الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ: {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ} :
باب: جب تم میں سے دو جماعتیں ایسا ارادہ کر بیٹھتی تھیں کہ ہمت ہار دیں حالانکہ اللہ دونوں کا مددگار تھا اور ایمانداروں کو تو اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4057 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 6245
مشکوۃ المصابیح: 6126
مصنف ابن ابی شیبہ: 39599
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 673
حدیث نمبر: 4057
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ , حَدَّثَنَا لَيْثٌ , عَنْ يَحْيَى , عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ أَبَوَيْهِ كِلَيْهِمَا , يُرِيدُ حِينَ قَالَ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي وَهُوَ يُقَاتِلُ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن کثیر نے بیان کیا، ان سے ابن المسیب نے، انہوں نے بیان کیا کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے موقع پر (میری ہمت بڑھانے کے لیے) اپنے والد اور والدہ دونوں کو جمع فرمایا۔ ان کی مراد آپ کے اس ارشاد سے تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت فرمایا تھا جب وہ جنگ کر رہے تھے کہ میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4057]
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کی لڑائی میں میرے لیے اپنے والدین کو جمع فرمایا۔ مقصد یہ ہے کہ جب وہ جنگ کر رہے تھے تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4057]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4059
حَدَّثَنَا يَسَرَةُ بْنُ صَفْوَانَ , حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ , عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ: مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ أَبَوَيْهِ لِأَحَدٍ إِلَّا لِسَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فَإِنِّي سَمِعْتُهُ , يَقُولُ يَوْمَ أُحُدٍ:" يَا سَعْدُ ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي".
ہم سے بسرہ بن صفوان نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے، ان سے عبداللہ بن شداد نے اور ان سے علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ سعد بن مالک کے سوا میں نے اور کسی کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے والدین کا ایک ساتھ ذکر کرتے نہیں سنا، میں نے خود سنا کہ احد کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ سعد! خوب تیر برساؤ۔ میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4059]
حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کے سوا کسی کے متعلق یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے والدین کو جمع کیا ہو۔ میں نے اُحد کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے سعد! خوب تیر چلاؤ، میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔“” [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4059]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2416 ترقیم شاملہ: -- 6245
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْخَلِيلِ ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ كلاهما، عَنْ ابْنِ مُسْهِرٍ ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: " كُنْتُ أَنَا وَعُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ مَعَ النِّسْوَةِ فِي أُطُمِ حَسَّانَ، فَكَانَ يُطَأْطِئُ لِي مَرَّةً، فَأَنْظُرُ وَأُطَأْطِئُ لَهُ مَرَّةً، فَيَنْظُرُ فَكُنْتُ أَعْرِفُ أَبِي، إِذَا مَرَّ عَلَى فَرَسِهِ فِي السِّلَاحِ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ "، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأَبِي، فَقَالَ: وَرَأَيْتَنِي يَا بُنَيَّ، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ أَبَوَيْهِ، فَقَالَ: فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي.
علی بن مسہر نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں اور حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ جنگ خندق کے دن عورتوں کے ساتھ حضرت حسان رضی اللہ عنہ کے قلعے میں تھے، کبھی وہ میرے لیے کمر جھکا کر کھڑے ہو جاتے اور میں (ان کی کمر پر کھڑا ہو کر مسلمانوں کے لشکر کو) دیکھ لیتا، کبھی میں کمر جھکا کر کھڑا ہو جاتا اور وہ دیکھ لیتے۔ میں نے اس وقت اپنے والد کو پہچان لیا تھا جب وہ اپنے گھوڑے پر (سوار ہو کر) بنو قریظہ کی طرف جانے کے لیے گزرے۔ (ہشام بن عروہ نے) کہا: مجھے عبداللہ بن عروہ نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے (روایت کرتے ہوئے) بتایا کہا: میں نے یہ بات اپنے والد کو بتائی تو انہوں نے کہا: میرے بیٹے! تم نے مجھے دیکھا تھا؟ میں نے کہا: ہاں، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اس روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے اپنے ماں باپ دونوں کا ایک ساتھ ذکر کرتے ہوئے کہا: ”میرے ماں باپ تم پر قربان!“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6245]
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں اور حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما جنگ خندق کے دن عورتوں کے ساتھ حضرت حسان رضی اللہ عنہ کے قلعے میں تھے، کبھی وہ میرے لیے کمر جھکا کر کھڑے ہو جاتے اور میں (ان کی کمر پر کھڑا ہو کر مسلمانوں کے لشکر کو) دیکھ لیتا، کبھی میں کمر جھکا کر کھڑا ہو جاتا اور وہ دیکھ لیتے۔ میں نے اس وقت اپنے والد کو پہچان لیا تھا جب وہ اپنے گھوڑے پر (سوار ہو کر) بنو قریظہ کی طرف جانے کے لیے گزرے۔ (ہشام بن عروہ نے) کہا: مجھے عبداللہ بن عروہ نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے (روایت کرتے ہوئے) بتایا، انہوں نے کہا: میں نے یہ بات اپنے والد کو بتائی تو انہوں نے کہا: میرے بیٹے! کیا تم نے مجھے دیکھا تھا؟ میں نے کہا: ہاں، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اس روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے اپنے ماں باپ دونوں کا ایک ساتھ ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا: «فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ”میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں!“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6245]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2416
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 6126
6126 - وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ مَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَاهُ وَأُمَّهُ إِلَّا لِسَعْدٍ ، قَالَ لَهُ يَوْمَ أُحُدٍ"ارْمِ فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي"وَقَالَ لَهُ:"ارْمِ أَيُّهَا الْغُلَامُ الْحَزَوَّرُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف سعد رضی اللہ عنہ کے لیے اپنے والدین کو (فدا ہونے پر) اکٹھا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ احد کے موقع پر انہیں فرمایا: ”میرے ماں باپ تجھ پر فدا ہوں، تیر اندازی کرو۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”قوی نوجوان! تیر پھینکو۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6126]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3753، 2829 وقال: حسن صحيح)
٭ فيه سفيان بن عيينة وھو مدلس عنعن و کان يدلس عن الثقات و الضعفاء و المدلسين کما حققته في تخريج الفتن و الملاحم، و قوله: ’’ارم ايھا الغلام الحزور‘‘ سنده ضعيف و باقي الحديث صحيح بالشواھد .»
٭ فيه سفيان بن عيينة وھو مدلس عنعن و کان يدلس عن الثقات و الضعفاء و المدلسين کما حققته في تخريج الفتن و الملاحم، و قوله: ’’ارم ايھا الغلام الحزور‘‘ سنده ضعيف و باقي الحديث صحيح بالشواھد .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 37984 ترقیم الشثری: -- 39599
حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن عبد الله بن عروة عن عبد الله بن الزبير عن الزبير قال: جمع لي رسول الله صلى الله عليه وسلم [بين] ابويه يوم قريظة فقال: فداك ابي وامي.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٢٠)، ومسلم (٢٤١٦).
حضرت زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو قریظہ والے دن میرے لئے (دعا میں) اپنے والدین کو جمع فرما کر ارشاد فرمایا: تم پر میرے ماں، باپ قربان ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39599]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3720، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2416، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6984، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 893، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6405، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8156، 8157، 9956، 9957، 9958، 9959، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3743، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1426، 1425، 1440، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 672، 673، والبزار فى «مسنده» برقم: 966، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34333، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5619، 5620، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8269، ترقيم محمد عوامة: 37984»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3720، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2416، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6984، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 893، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6405، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8156، 8157، 9956، 9957، 9958، 9959، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3743، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1426، 1425، 1440، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 672، 673، والبزار فى «مسنده» برقم: 966، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34333، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5619، 5620، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8269، ترقيم محمد عوامة: 37984»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 673
حَدَّثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ لَهُ: يَا أَبَةِ ! لَقَدْ رَأَيْتُكَ تَحْمِلُ عَلَى فَرَسِكَ الْأَشْقَرِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ قَالَ: رَأَيْتَنِي يَا بُنَيَّ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ لَيَجْمَعُ لِأَبِيكَ أَبَوَيْهِ، يَقُولُ: «ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» .
سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد محترم سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”اے ابا جان! میں نے غزوۂ خندق کے دن آپ کو اپنے سرخ گھوڑے پر سوار ہو کر دشمن پر حملہ آور ہوتے ہوئے دیکھا تھا،“ انہوں نے دریافت فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! کیا واقعی تم نے مجھے دیکھا تھا؟“ انہوں نے جواباً عرض کیا: ”جی ہاں،“ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن تمہارے باپ کے لیے اپنے والدین کو یکجا کرتے ہوئے فرمایا تھا: «ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ”تیر چلاؤ! تم پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند الزبير بن العوام/حدیث: 673]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3515، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2416، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3743، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 123، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1411، 1426، وأخرجه مسند البزار برقم: 966، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10254، 11207، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5620، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 668»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3515، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2416، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3743، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 123، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1411، 1426، وأخرجه مسند البزار برقم: 966، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10254، 11207، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5620، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 668»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح