🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ إِذَا حَمَلَ جَارِيَةً صَغِيرَةً عَلَى عُنُقِهِ فِي الصَّلاَةِ:
باب: اس بارے میں کہ نماز میں اگر کوئی اپنی گردن پر کسی بچی کو اٹھا لے تو کیا حکم ہے؟
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 516 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 516
صحیح ابن خزیمہ: 784
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1437
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 516
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلِأَبِي الْعَاصِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ، فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا".
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک نے عامر بن عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے خبر دی، انہوں نے عمرو بن سلیم زرقی سے، انہوں نے ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امامہ بنت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (بعض اوقات) نماز پڑھتے وقت اٹھائے ہوتے تھے۔ امامہ ابوالعاص بن ربیعہ بن عبدشمس کی بیٹی تھیں۔ جب سجدہ میں جاتے تو اتار دیتے اور جب قیام فرماتے تو اٹھا لیتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الصلاة/حدیث: 516]
حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امامہ رضی اللہ عنہا کو اٹھائے ہوئے نماز پڑھ لیتے تھے جو آپ کی لخت جگر حضرت زینب رضی اللہ عنہا اور حضرت ابوالعاص بن ربیعہ بن عبد شمس رضی اللہ عنہ کی بیٹی تھی، جب آپ سجدہ کرتے تو اسے اتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اسے اٹھا لیتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الصلاة/حدیث: 516]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 784
قَالَ: وَحَدَّثَنَا بِهِ الدَّوْرَقِيُّ بِهَذَا الإِسْنَادِ، قَالَ:" وَهُوَ يَحْمِلُ بِنْتَ زَيْنَبَ عَلَى عُنُقِهِ فَيَؤُمُّ النَّاسَ، فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا، وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا"
امام صاحب جناب الدورقی کی سند سے روایت کرتے ہیں کہ اور آپ سیدہ زینب کی بیٹی کو اپنی گردن پر بٹھائے لوگوں کی امامت کرواتے، پھر جب رُکوع کرتے تو اُسے بٹھا دیتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تو اُسے اُٹھا لیتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب اللباس فى الصلاة/حدیث: 784]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 516، 5996، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 543، ومالك فى (الموطأ) برقم: 589، وابن الجارود فى "المنتقى"، 237، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 783، 784، 868، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1109، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 710، وأبو داود فى (سننه) برقم: 917، 918، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 619، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22955»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1437
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، ثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ قَالَ: "خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلَاةِ وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ عَلَى عُنُقِهِ - أَوْ عَاتِقِهِ - فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ حَمَلَهَا ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي قَتَادَةَ.
بنو زریق کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے اس حال میں تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا کو اپنی گردنِ مبارک - یا اپنے کندھے - پر اٹھایا ہوا تھا؛ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع فرماتے تو انہیں نیچے بٹھا دیتے اور جب سجدے سے اپنا سرِ مبارک اٹھاتے تو انہیں دوبارہ اٹھا لیتے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، اور صحیحین میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا شاہد (تائیدی روایت) بھی موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1437]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 494، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 543، 846، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1204، 1205، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 917، 918، 919، 920، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22013، 22073، 22139، 22145، وأخرجه موطأ مالك برقم: 412، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1359، وأخرجه فتح الباري برقم: 494، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 784، 868، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 140، 3564، 7876، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5917، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1642»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں