ قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ فَلْيَأْخُذْهَا أَوْ فَلْيَتْرُكْهَا".
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، ان سے صالح بن کیسان نے اور ان سے ابن شہاب نے کہ مجھے عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے خبر دی، انہیں زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے خبر دی اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حجرے کے دروازے کے سامنے جھگڑے کی آواز سنی اور جھگڑا کرنے والوں کے پاس تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ میں بھی ایک انسان ہوں۔ اس لیے جب میرے یہاں کوئی جھگڑا لے کر آتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ (فریقین میں سے) ایک فریق کی بحث دوسرے فریق سے عمدہ ہو، میں سمجھتا ہوں کہ وہ سچا ہے۔ اور اس طرح میں اس کے حق میں فیصلہ کر دیتا ہوں، لیکن اگر میں اس کو (اس کے ظاہری بیان پر بھروسہ کر کے) کسی مسلمان کا حق دلا دوں تو دوزخ کا ایک ٹکڑا اس کو دلا رہا ہوں، وہ لے لے یا چھوڑ دے۔ [صحيح البخاري/کتاب المظالم والغصب/حدیث: 2458]
ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حجرے کے دروازے پر جھگڑنے کی آواز سنی تو باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”بس میں تو ایک بشر ہی ہوں۔ میرے پاس ایک فریق آتا ہے اور شاید ایک فریق کی بحث دوسرے فریق سے عمدہ ہو جس سے مجھے خیال ہو کہ اس نے سچ کہا ہے، پھر میں اس کے حق میں فیصلہ کر دوں، اندریں حالات اگر میں کسی کو دوسرے مسلمان کا حق دلا دوں تو یہ آگ کا ایک ٹکڑا ہے، چاہے تو اسے قبول کر لے، چاہے اسے چھوڑ دے۔“ [صحيح البخاري/کتاب المظالم والغصب/حدیث: 2458]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2318
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ فَمَنْ قَطَعْتُ لَهُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ قِطْعَةً فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو ایک انسان ہی ہوں، ہو سکتا ہے تم میں کوئی اپنی دلیل بیان کرنے میں دوسرے سے زیادہ چالاک ہو، تو جس کے لیے میں اس کے بھائی کے حق میں سے کوئی ٹکڑا کاٹوں تو گویا میں اس کے لیے جہنم کا ایک ٹکڑا کاٹ رہا ہوں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2318]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو محض ایک انسان ہوں۔ شاید تم میں سے ایک شخص اپنی دلیل کو دوسرے کی نسبت بہتر طور پر بیان کر سکتا ہو، لہٰذا جس کو اس کے بھائی کے حق میں سے ایک ٹکڑا کاٹ کر دے دوں تو میں اسے (جہنم کی) آگ کا ایک ٹکڑا کاٹ کر دے رہا ہوں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2318]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15095، ومصباح الزجاجة: 814)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/332، 6/307) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 8394
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ، فَمَنْ قَطَعْتُ لَهُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ قِطْعَةً، فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہوں ممکن ہے کہ تم میں سے بعض لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ چرب لسان ہوں اس لئے جس شخص کو (اس چرب لسانی میں آکر) میں اس کے بھائی کا کوئی حصہ کاٹ کر دوں تو وہ سمجھ لے کہ میں اسے جہنم کا ٹکڑا کاٹ کر دے رہا ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8394]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
ترقیم عوامۃ: 23429 ترقیم الشثری: -- 24475
حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا ابو سلمة ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنما انا بشر، ولعل بعضكم ان يكون الحن بحجته من بعض، فمن قطعت له من حق اخيه فإنما اقطع له قطعة من النار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (الغنوي).
(٢) في [جـ]: زيادة (محمد) مرتين.
(٣) في [هـ]: زيادة (قطعة).
(٤) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (٨٣٩٤)، وابن ماجه (٢٣١٨)، وابن حبان (٥٠٧١)، والطحاوي (٤/ ١٥٤)، وأبو يعلى (٥٩٢٠).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں بھی تمہاری طرح انسان ہوں، شاید تم میں سے بعض، بعض پر حجت و دلیل میں غالب آجائے، پس میں جس کے لئے اس کے بھائی کے حق میں سے کچھ کاٹ کر دوں تو میں اس کے لئے آگ کا ایک ٹکڑا ہی کاٹ کر دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24475]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5071، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2318، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8510، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5920، 5941، والبزار فى «مسنده» برقم: 7996، 7997، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39247، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6140، ترقيم محمد عوامة: 23429»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5071، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2318، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8510، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5920، 5941، والبزار فى «مسنده» برقم: 7996، 7997، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39247، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6140، ترقيم محمد عوامة: 23429»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 5071
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ يَكُونُ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ شَيْئًا، فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں ایک انسان ہوں ہو سکتا ہے تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے موقف کو پیش کرنے میں دوسرے سے زیادہ تیز ہو تو جس کے حق میں، میں اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ دے دوں تو میں نے اس کو جہنم کا ٹکڑا کاٹ کر دیا ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب القضاء/حدیث: 5071]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5071، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2318، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8510، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5920» «رقم طبعة با وزير 5048»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (1162). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 6724
6724- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنما أنا بشر، ولعل بعضكم أن يكون ألحن بحجته من بعض، فمن قطعت له من حق أخيه قطعة فإنما أقطع له قطعة من النار.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجة (2318) وأحمد (8394) وصحّحه ابن حبان (5071) كلهم من حديث محمد بن عمرو، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 5920
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ، فَمَنْ قَطَعْتُ لَهُ مِنْ مَالِ أَخِيهِ شَيْئًا، فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تو بس ایک انسان ہوں اور ہو سکتا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص دوسرے کے مقابلے میں اپنی دلیل پیش کرنے میں زیادہ چرب زبان ہو، پس اگر میں (اس کی ظاہری چرب زبانی کی وجہ سے) اس کے حق میں اس کے بھائی کے مال میں سے کسی چیز کا فیصلہ کر دوں، تو درحقیقت میں اسے آگ کا ایک ٹکڑا کاٹ کر دے رہا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5920]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6566، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1713، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5401، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3583، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2317، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25952، 26078، 26086، 26177، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1424، وأخرجه فتح الباري برقم: 6570، 6742، 6748، 6759، 6919، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7115، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1876، 2335، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5070، 5071، 5072، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1689، 1690، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6506، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 15123، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5894»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6566، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1713، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5401، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3583، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2317، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25952، 26078، 26086، 26177، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1424، وأخرجه فتح الباري برقم: 6570، 6742، 6748، 6759، 6919، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7115، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1876، 2335، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5070، 5071، 5072، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1689، 1690، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6506، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 15123، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5894»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن