الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ} إِلَى قَوْلِهِ: {سَمِيعٌ عَلِيمٌ} {فَإِنْ فَاءُوا} رَجَعُوا:
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ البقرہ میں فرمانا کہ) ”وہ لوگ جو اپنی بیویوں سے ایلاء کرتے ہیں، ان کے لیے چار مہینے کی مدت مقرر ہے، آخر آیت «سميع عليم» تک، «فاءوا» کے معنی قسم توڑ دیں اپنی بیوی سے صحبت کریں۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5290 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 5290
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1149
حدیث نمبر: 5290
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يَقُولُ فِي الْإِيلَاءِ الَّذِي سَمَّى اللَّهُ:" لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ بَعْدَ الْأَجَلِ إِلَّا أَنْ يُمْسِكَ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يَعْزِمَ بِالطَّلَاقِ كَمَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ". وقَالَ لِي إِسْمَاعِيلُ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ،" إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ يُوقَفُ حَتَّى يُطَلِّقَ وَلَا يَقَعُ عَلَيْهِ الطَّلَاقُ حَتَّى يُطَلِّقَ"، وَيُذْكَرُ ذَلِكَ عَنْ عُثْمَانَ، وعَلِيٍّ، وأَبِي الدَّرْدَاءِ، وعَائِشَةَ، واثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے نافع نے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما اس ایلاء کے بارے میں جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے کیا ہے، فرماتے تھے کہ مدت پوری ہونے کے بعد کسی کے لیے جائز نہیں، سوا اس کے کہ قاعدہ کے مطابق (اپنی بیوی کو) اپنے پاس ہی روک لے یا پھر طلاق دے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ اور امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھ سے اسماعیل نے بیان کیا کہ ان سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ چار مہینے گزر جائیں تو اسے قاضی کے سامنے پیش کیا جائے گا، یہاں تک کہ وہ طلاق دیدے اور طلاق اس وقت تک نہیں ہوتی جب تک طلاق دی نہ جائے اور عثمان، علی، ابودرداء اور عائشہ اور بارہ دوسرے صحابہ رضوان اللہ علیہم سے بھی ایسا ہی منقول ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5290]
حضرت نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما اس ایلاء کے متعلق فرمایا کرتے تھے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے کیا ہے کہ ”مدت پوری ہونے کے بعد کسی کے لیے جائز نہیں سوائے اس امر کے کہ وہ اپنی بیوی کو قاعدے کے مطابق اپنے پاس رکھے یا پھر طلاق دے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5290]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1149
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا آلَى الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِهِ، لَمْ يَقَعْ عَلَيْهِ طَلَاقٌ، وَإِنْ مَضَتِ الْأَرْبَعَةُ الْأَشْهُرِ حَتَّى يُوقَفَ، فَإِمَّا أَنْ يُطَلِّقَ، وَإِمَّا أَنْ يَفِيءَ" . قَالَ مَالِكٌ: وَذَلِكَ الْأَمْرُ عِنْدَنَا
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: جب مرد اپنی عورت سے ایلاء کرے تو عورت پر طلاق نہ پڑے گی، اگرچہ چار مہینے گزر جائیں، جب تک مقدمہ حاکم کے سامنے پیش نہ ہو اور خاوند کو مجبور کیا جائے، یا طلاق دے یا جماع کرے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1149]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1149]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15215، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 419، والشافعي فى «الاُم» برقم: 265/5، والشافعي فى «المسنده» برقم: 83/2، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4037، 4038، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11656، 11657، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18879، 18880، 18881، 18882، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1906، 1907، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 17»
الحكم على الحديث:
موقوف ضعيف
ترقیم دار السلفیہ: 1908 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3085
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: أنا عَمْرُو بْنُ سَلَمَةَ الْكِنْدِيُّ،" أَنَّهُ شَهِدَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ " أَوْقَفَ رَجُلا عِنْدَ الأَرْبَعَةِ الأَشْهُرِ، إِمَّا أَنْ يَفِيءَ، وَإِمَّا أَنْ يُطَلِّقَ" .
عمرو بن سلمہ کندی رحمہ اللہ نے کہا: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے چار ماہ کے بعد ایک شخص کو روکا، یا تو رجوع کرے یا طلاق دے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3085]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن لغيرہ، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2045، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1906، 1907، 1908، 1909، 1910، 1912، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15312، 15313، 15314، 15315، 15316، 15317، 15330، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4037، 4038، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11656، 11657، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18879، 18880، 18881، 18882»
أبو إسحاق نے عن سے روایت کی ہے، اس وجہ سے تدلیس کا احتمال ہے، البتہ چونکہ الشعبي سے روایت کر رہے ہیں اور ان کی سیدنا عمرو بن سلمة رضی اللہ عنہ سے ملاقات و معاصرت ثابت ہے، تو انقطاع کا قوی احتمال نہیں۔ متن سابقہ صحیح آثار کے موافق ہے، جیسا کہ روایت 1906 میں ہے۔
أبو إسحاق نے عن سے روایت کی ہے، اس وجہ سے تدلیس کا احتمال ہے، البتہ چونکہ الشعبي سے روایت کر رہے ہیں اور ان کی سیدنا عمرو بن سلمة رضی اللہ عنہ سے ملاقات و معاصرت ثابت ہے، تو انقطاع کا قوی احتمال نہیں۔ متن سابقہ صحیح آثار کے موافق ہے، جیسا کہ روایت 1906 میں ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
ترقیم دار السلفیہ: 1912 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3089
نا نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ فِي الإِيلاءِ:" يُوقَفُ عِنْدَ الأَرْبَعَةِ الأَشْهُرِ، فَإِمَّا أَنْ يَفِيءَ، وَإِمَّا أَنْ يُطَلِّقَ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایلاء کے بارے میں فرمایا: ”چار ماہ پر روکا جائے، پھر یا تو رجوع کرے یا طلاق دے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3089]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2045، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1906، 1907، 1908، 1909، 1910، 1912، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15312، 15313، 15314، 15315، 15316، 15317، 15330، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4037، 4038، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11656، 11657، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18879، 18880، 18881، 18882»
(1) كذا في طبعة الدار طبعة الدار السلفية بالهند، وقال المحقق: كذا في ص، والصواب عندي: (عن جعفر)
(1) كذا في طبعة الدار طبعة الدار السلفية بالهند، وقال المحقق: كذا في ص، والصواب عندي: (عن جعفر)
وضاحت: اگرچہ یہ روایت سنداً کچھ اجمال رکھتی ہے، لیکن چونکہ یہ مضمون:
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دیگر صحیح سندوں سے (1909، 1910) بھی ثابت ہے اور یہاں بھی الفاظ وہی ہیں:"يوقف عند الأربعة الأشهر، فإما أن يفيء، وإما أن يطلق" لہٰذا یہ روایت مضموناً معتبر اور مؤید ہے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دیگر صحیح سندوں سے (1909، 1910) بھی ثابت ہے اور یہاں بھی الفاظ وہی ہیں:"يوقف عند الأربعة الأشهر، فإما أن يفيء، وإما أن يطلق" لہٰذا یہ روایت مضموناً معتبر اور مؤید ہے۔
الحكم على الحديث:
مرسل