الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ تَسْمِيَةِ الْمَوْلُودِ غَدَاةَ يُولَدُ، لِمَنْ لَمْ يَعُقَّ عَنْهُ، وَتَحْنِيكِهِ:
باب: اگر بچے کے عقیقہ کا ارادہ نہ ہو تو پیدائش کے دن ہی اس کا نام رکھنا اور اس کی تحنیک کرنا جائز ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5469 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 5469
حدیث نمبر: 5469
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" أَنَّهَا حَمَلَتْ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ، قَالَتْ: فَخَرَجْتُ وَأَنَا مُتِمٌّ فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَنَزَلْتُ قُبَاءً فَوَلَدْتُ بِقُبَاءٍ، ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْتُهُ فِي حَجْرِهِ، ثُمَّ دَعَا بِتَمْرَةٍ فَمَضَغَهَا، ثُمَّ تَفَلَ فِي فِيهِ فَكَانَ أَوَّلَ شَيْءٍ دَخَلَ جَوْفَهُ رِيقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ حَنَّكَهُ بِالتَّمْرَةِ ثُمَّ دَعَا لَهُ فَبَرَّكَ عَلَيْهِ وَكَانَ أَوَّلَ مَوْلُودٍ وُلِدَ فِي الْإِسْلَامِ، فَفَرِحُوا بِهِ فَرَحًا شَدِيدًا لِأَنَّهُمْ قِيلَ لَهُمْ: إِنَّ الْيَهُودَ قَدْ سَحَرَتْكُمْ فَلَا يُولَدُ لَكُمْ".
ہم سے اسحاق بن نضر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما مکہ میں ان کے پیٹ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پھر میں (جب ہجرت کے لیے) نکلی تو وقت ولادت قریب تھا۔ مدینہ منورہ پہنچ کر میں نے پہلی منزل قباء میں کی اور یہیں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما پیدا ہو گئے، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بچہ کو لے کر حاضر ہوئی اور اسے آپ کی گود میں رکھ دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور طلب فرمائی اور اسے چبایا اور بچہ کے منہ میں اپنا تھوک ڈال دیا۔ چنانچہ پہلی چیز جو اس بچہ کے پیٹ میں گئی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تھوک مبارک تھا پھر آپ نے کھجور سے تحنیک کی اور اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔ یہ سب سے پہلا بچہ اسلام میں (ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں) پیدا ہوا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس سے بہت خوش ہوئے کیونکہ یہ افواہ پھیلائی جا رہی تھی کہ یہودیوں نے تم (مسلمانوں) پر جادو کر دیا ہے۔ اس لیے تمہارے یہاں اب کوئی بچہ پیدا نہیں ہو گا۔ [صحيح البخاري/كتاب العقيقة/حدیث: 5469]
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں عبداللہ بن زبیر کی امید سے تھیں، انہوں نے کہا: ”جب میں وہاں سے ہجرت کے لیے نکلی تو ولادت کا وقت قریب تھا۔ مدینہ طیبہ پہنچ کر میں نے قباء میں رہائش اختیار کی۔ پھر قباء میں ہی عبداللہ بن زبیر پیدا ہوا۔ میں اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور طلب فرمائی اسے چبایا اور بچے کے منہ میں لعابِ مبارک ڈال دیا، چنانچہ پہلی چیز جو بچے کے پیٹ میں گئی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعابِ مبارک تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھجور سے گھٹی دی اور اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔“ یہ سب سے پہلا بچہ تھا جو (ہجرت کے بعد) دورِ اسلام میں پیدا ہوا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس سے بہت خوش ہوئے کیونکہ ان کے ہاں یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ ”یہودیوں نے تم پر جادو کر دیا ہے، لہٰذا تمہارے ہاں اب کوئی بچہ پیدا نہیں ہوگا۔“ [صحيح البخاري/كتاب العقيقة/حدیث: 5469]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 35017 ترقیم الشثری: -- 36588
حضرت ابواسحاق سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو کپڑے میں لپیٹ کر طواف کیا، یہ پہلے بچے تھے جو اسلام پر پیدا ہوئے تھے، (مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36588]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15550، 38527، ترقيم محمد عوامة: 35017»
ترقیم عوامۃ: 36932 ترقیم الشثری: -- 38528
حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن رجل حدثه ان ابا بكر طاف بعبد الله بن الزبير في خرقة، وكان اول مولود ولد في الإسلام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ فيه نكارة، ابن الزبير ولد بالمدينة، وأبو بكر لم يكن بمكة عند ولادته، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٥٧٢)، والبغوي في الجعديات (١٩٨٠)، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ١/ ١٩٩.
حضرت ابو اسحاق ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کی پیدائش کے بعد ان کو ایک کپڑے میں لے کر طواف کرایا۔ وہ (ہجرت کے بعد) اسلام میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38528]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ فيه نكارة، ابن الزبير ولد بالمدينة، وأبو بكر لم يكن بمكة عند ولادته .»
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15550، 36587، ترقيم محمد عوامة: 36932»
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15550، 36587، ترقيم محمد عوامة: 36932»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول