🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ قَوْلُهُ: {مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى} :
باب: آیت «ما ودعك ربك وما قلى» کی تفسیر۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4951 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 4951
المستدرک علی الصحیحین: 3989
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4951
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا الْبَجَلِيَّ، قَالَتْ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أُرَى صَاحِبَكَ إِلَّا أَبْطَأَكَ، فَنَزَلَتْ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى سورة الضحى آية 3.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر غندر نے، کہا ہم سے شعبہ نے، ان سے اسود بن قیس نے بیان کیا کہ میں نے جندب بجلی رضی اللہ عنہ سے سنا کہ ایک عورت ام المؤمنین خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں دیکھتی ہوں کہ آپ کے دوست (جبرائیل علیہ السلام) آپ کے پاس آنے میں دیر کرتے ہیں۔ اس پر آیت نازل ہوئی «ما ودعك ربك وما قلى‏» یعنی ”آپ کے پروردگار نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ آپ سے وہ بیزار ہوا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4951]
حضرت جندب بن سفیان بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے کہا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سمجھتی ہوں کہ آپ کے دوست نے آپ کے پاس آنے میں دیر لگا دی ہے۔“ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ﴾ [سورة الضحى: 3] ”آپ کے رب نے نہ تو آپ کو چھوڑا ہے اور نہ وہ آپ سے ناراض ہی ہوا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4951]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3989
أخبرنا إسحاق بن محمد الهاشمي بالكوفة، حدَّثنا محمد بن علي بن عفَّان العامرِي، حدَّثنا عُبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن زيد بن أَرقمَ قال: لما نزلت ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾ إلى ﴿وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ (4) فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ﴾ قال: فقيل لامرأة أبي لهبٍ: إنَّ محمدًا قد هَجَاكِ، فأتتْ رسول الله ﷺ وهو جالسٌ في المَلأ، فقالت: يا محمدُ، عَلَامَ تَهجُوني؟ قال: فقال:"إني واللهِ ما هَجَوتُكِ، ما هجاكِ إِلَّا الله" قال: فقالت: هل رأيتَني أحمِلُ حطبًا، أو رأيتَ في جِيدِي حبلًا من مَسَد؟! ثم انطَلَقَت، فمَكَثَ رسولُ الله ﷺ أيامًا لا يُنزَّلُ عليه، فأتته فقالت: يا محمدُ، ما أرى صاحبَك إلا قد وَدَّعك وقَلَاك، فأنزل الله ﷿: ﴿وَالضُّحَى (1) وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى (2) مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى﴾ (1) . هذا إسناد صحيح كما حدَّثَناه هذا الشيخُ، إلا أني وجدتُ له عِلَّةً:
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾ یہاں تک کہ ﴿وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ (4) فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ﴾ [سورۃ المسد: 1، 4-5] تو ابولہب کی بیوی (ام جمیل) سے کہا گیا: بے شک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تیری ہجو (مذمت) کی ہے۔ تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی جبکہ آپ مجلس میں تشریف فرما تھے، اور کہنے لگی: اے محمد! آپ میری ہجو کس بات پر کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے تیری ہجو نہیں کی، تیری ہجو تو اللہ نے کی ہے۔“ وہ کہنے لگی: کیا تم نے مجھے لکڑیاں اٹھاتے ہوئے دیکھا ہے، یا تم نے میری گردن میں کھجور کی چھال کی رسی دیکھی ہے؟! پھر وہ چلی گئی۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر چند دن کوئی وحی نازل نہ ہوئی، تو وہ دوبارہ آئی اور کہنے لگی: اے محمد! میرا خیال ہے کہ تمہارے ساتھی (یعنی اللہ) نے تمہیں چھوڑ دیا ہے اور تم سے ناراض ہو گیا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ سورت نازل فرمائی: ﴿وَالضُّحَى (1) وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى (2) مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى﴾ [سورۃ الضحی: 1-3]
یہ سند اسی طرح صحیح ہے جس طرح اس شیخ نے ہمیں بیان کی ہے، سوائے اس کے کہ میں نے اس میں ایک علت (خامی) پائی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3989]
تخریج الحدیث: «ضعيف وإن كان ظاهر إسناده لا بأس به، إلّا أنَّ له علةً كما قال المصنف، فأغلب الظن أنَّ شيخه قد أخطأ في جعله من حديث أبي إسحاق - وهو السَّبيعي - عن زيد بن أرقم، والصواب فيه ما سيأتي بإثره عند المصنف من حديث أبي إسحاق عن يزيد بن زيد، ...» [ترقيم الرساله 3989] [ترقيم الشركة 3967]

الحكم على الحديث:
ضعيف وإن كان ظاهر إسناده لا بأس به
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں