الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ صِفَةِ النَّارِ وَأَنَّهَا مَخْلُوقَةٌ:
باب: دوزخ کا بیان اور یہ بیان کہ دوزخ بن چکی ہے، وہ موجود ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3265 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح بخاری: 3265
سنن ترمذی: 2590
المستدرک علی الصحیحین: 8968
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6743
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1334
حدیث نمبر: 3265
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نَارُكُمْ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَةً، قَالَ: فُضِّلَتْ عَلَيْهِنَّ بِتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْءًا كُلُّهُنَّ مِثْلُ حَرِّهَا".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا، ان سے ابوالزناد نے، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تمہاری (دنیا کی) آگ جہنم کی آگ کے مقابلے میں (اپنی گرمی اور ہلاکت خیزی میں) سترواں حصہ ہے۔“ کسی نے پوچھا، یا رسول اللہ! (کفار اور گنہگاروں کے عذاب کے لیے) یہ ہماری دنیا کی آگ بھی بہت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دنیا کی آگ کے مقابلے میں جہنم کی آگ انہتر گنا بڑھ کر ہے اور ان میں سے ہر ایک کی گرمی اسی (دنیا کی آگ) جیسی ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3265]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری دنیا کی آگ، جہنم کی آگ کا سترواں (70) حصہ ہے۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ دنیا کی آگ ہی کافی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آگ اس پر انہتر (69) حصے زیادہ کر دی گئی ہے اور اس کا ہر حصہ دنیا کی آگ کے برابر گرم ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3265]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2590
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنِ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَارُكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ لِكُلِّ جُزْءٍ مِنْهَا حَرُّهَا " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے، اس کے ہر حصے کی گرمی اسی طرح ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث ابوسعید کی روایت سے حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة جهنم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2590]
یہ حدیث ابوسعید کی روایت سے حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة جهنم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2590]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4223) (صحیح) (سند میں عطیہ عوفی ضعیف راوی ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح بما قبله (2589)
قال الشيخ زبير على زئي:(2590) إسناده ضعيف
عطية العوفي ضعيف (تقدم:477) والحديث السابق (الأصل : 2589) يغني عنه
عطية العوفي ضعيف (تقدم:477) والحديث السابق (الأصل : 2589) يغني عنه
حدیث نمبر: 8968
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا محمد بن مَندَهْ الأصبهاني، حدثنا بكر بن بكَّار، حدثنا جَسْر (4) بن فَرقَد حدثنا الحسن، عن أنس بن مالك قال: سمعت النبي ﷺ يقول:"ناركم هذه جزءٌ من سبعين جزءًا من نار جهنَّم، ولولا أنها غُمِسَت في الماء مرَّتين ما استمتعتُم بها، وايْمُ الله إن كانت لكافيةً، وإنها لَتدعُو الله وتستجيرُ الله أن لا يعيدَها في النار أبدًا" (5) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السَّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8753 - حسن واه
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السَّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8753 - حسن واه
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمہاری یہ (دنیا کی) آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے، اور اگر اسے دو مرتبہ پانی میں نہ بجھایا گیا ہوتا تو تم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکتے۔ اور اللہ کی قسم! اگرچہ یہ (پہلے والی) ہی کافی تھی، لیکن اب بھی یہ اللہ سے دعا کرتی ہے اور اس سے پناہ مانگتی ہے کہ وہ اسے دوبارہ کبھی اس (جہنم کی) آگ میں نہ لوٹائے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8968]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8968]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا مسلسل، بالضعفاء: محمد بن منده وشيخه بكر وشيخه جسر بن فرقد وأضعفهم جسر، وقد وهّاه الذهبي في تلخيصه"» [ترقيم الرساله 8968] [ترقيم الشركة 8859] [ترقيم العلميه 8753]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا مسلسل
حدیث نمبر: 6743
«ناركم هذه جزء من سبعين جزءا من نار جهنم لكل جزء منها حرها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے، اس کے ہر حصے کی گرمی اسی (دنیاوی آگ) کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6743]
”تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے، اس کے ہر حصے کی گرمی اسی (دنیاوی آگ) کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6743]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي سعيد. الترغيب 4/226.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1334
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «نَارُكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ، لِكُلِّ جُزْءٍ مِنْهَا حَرُّهَا» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری یہ (دنیاوی) آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے، اور اس کے ہر حصے کی تپش اس (دنیا کی آگ) کے برابر ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1334]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2590، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1329»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2590، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1329»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف