🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ عِدَّةِ أَصْحَابِ بَدْرٍ:
باب: جنگ بدر میں شریک ہونے والوں کا شمار۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3958 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح بخاری: 3958
مصنف ابن ابی شیبہ: 39486
الجامع الكامل: 8732
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10037
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3958
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْبَرَاءِ، قَالَ:" كُنَّا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَحَدَّثُ أَنَّعِدَّةَ أَصْحَابِ بَدْرٍ عَلَى عِدَّةِ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِينَ جَاوَزُوا مَعَهُ النَّهَرَ , وَلَمْ يُجَاوِزْ مَعَهُ إِلَّا مُؤْمِنٌ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلَاثَ مِائَةٍ".
ہم سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا، ہم سے اسرائیل نے بیان کیا، ان سے اسحاق نے، انہوں نے براء رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ہم اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپس میں یہ گفتگو کرتے تھے کہ اصحاب بدر کی تعداد بھی اتنی ہی تھی جتنی اصحاب طالوت کی۔ جنہوں نے آپ کے ساتھ نہر فلسطین پار کی تھی اور ان کے ساتھ نہر کو پار کرنے والے صرف مومن ہی تھے یعنی تین سو دس سے کچھ زیادہ آدمی۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3958]
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے ایک اور روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم اصحابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپس میں یہ گفتگو کرتے تھے کہ اصحابِ بدر کی تعداد بھی اتنی ہی تھی جتنی اصحابِ طالوت کی تھی جنہوں نے ان کے ساتھ نہر عبور کی تھی۔ اور اس نہر کو پار کرنے والے صرف اہلِ ایمان تھے، ان کی تعداد تین سو دس سے کچھ زیادہ تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3958]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37878 ترقیم الشثری: -- 39486
حدثنا وكيع عن ثابت بن عمارة عن غنيم بن قيس عن ابي موسى قال: كان عدة اصحاب طالوت يوم جالوت ثلاثمائة وبضعة عشر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) حسن؛ ثابت صدوق، أخرجه ابن سعد ٢/ ١٩، والبزار (٣٠٣٦).

حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے۔ یوم جالوت کو حضرت طالوت کے ساتھیوں کی تعداد تین سو دس سے کچھ اوپر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39486]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ ثابت صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 3035، ترقيم محمد عوامة: 37878»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8732
8732- عن أبي موسى قال: كان عدة أهل بدر عدة أصحاب طالوت يوم جالوت: ثلاثمائة، وسبعة عشر.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار – كشف الأستار (1784) عن عمرو بن علي، ثنا ابن أبي عدي، ثنا ثابت بن عمارة، عن غُنيم بن قيس، عن أبي موسى فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10037
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كَانَ عِدَّةُ أَهْلِ بَدْرٍ عِدَّةَ أَصْحَابِ طَالُوتَ يَوْمَ جَالُوتَ ثَلَاثَمِائَةٍ وَسَبْعَةَ عَشَرَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اہل بدر کی تعداد، طالوت کے ساتھیوں کی تعداد جتنی تھی، جب اُنہوں نے جالوت کے ساتھ جنگ کی تھی، یعنی تین سو سترہ تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10037]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1781)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں