الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ قَوْلِهِ: {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ} :
باب: آیت کی تفسیر ”اللہ تم سے تمہاری فضول قسموں پر پکڑ نہیں کرتا“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4614 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 4614
سنن نسائی: 3810
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5640
حدیث نمبر: 4614
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَاءٍ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ أَبَاهَا كَانَ لَا يَحْنَثُ فِي يَمِينٍ، حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ كَفَّارَةَ الْيَمِينِ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ:" لَا أَرَى يَمِينًا أُرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا قَبِلْتُ رُخْصَةَ اللَّهِ وَفَعَلْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ".
ہم سے احمد بن ابی رجاء نے بیان کیا، کہا ہم سے نضر بن شمیل نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا، کہا مجھ کو میرے والد نے خبر دی اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ان کے والد ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنی قسم کے خلاف کبھی نہیں کیا کرتے تھے۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ نے قسم کے کفارہ کا حکم نازل کر دیا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اب اگر اس کے (یعنی جس کے لیے قسم کھا رکھی تھی) سوا دوسری چیز مجھے اس سے بہتر معلوم ہوتی ہے تو میں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی رخصت پر عمل کرتا ہوں اور وہی کام کرتا ہوں جو بہتر ہوتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4614]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ ان کے والد گرامی اپنی قسم کی خلاف ورزی نہیں کرتے تھے، لیکن جب اللہ تعالیٰ نے کفارہ قسم کا حکم نازل فرمایا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اب اگر قسم کے علاوہ کوئی دوسری چیز مجھے اس سے بہتر معلوم ہوتی ہے تو میں اللہ کی دی ہوئی رخصت پر عمل کرتا ہوں اور وہی کام کرتا ہوں جو بہتر ہوتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4614]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3810
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ، عَنْ زَهْدَمٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا عَلَى الْأَرْضِ يَمِينٌ أَحْلِفُ عَلَيْهَا فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَتَيْتُهُ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین پر کوئی ایسی قسم نہیں جو میں کھاؤں پھر اس کے سوا کو اس سے بہتر سمجھوں مگر میں وہی کروں گا“ (جو بہتر ہو گا)۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3810]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس زمین کی جس چیز پر بھی قسم کھا لوں، پھر اس کے علاوہ کسی اور چیز کو بہتر دیکھوں تو میں وہ بہتر کام کروں گا۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3810]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الخمس 15 (3133)، المغازي 74 (4385)، الصید26(5517)، الأیمان 1 (6623)، 4 (6649)، 18 (6680)، کفارات الأیمان 9 (6718)، 10(6721)، والتوحید 56 (7555)، صحیح مسلم/الأیمان 3 (1649)، سنن الترمذی/الأطعمة 25 (1826، 1827)، (تحفة الأشراف: 8990)، مسند احمد (4/394، 397، 398، 404401، 418)، سنن الدارمی/الأطعمة 22 (2100)، ویأتي عند المؤلف في الصید (برقم: 4351) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 5640
«ما على الأرض يمين أحلف عليها فأرى غيرها خيرا منها إلا أتيته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”زمین پر کوئی قسم ایسی نہیں جو میں کھاؤں پھر اس کے سوا کوئی چیز اس سے بہتر دیکھوں مگر میں وہی کرتا ہوں جو بہتر ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5640]
”زمین پر کوئی قسم ایسی نہیں جو میں کھاؤں پھر اس کے سوا کوئی چیز اس سے بہتر دیکھوں مگر میں وہی کرتا ہوں جو بہتر ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5640]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن أبي موسى. حم 5/398، ق: أيمان1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح