🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ إِمَاطَةِ الأَذَى عَنِ الصَّبِيِّ فِي الْعَقِيقَةِ:
باب: عقیقہ کے دن بچہ کے بال مونڈنا (یا ختنہ کرنا)۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5472 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح بخاری: 5472
المستدرک علی الصحیحین: 7785
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6191، 6193
المعجم الاوسط: 1883
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5472
وَقَالَ أَصْبَغُ: أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، حَدَّثَنَا سَلْمَانُ بْنُ عَامِرٍ الضَّبِّيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى".
اور اصبغ بن فرج نے بیان کیا کہ مجھے عبداللہ بن وہب نے خبر دی، انہیں جریر بن حازم نے، انہیں ایوب سختیانی نے، انہیں محمد بن سیرین نے کہ ہم سے سلمان بن عامر الضبی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لڑکے کے ساتھ اس کا عقیقہ لگا ہوا ہے اس لیے اس کی طرف سے جانور ذبح کرو اور اس سے بال دور کرو (سر منڈا دو یا ختنہ کرو)۔ [صحيح البخاري/كتاب العقيقة/حدیث: 5472]
حضرت سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”لڑکے کے ساتھ عقیقہ لگا ہوا ہے، اس کی طرف سے جانور ذبح کرو اور اس سے تکلیف دہ چیز دور کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب العقيقة/حدیث: 5472]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7785
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني جرير بن حازم، عن عبد الله بن المُخْتار (1) ، عن محمد بن سِيرين، عن أبي هريرة قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"إنَّ مع الغلام عقيقةً، فأَهرِيقُوا عنه دمًا، وأَمِيطُوا عنه الأَذى" (2) . قال جرير: سُئِلَ الحسنُ عن الأذى، فقال: هو الشَّعر.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7593 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”لڑکے کے ساتھ عقیقہ وابستہ ہے، پس اس کی طرف سے خون بہاؤ (جانور ذبح کرو) اور اس سے تکلیف دہ چیز کو دور کرو۔“ جریر کہتے ہیں کہ جب امام حسن بصری سے تکلیف دہ چیز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: اس سے مراد (سر کے پیدائشی) بال ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الذبائح/حدیث: 7785]
تخریج الحدیث: «صحيح لكن من حديث سلمان بن عامر الضبيّ، وهذا إسناد رجاله ثقات غير عبد الله بن المختار، فهو صدوق حسن الحديث، لكنه قد وهم فيه، فرواه عن ابن سيرين عن أبي هريرة سالكًا فيه طريق الجادّة، قال الدارقطني في "العلل" (1452): والصحيح من ذلك ما رواه أصحاب ابن سِيرِين الحفّاظ ...» [ترقيم الرساله 7785] [ترقيم الشركة 7692] [ترقيم العلميه 7593]

الحكم على الحديث:
صحيح لكن من حديث سلمان بن عامر الضبيّ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6191
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا، وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بچے کا عقیقہ ہو گا تم اس کی طرف سے خون بہاؤ اور اس سے گندگی (یعنی بالوں کو) دور کر دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6191]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1236)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6193
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ سَابِعِهِ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا، وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى وَسَمُّوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بچے کی پیدائش کا ساتواں دن ہو، تو اس کی طرف سے جانور قربان کرو اور اس سے تکلیف دہ چیز (یعنی سر کے بالوں) کو دور کر دو اور اس کا نام تجویز کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6193]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1904) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13192)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13192، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1904»

الحكم على الحديث:
إسناده اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1883
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرٍ ، قَالَ: نَا جَدِّي حَرْمَلَةُ قَالَ: نَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُجَبَّرِ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ . عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنَّهُ قَالَ: إِذَا كَانَ يَوْمُ سَابِعِهِ، فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ دَمًا، وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى، وَسَمُّوهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ إِلَّا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ وَهْبٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اس (بچے کی پیدائش) کا ساتواں دن ہو تو اس کی جانب سے خون بہاؤ (یعنی عقیقہ کرو)، اس سے گندگی (پیدائشی بال) دور کرو اور اس کا نام رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن مجبر سے ضحاک بن عثمان کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں ابنِ وہب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1883]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 58» »
«قال ابن حجر: سنده حسن «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 9، ص 503» »
«قال المباركفوري: سنده صحيح «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 364» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13192»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں