الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. بَابُ عَزْمِ الإِمَامِ عَلَى النَّاسِ فِيمَا يُطِيقُونَ:
باب: بادشاہ اسلامی کی اطاعت لوگوں پر واجب ہے جہاں تک وہ طاقت رکھیں۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2964 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 2964
مصنف ابن ابی شیبہ: 37297
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5134
حدیث نمبر: 2964
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، لَقَدْ أَتَانِي الْيَوْمَ رَجُلٌ فَسَأَلَنِي عَنْ أَمْرٍ مَا دَرَيْتُ مَا أَرُدُّ عَلَيْهِ، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلًا مُؤْدِيًا نَشِيطًا يَخْرُجُ مَعَ أُمَرَائِنَا فِي الْمَغَازِي، فَيَعْزِمُ عَلَيْنَا فِي أَشْيَاءَ لَا نُحْصِيهَا، فَقُلْتُ لَهُ: وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا أَقُولُ لَكَ إِلَّا أَنَّا كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَسَى أَنْ لَا يَعْزِمَ عَلَيْنَا فِي أَمْرٍ إِلَّا مَرَّةً حَتَّى نَفْعَلَهُ، وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَنْ يَزَالَ بِخَيْرٍ مَا اتَّقَى اللَّهَ، وَإِذَا شَكَّ فِي نَفْسِهِ شَيْءٌ سَأَلَ رَجُلًا فَشَفَاهُ مِنْهُ، وَأَوْشَكَ أَنْ لَا تَجِدُوهُ وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا أَذْكُرُ مَا غَبَرَ مِنَ الدُّنْيَا، إِلَّا كَالثَّغْبِ شُرِبَ صَفْوُهُ وَبَقِيَ كَدَرُهُ.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور نے، ان سے ابووائل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میرے پاس ایک شخص آیا، اور ایسی بات پوچھی کہ میری کچھ سمجھ میں نہ آیا کہ اس کا جواب کیا دوں۔ اس نے پوچھا، مجھے یہ مسئلہ بتائیے کہ ایک شخص بہت ہی خوش اور ہتھیار بند ہو کر ہمارے امیروں کے ساتھ جہاد کے لیے جاتا ہے۔ پھر وہ امیر ہمیں ایسی چیزوں کا مکلف قرار دیتے ہیں کہ ہم ان کی طاقت نہیں رکھتے۔ میں نے کہا، اللہ کی قسم! میری کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ تمہاری بات کا جواب کیا دوں، البتہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں) تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی بھی معاملہ میں صرف ایک مرتبہ حکم کی ضرورت پیش آتی تھی اور ہم فوراً ہی اسے بجا لاتے تھے، یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ تم لوگوں میں اس وقت تک خیر رہے گی جب تک تم اللہ سے ڈرتے رہو گے، اور اگر تمہارے دل میں کسی معاملہ میں شبہ پیدا ہو جائے (کہ کیا چاہئے یا نہیں) تو کسی عالم سے اس کے متعلق پوچھ لو تاکہ تشفی ہو جائے، وہ دور بھی آنے والا ہے کہ کوئی ایسا آدمی بھی (جو صحیح صحیح مسئلے بتا دے) تمہیں نہیں ملے گا۔ اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! جتنی دنیا باقی رہ گئی ہے وہ وادی کے اس پانی کی طرح ہے جس کا صاف اور اچھا حصہ تو پیا جا چکا ہے اور گدلا حصہ باقی رہ گیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2964]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: آج میرے پاس ایک آدمی آیا اور ایک مسئلہ پوچھا لیکن میں نہ سمجھ سکا کہ اس کا کیا جواب دوں۔ اس نے کہا: آپ بتائیں کہ ایک تندرست و توانا آدمی جو ہتھیاروں سے آراستہ ہے، وہ ہمارے امراء کے ساتھ جہاد میں جاتا ہے مگر وہ چند باتوں میں ایسے احکام دیتے ہیں جن پر ہم عمل پیرا نہیں ہو سکتے، میں نے اس سے کہا: اللہ کی قسم! میری سمجھ سے باہر ہے، میں اس کے سوا تجھے کیا جواب دوں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جاتے تھے تو آپ ہمیں ایک مرتبہ حکم فرماتے جس کو ہم کر لیا کرتے تھے۔ اور بے شک تم میں سے ہر شخص نیکی پر رہے گا جب تک وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے گا، لیکن اگر اس کے دل میں کسی بات کا کھٹکا ہو تو وہ کسی ایسے شخص سے دریافت کرے جو اس کی تشفی کر دے۔ اور ایسا وقت بھی آنے والا ہے کہ تمہیں ایسا شخص نہیں مل سکے گا۔ اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں! جتنی دنیا باقی ہے، اس کی بابت میں یہ کہتا ہوں کہ وہ ایک حوض کی طرح ہے جس کا صاف پانی پی لیا گیا ہے اور گدلا پانی باقی رہ گیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2964]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 35718 ترقیم الشثری: -- 37297
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي وائل قال: قال عبد الله : ما شبهت ما غبر من الدنيا إلا الثغب شرب صفوه وبقي كدره، ولا يزال احدكم بخير ما اتقى الله، وإذا حاك في صدره شيء اتى رجلا فشفاه منه، وايم الله لاوشك ان لا تجدوه!.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الدني).
(٢) في [أ، ب]: (التغب)، وفي [جـ، ع]: (التعب)، وفي [هـ]: (بثغبه)، والمراد: ماء المطر النافع في الأرض.
(٣) في [ع]: (حال).
(٤) في [جـ]: (لأوشكن).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٨٠٣)، والحاكم ١/ ٢١٠، وأبو يعلى (٥١٣٤)، والبزار (١٦٧١)، والشاشي (٥٩٢)، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ١٣٣، والخطيب في الفقيه ٢/ ٣٦٣.
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں: جس قدر دنیا گزر گئی ہے اس کی مثال اس پہاڑی گڑھے کے پانی کی سی ہے جس کا صاف پانی پی لیا گیا ہو اور گدلا پانی باقی ہو اور تم میں سے ایک جب تک اللہ سے ڈرے گا خیر پر ہوگا اور جب اس کے دل میں کوئی بات کھٹکے تو وہ کسی آدمی کے پاس آتا ہے جو اسے اس سے شفا دے دیتا ہے۔ خدا کی قسم! ہوسکتا ہے کہ تم اس کو نہ پاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37297]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2964، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 419، 7999، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5134، 5171، والبزار فى «مسنده» برقم: 1671، 1670، 1672، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2139، 3188 / 1، 3188 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20809، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37234، 37235، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8774، 8775، 8776، ترقيم محمد عوامة: 35718»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2964، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 419، 7999، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5134، 5171، والبزار فى «مسنده» برقم: 1671، 1670، 1672، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2139، 3188 / 1، 3188 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20809، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37234، 37235، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8774، 8775، 8776، ترقيم محمد عوامة: 35718»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5134
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ : لَقَدْ أَتَانِي الْيَوْمَ رَجُلٌ، فَسَأَلَنِي عَنْ أَمْرٍ مَا دَرَيْتُ مَا أَرُدُّ عَلَيْهِ، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلًا مُؤْدِيًا نَشِيطًا، يَخْرُجُ فِي الْمَغَازِي، فَيَعْزِمُونَ عَلَيْنَا فِي أَشْيَاءَ لَا نَجِدُ مِنْهَا بُدًّا، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: وَاللهِ مَا أَدْرِي مَا أَقُولُ لَكَ، إِلَّا أَنَّا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَسَى أَنْ لَا يَعْزِمَ عَلَيْنَا فِي الْأَمْرِ إِلَّا مَرَّةً حَتَّى نَفْعَلَهُ، وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَنْ يَزَالَ بِخَيْرٍ مَا اتَّقَى اللهَ، وَإِذَا شَكَّ فِي نَفْسِهِ شَيْئًا سَأَلَ رَجُلًا فَشَفَاهُ، وَأَوْشَكَ أَنْ لَا تَجِدُوهُ، وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، مَا أَذْكُرُ مَا غَبَرَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا كَالثَّغَبِ، شُرِبَ صَفْوُهُ وَبَقِيَ كَدَرُهُ.
ابو وائل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آج میرے پاس ایک شخص آیا اور اس نے مجھ سے ایک ایسے معاملے کے بارے میں سوال کیا کہ میں سمجھ نہ سکا کہ اسے کیا جواب دوں، اس نے کہا: آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو اپنے فرائض ادا کرتا اور چست و توانا ہو کر جہادی مہمات میں نکلتا ہے، پھر (امراء) ہم پر ایسی چیزیں لازم کر دیتے ہیں جن سے بچنے کی ہمیں کوئی راہ نظر نہیں آتی؟ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس سے کہا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ تمہیں کیا کہوں، سوائے اس کے کہ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے تو بسا اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کسی کام کا صرف ایک ہی بار حکم دیتے تھے یہاں تک کہ ہم اسے (فوراً) کر گزرتے تھے“۔ اور تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک ہمیشہ خیر پر رہے گا جب تک وہ اللہ کا تقویٰ اختیار کیے رکھے گا، اور جب اسے اپنے جی میں کسی چیز کے متعلق شک پیدا ہو تو وہ کسی (صاحبِ علم) سے سوال کرے جو اسے (علمی جواب سے) مطمئن کر دے، اور وہ وقت قریب ہے کہ تم ایسا (رہنما) آدمی نہ پا سکو گے۔ اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں! دنیا کا جو حصہ گزر چکا ہے، وہ مجھے بس اس تالاب کی مانند لگتا ہے جس کا صاف و شفاف پانی پی لیا گیا ہو اور اب صرف گدلا پن باقی رہ گیا ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5134]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: أخرجه البخاري .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2803، وأخرجه مسند البزار برقم: 1671، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 428، 7974، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5112»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2803، وأخرجه مسند البزار برقم: 1671، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 428، 7974، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5112»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري