الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ كَيْفَ نُزُولُ الْوَحْيِ وَأَوَّلُ مَا نَزَلَ:
باب: وحی کیونکر اتری اور سب سے پہلے کون سی آیت نازل ہوئی تھی؟
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4983 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 4983
المستدرک علی الصحیحین: 3989
حدیث نمبر: 4983
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدَبًا، يَقُولُ:" اشْتَكَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَةً أَوْ لَيْلَتَيْنِ، فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا مُحَمَّدُ، مَا أُرَى شَيْطَانَكَ إِلَّا قَدْ تَرَكَكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَالضُّحَى {1} وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى {2} مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى {3} سورة الضحى آية 1-3".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے اسود بن قیس نے، کہا کہ میں نے جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار پڑے اور ایک یا دو راتوں میں (تہجد کی نماز کے لیے) نہ اٹھ سکے تو ایک عورت (عوراء بنت حرب ابولہب کی جورو) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی محمد! میرا خیال ہے کہ تمہارے شیطان نے تمہیں چھوڑ دیا ہے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی «والضحى * والليل إذا سجى * ما ودعك ربك وما قلى» ”قسم ہے دن کی روشنی کی اور رات کی جب وہ قرار پکڑے کہ آپ کے پروردگار نے نہ آپ کو چھوڑ ا ہے اور نہ وہ آپ سے خفا ہوا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 4983]
حضرت جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے تو ایک دو رات قیامِ تہجد نہ کر سکے۔ اس دوران میں آپ کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی: ”اے محمد! میرے خیال میں تمہارے شیطان نے تمہیں چھوڑ دیا ہے۔“ اس پر اللہ تعالیٰ نے آیات نازل فرمائیں: ﴿وَالضُّحَىٰ ﴿١﴾ وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ﴿٢﴾ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ﴾ [سورة الضحى: 1-3] ”روشن دن کی قسم اور رات کی جب وہ چھا جائے! آپ کے رب نے آپ کو چھوڑا ہے اور نہ آپ سے خفا ہوا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 4983]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3989
أخبرنا إسحاق بن محمد الهاشمي بالكوفة، حدَّثنا محمد بن علي بن عفَّان العامرِي، حدَّثنا عُبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن زيد بن أَرقمَ قال: لما نزلت ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾ إلى ﴿وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ (4) فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ﴾ قال: فقيل لامرأة أبي لهبٍ: إنَّ محمدًا قد هَجَاكِ، فأتتْ رسول الله ﷺ وهو جالسٌ في المَلأ، فقالت: يا محمدُ، عَلَامَ تَهجُوني؟ قال: فقال:"إني واللهِ ما هَجَوتُكِ، ما هجاكِ إِلَّا الله" قال: فقالت: هل رأيتَني أحمِلُ حطبًا، أو رأيتَ في جِيدِي حبلًا من مَسَد؟! ثم انطَلَقَت، فمَكَثَ رسولُ الله ﷺ أيامًا لا يُنزَّلُ عليه، فأتته فقالت: يا محمدُ، ما أرى صاحبَك إلا قد وَدَّعك وقَلَاك، فأنزل الله ﷿: ﴿وَالضُّحَى (1) وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى (2) مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى﴾ (1) . هذا إسناد صحيح كما حدَّثَناه هذا الشيخُ، إلا أني وجدتُ له عِلَّةً:
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾ یہاں تک کہ ﴿وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ (4) فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ﴾ [سورۃ المسد: 1، 4-5] تو ابولہب کی بیوی (ام جمیل) سے کہا گیا: بے شک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تیری ہجو (مذمت) کی ہے۔ تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی جبکہ آپ مجلس میں تشریف فرما تھے، اور کہنے لگی: اے محمد! آپ میری ہجو کس بات پر کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے تیری ہجو نہیں کی، تیری ہجو تو اللہ نے کی ہے۔“ وہ کہنے لگی: کیا تم نے مجھے لکڑیاں اٹھاتے ہوئے دیکھا ہے، یا تم نے میری گردن میں کھجور کی چھال کی رسی دیکھی ہے؟! پھر وہ چلی گئی۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر چند دن کوئی وحی نازل نہ ہوئی، تو وہ دوبارہ آئی اور کہنے لگی: اے محمد! میرا خیال ہے کہ تمہارے ساتھی (یعنی اللہ) نے تمہیں چھوڑ دیا ہے اور تم سے ناراض ہو گیا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ سورت نازل فرمائی: ﴿وَالضُّحَى (1) وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى (2) مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى﴾ [سورۃ الضحی: 1-3]
یہ سند اسی طرح صحیح ہے جس طرح اس شیخ نے ہمیں بیان کی ہے، سوائے اس کے کہ میں نے اس میں ایک علت (خامی) پائی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3989]
یہ سند اسی طرح صحیح ہے جس طرح اس شیخ نے ہمیں بیان کی ہے، سوائے اس کے کہ میں نے اس میں ایک علت (خامی) پائی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3989]
تخریج الحدیث: «ضعيف وإن كان ظاهر إسناده لا بأس به، إلّا أنَّ له علةً كما قال المصنف، فأغلب الظن أنَّ شيخه قد أخطأ في جعله من حديث أبي إسحاق - وهو السَّبيعي - عن زيد بن أرقم، والصواب فيه ما سيأتي بإثره عند المصنف من حديث أبي إسحاق عن يزيد بن زيد، ...» [ترقيم الرساله 3989] [ترقيم الشركة 3967]
الحكم على الحديث:
ضعيف وإن كان ظاهر إسناده لا بأس به