الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
190. بَابُ الْقَلِيلِ مِنَ الْغُلُولِ:
باب: مال غنیمت میں سے ذرا سی چوری کر لینا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3074 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 3074
مصنف ابن ابی شیبہ: 35772
حدیث نمبر: 3074
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: كَانَ عَلَى ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، يُقَالُ لَهُ: كِرْكِرَةُ فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ فِي النَّارِ فَذَهَبُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ فَوَجَدُوا عَبَاءَةً قَدْ غَلَّهَا"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: قَالَ ابْنُ سَلَامٍ كَرْكَرَةُ: يَعْنِي بِفَتْحِ الْكَافِ وَهُوَ مَضْبُوطٌ كَذَا.
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ‘ ان سے عمرو نے ‘ ان سے سالم بن ابی الجعد نے ‘ ان سے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان و اسباب پر ایک صاحب مقرر تھے ‘ جن کا نام کرکرہ تھا۔ ان کا انتقال ہو گیا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ تو جہنم میں گیا۔ صحابہ انہیں دیکھنے گئے تو ایک عباء جسے خیانت کر کے انہوں نے چھپا لیا تھا ان کے یہاں ملی۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) نے کہا کہ محمد بن سلام نے (ابن عیینہ سے نقل کیا اور) کہا یہ لفظ «كركرة» بفتح کاف ہے اور اسی طرح منقول ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3074]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان پر ایک شخص تعینات تھا جسے «كَرْكَرَةُ» (کرکرہ) کہا جاتا تھا۔ جب وہ مر گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «هُوَ فِي النَّارِ» ”وہ تو جہنم میں گیا۔“ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کا سامان وغیرہ دیکھنا شروع کیا تو اس میں ایک کوٹ ملا جسے خیانت کر کے اس نے چھپا لیا تھا۔ ابو عبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ محمد بن سلام نے «كَرْكَرَةُ» کو کاف کے فتحہ (زبر) سے بیان کیا ہے اور اسی طرح مضبوط ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3074]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 34212 ترقیم الشثری: -- 35772
حدثنا ابن عيينة ، عن عمرو بن دينار ، عن سالم بن ابي الجعد ، عن ابن عمر قال: كان على ثقل النبي صلى الله عليه وسلم رجل يقال له كركرة، فمات فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هو في النار. فذهبوا ينظرون فوجدوا عليه عباءة قد غلها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (نعل).
(٢) رجاله ثقات، وقد نسبه السيوطي في الدر المنثور ٢/ ٣٦٣ للمؤلف وحده من حديث ابن عمر، والمشهور من حديث ابن عيينة عن عمرو عن سالم عن عبد اللَّه بن عمرو بن العاص، أخرجه البخاري (٣٠٧٤)، وأحمد ٢/ ١٦٠ (٦٤٩٣)، وابن ماجه (٢٨٤٩)، وسعيد بن منصور (٢٧٢٠)، والذهبي في السيرة ١٥/ ٤١١، والبيهقي ٩/ ١٠٠، والخطيب في الأسماء المبهمة ٤/ ٢٨٠، وابن عساكر ٤/ ٢٧٩.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا جس کا نام کر کرہ تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان پر مقرر تھا وہ فوت ہوگیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ جہنمی ہے لوگ اس کا سامان دیکھنے گئے تو انہوں نے ایک عبا پائی جس کو اس نے بطور خیانت لیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35772]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البخاري: هذا أصح يعنى من حديث أنه أمر بحرق رحل الغال . قال سعد الشثري: رجاله ثقات، وقد نسبه السيوطي في الدر المنثور ٢/ ٣٦٣ للمؤلف وحده من حديث ابن عمر، والمشهور من حديث ابن عيينة عن عمرو عن سالم عن عبد اللَّه بن عمرو بن العاص .، ترقيم محمد عوامة: 34212»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات