الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
195. بَابُ إِذَا اضْطَرَّ الرَّجُلُ إِلَى النَّظَرِ فِي شُعُورِ أَهْلِ الذِّمَّةِ وَالْمُؤْمِنَاتِ إِذَا عَصَيْنَ اللَّهَ وَتَجْرِيدِهِنَّ:
باب: ذمی یا مسلمان عورتوں کے ضرورت کے وقت بال دیکھنا درست ہے اس طرح ان کا ننگا کرنا بھی جب وہ اللہ کی نافرمانی کریں۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3081 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
صحیح بخاری: 3081
مسند احمد: 7940
الفتح الربانی: 11597
الجامع الكامل: 10062
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1719
حدیث نمبر: 3081
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ الطَّائِفِيُّ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَكَانَ عُثْمَانِيًّا، فَقَالَ: لِابْنِ عَطِيَّةَ وَكَانَ عَلَوِيًّا إِنِّي لَأَعْلَمُ مَا الَّذِي جَرَّأَ صَاحِبَكَ عَلَى الدِّمَاءِ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالزُّبَيْرَ، فَقَالَ:" ائْتُوا رَوْضَةَ كَذَا وَتَجِدُونَ بِهَا امْرَأَةً أَعْطَاهَا حَاطِبٌ كِتَابًا، فَأَتَيْنَا الرَّوْضَةَ فَقُلْنَا الْكِتَابَ، قَالَتْ: لَمْ يُعْطِنِي فَقُلْنَا لَتُخْرِجِنَّ أَوْ لَأُجَرِّدَنَّكِ، فَأَخْرَجَتْ مِنْ حُجْزَتِهَا فَأَرْسَلَ إِلَى حَاطِبٍ، فَقَالَ: لَا تَعْجَلْ وَاللَّهِ مَا كَفَرْتُ وَلَا ازْدَدْتُ لِلْإِسْلَامِ إِلَّا حُبًّا وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِكَ إِلَّا وَلَهُ بِمَكَّةَ مَنْ يَدْفَعُ اللَّهُ بِهِ عَنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ، وَلَمْ يَكُنْ لِي أَحَدٌ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَتَّخِذَ عِنْدَهُمْ يَدًا فَصَدَّقَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُمَرُ: دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَهُ فَإِنَّهُ قَدْ نَافَقَ، فَقَالَ: مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَهَذَا الَّذِي جَرَّأَهُ".
مجھ سے محمد بن عبداللہ بن حوشب الطائفی نے بیان کیا ‘ ان سے ہشیم نے بیان کیا ‘ انہیں حصین نے خبر دی ‘ انہیں سعد بن عبیدہ نے اور انہیں ابی عبدالرحمٰن نے اور وہ عثمانی تھے ‘ انہوں نے ابن عطیہ سے کہا ‘ جو علوی تھے ‘ کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ تمہارے صاحب (علی رضی اللہ عنہ) کو کس چیز سے خون بہانے پر جرات ہوئی ‘ میں نے خود ان سے سنا ‘ وہ بیان کرتے تھے کہ مجھے اور زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا۔ اور ہدایت فرمائی کہ روضہ خاخ پر جب تم پہنچو ‘ تو انہیں ایک عورت (سارہ نامی) ملے گی۔ جسے حاطب ابن بلتعہ رضی اللہ عنہ نے ایک خط دے کر بھیجا ہے (تم وہ خط اس سے لے کر آؤ) چنانچہ جب ہم اس باغ تک پہنچے ہم نے اس عورت سے کہا خط لا۔ اس نے کہا کہ حاطب رضی اللہ عنہ نے مجھے کوئی خط نہیں دیا۔ ہم نے اس سے کہا کہ خط خود بخود نکال کر دیدے ورنہ (تلاشی کے لیے) تمہارے کپڑے اتار لیے جائیں گے۔ تب کہیں اس نے خط اپنے نیفے میں سے نکال کر دیا۔ (جب ہم نے وہ خط رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا ‘ تو) آپ نے حاطب رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا انہوں نے (حاضر ہو کر) عرض کیا۔ یا رسول اللہ! میرے بارے میں جلدی نہ فرمائیں! اللہ کی قسم! میں نے نہ کفر کیا ہے اور نہ میں اسلام سے ہٹا ہوں ‘ صرف اپنے خاندان کی محبت نے اس پر مجبور کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب (مہاجرین) میں کوئی شخص ایسا نہیں جس کے رشتہ دار وغیرہ مکہ میں نہ ہوں۔ جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ان کے خاندان والوں اور ان کی جائیداد کی حفاظت نہ کراتا ہو۔ لیکن میرا وہاں کوئی بھی آدمی نہیں ‘ اس لیے میں نے چاہا کہ ان مکہ والوں پر ایک احسان کر دوں ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان کی بات کی تصدیق فرمائی۔ عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے مجھے اس کا سر اتارنے دیجئیے یہ تو منافق ہو گیا ہے۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں کیا معلوم! اللہ تعالیٰ اہل بدر کے حالات سے خوب واقف تھا اور وہ خود اہل بدر کے بارے میں فرما چکا ہے کہ ”جو چاہو کرو۔ “ ابوعبدالرحمٰن نے کہا، علی رضی اللہ عنہ کو اسی ارشاد نے (کہ تم جو چاہو کرو، خون ریزی پر) دلیر بنا دیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3081]
حضرت ابو عبدالرحمان رحمہ اللہ سے روایت ہے جو کہ عثمانی ہیں انہوں نے حضرت ابن عطیہ رحمہ اللہ سے کہا جو علوی تھے، میں خوب جانتا ہوں کہ تمہارے صاحب (حضرت علی رضی اللہ عنہ) کو کس چیز سے خون بہانے پر جرات ہوئی۔ میں نے خود ان سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ مجھے اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کیا اور ہدایت فرمائی: ”جب تم فلاں روضہ پر پہنچو تو وہاں تمہیں ایک عورت ملے گی جسے حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ نے ایک خط دے کر بھیجا ہے۔“ چنانچہ جب ہم اس باغ میں پہنچے تو ہم نے اس عورت سے وہ خط لانے کو کہا۔ اس نے جواب دیا کہ مجھے اس (حضرت حاطب رضی اللہ عنہ) نے کوئی خط نہیں دیا۔ ہم نے اس سے کہا کہ خط خود بخود نکال کر ہمارے حوالے کر دو بصورتِ دیگر (تلاشی لینے کے لیے) تیرے کپڑے اتار دیے جائیں گے۔ اس کے بعد اس نے وہ خط اپنے مقعدِ ازار سے نکالا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حاطب رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا تو انہوں نے عرض کیا: آپ میرے بارے میں جلدی نہ کریں، اللہ کی قسم! میں نے کفر کا ارتکاب نہیں کیا بلکہ اسلام سے میری محبت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ مجھے صرف اپنے خاندان کی محبت نے اس اقدام پر مجبور کیا تھا کیونکہ آپ کے اصحاب رضی اللہ عنہم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں جس کے رشتہ دار وغیرہ مکہ میں نہ ہوں جن کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ ان کے اہل و عیال اور مال و اسباب کی حفاظت کراتا ہے لیکن میرا کوئی عزیز نہیں ہے اس لیے میں نے چاہا کہ اہل مکہ پر کوئی احسان کر دوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس امر کی تصدیق فرما دی لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: مجھے چھوڑیئے میں اس کا سر قلم کر دوں کیونکہ اس نے منافقت کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر نظر کرتے ہوئے فرمایا: ”اب جو چاہو کرو۔“”حضرت ابو عبدالرحمان رحمہ اللہ نے کہا: انہیں (حضرت علی رضی اللہ عنہ) کو اسی بات نے دلیر کر رکھا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3081]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 7940
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: " اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ نے اہل بدر کو آسمان پر سے جھانک کر دیکھا اور فرمایا تم جو بھی عمل کرتے رہو میں نے تمہیں معاف کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7940]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن.
ترقیم عوامۃ: 33013 ترقیم الشثری: -- 34523
حدثنا يزيد بن هارون ، عن حماد بن سلمة ، عن عاصم بن ابي النجود ، عن ابي صالح ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تبارك وتعالى اطلع على اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل على الصحيح؛ أخرجه أحمد (٧٩٤٠)، وأبو داود (٤٦٥٤)، والحاكم ٤/ ٧٧، وبنحوه الدارمي (٢٧٦١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٢)، وابن حبان (٤٧٩٨)، والطبراني في الأوسط (٦٦٢).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ تبارک و تعالیٰ بدر والوں کی طرف متوجہ ہوا اور ارشاد فرمایا: تم جو چاہے عمل کرو۔ تحقیق میں نے تمہاری مغفرت کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34523]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل على الصحيح .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 33013»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 33013»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 37883 ترقیم الشثری: -- 39491
حدثنا ابو اسامة قال: اخبرنا عمر بن حمزة قال: اخبرني سالم قال: اخبرني ابن عمر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لعمر: وما يدريك لعل الله قد اطلع إلى اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة، أخرجه أحمد (٥٨٧٨)، وأبو يعلى (٥٥٢٢).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر سے کہا: تمہیں کیا خبر ہے، ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر جھانک کر دیکھا تو فرمایا: تم جو چاہو کرو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39491]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 5984، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5522، ترقيم محمد عوامة: 37883»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 5984، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5522، ترقيم محمد عوامة: 37883»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 37884 ترقیم الشثری: -- 39492
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن عاصم بن ابي النجود عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تبارك وتعالى اطلع إلى اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل، أخرجه أحمد (٧٩٤٠)، وأبو داود (٤٦٥٤)، والحاكم ٤/ ٧٧، وبنحوه ابن حبان (٤٧٩٨)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٢)، والطبراني في الأوسط (٦٦٢).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر جھانک کر دیکھا تو فرمایا: تم جو چاہو کرو تحقیق میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39492]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 37884»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 37884»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11597
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانکا اور فرمایا: تم جو چاہو عمل کرتے رہو، میں نے تم کو بخش دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11597]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه ابوداود: 4654، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7940 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7927»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 10062
10062- عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: اطلع الله على أهل بدر فقال: اعملوا ما شأتم فقد غفرت لكم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4654)، وأحمد (7940)، والحاكم (4/77،78) كلهم من طريق يزيد بن هارون، أنا حماد بن سلمة، عن عاصم، عن أبي صالح، عن أبي هريرة قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1719
"إن الله تعالى اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما
شئتم فقد غفرت لكم"
شئتم فقد غفرت لكم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر (غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں) کے دلوں کے حال کو دیکھا اور فرمایا کہ تم جو چاہو عمل کرو، یقیناً میں نے تمہاری مغفرت فرما دی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1719]
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر (غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں) کے دلوں کے حال کو دیکھا اور فرمایا کہ تم جو چاہو عمل کرو، یقیناً میں نے تمہاری مغفرت فرما دی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أبي هريرة. خ, علي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح