🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ هِجْرَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3909 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 3909
مصنف ابن ابی شیبہ: 36588، 38528
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3909
حَدَّثَنِي زَكَرِيَّاءُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَسْمَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا حَمَلَتْ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَتْ:" فَخَرَجْتُ وَأَنَا مُتِمٌّ , فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَنَزَلْتُ بِقُبَاءٍ فَوَلَدْتُهُ بِقُبَاءٍ، ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَوَضَعْتُهُ فِي حَجْرِهِ , ثُمَّ دَعَا بِتَمْرَةٍ فَمَضَغَهَا، ثُمَّ تَفَلَ فِي فِيهِ , فَكَانَ أَوَّلَ شَيْءٍ دَخَلَ جَوْفَهُ رِيقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ حَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ، ثُمَّ دَعَا لَهُ وَبَرَّكَ عَلَيْهِ , وَكَانَ أَوَّلَ مَوْلُودٍ وُلِدَ فِي الْإِسْلَامِ". تَابَعَهُ خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَسْمَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا هَاجَرَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ حُبْلَى".
مجھ سے زکریا بن یحییٰ نے بیان کیا، ان سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے اسماء رضی اللہ عنہا نے کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما ان کے پیٹ میں تھے، انہیں دنوں جب حمل کی مدت بھی پوری ہو چکی تھی، میں مدینہ کے لیے روانہ ہوئی یہاں پہنچ کر میں نے قباء میں پڑاؤ کیا اور یہیں عبداللہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔ پھر میں انہیں لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کی گود میں اسے رکھ دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھجور طلب فرمائی اور اسے چبا کر آپ نے عبداللہ رضی اللہ عنہ کے منہ میں اسے رکھ دیا۔ چنانچہ سب سے پہلی چیز جو عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پیٹ میں داخل ہوئی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک لعاب تھا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا فرمائی اور اللہ سے ان کے لیے برکت طلب کی۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ سب سے پہلے بچے ہیں جن کی پیدائش ہجرت کے بعد ہوئی۔ زکریا کے ساتھ اس روایت کی متابعت خالد بن مخلد نے کی ہے۔ ان سے علی بن مسہر نے بیان کیا، ان سے ہشام نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے اسماء رضی اللہ عنہا نے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کو نکلیں تھیں تو وہ حاملہ تھیں۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3909]
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ (بوقت ہجرت) وہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے حاملہ تھیں۔ انہوں نے فرمایا: ”میں اس وقت (مکہ سے) نکلی جب وضع حمل کا وقت قریب آ پہنچا تھا۔ میں مدینہ طیبہ آئی اور قباء میں قیام کیا تو عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ وہیں پیدا ہوئے۔ پھر میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی اور اسے آپ کی گود میں رکھ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھجور منگوائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چبا کر اس میں اپنا لعاب دہن ملایا اور نومولود کے منہ میں ڈال دیا۔ (اس طرح) سب سے پہلے جو چیز اس کے شکم میں گئی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب دہن تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے منہ میں کھجور ڈالنے کے بعد اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔“ یہ مہاجرین کا زمانہ اسلام میں پہلا بچہ تھا جو (مدینہ طیبہ میں) پیدا ہوا۔ خالد بن مخلد نے زکریا بن یحییٰ کی متابعت کی ہے۔ اس روایت میں ہے کہ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی تو وہ حاملہ تھیں۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3909]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35017 ترقیم الشثری: -- 36588
حدثنا عبيد الله قال: اخبرنا إسرائيل ، عن ابي إسحاق ، عن رجل حدثه ان ابا بكر طاف بعبد الله بن الزبير في خرقة، وكان اول مولود ولد في الإسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (مجزقة).
(٣) مجهول؛ لجهالة شيخ أبي إسحاق.

حضرت ابواسحاق سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو کپڑے میں لپیٹ کر طواف کیا، یہ پہلے بچے تھے جو اسلام پر پیدا ہوئے تھے، (مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36588]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15550، 38527، ترقيم محمد عوامة: 35017»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36932 ترقیم الشثری: -- 38528
حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن رجل حدثه ان ابا بكر طاف بعبد الله بن الزبير في خرقة، وكان اول مولود ولد في الإسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ فيه نكارة، ابن الزبير ولد بالمدينة، وأبو بكر لم يكن بمكة عند ولادته، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٥٧٢)، والبغوي في الجعديات (١٩٨٠)، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ١/ ١٩٩.
حضرت ابو اسحاق ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کی پیدائش کے بعد ان کو ایک کپڑے میں لے کر طواف کرایا۔ وہ (ہجرت کے بعد) اسلام میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38528]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ فيه نكارة، ابن الزبير ولد بالمدينة، وأبو بكر لم يكن بمكة عند ولادته .» ‏‏‏‏
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15550، 36587، ترقيم محمد عوامة: 36932»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں