الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ الْحَجْمِ مِنَ الشَّقِيقَةِ وَالصُّدَاعِ:
باب: آدھے سر کے درد یا پورے سر کے درد میں پچھنا لگوانا جائز ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5700 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 5700
صحیح ابن خزیمہ: 2658
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3899
حدیث نمبر: 5700
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، احْتَجَم النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَأْسِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِهِ بِمَاءٍ يُقَالُ لَهُ لُحْيُ جَمَلٍ.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی عدی نے بیان کیا، ان سے ہشام بن حسان نے، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں اپنے سر میں پچھنا لگوایا (یہ پچھنا آپ نے سر کے) درد کی وجہ سے لگوایا تھا جو لحی جمل نامی پانی کے گھاٹ پر آپ کو ہو گیا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5700]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ احرام میں اپنے سر میں سینگی لگوائی، یہ سر درد کی وجہ سے ایسا کیا جو «لَحْيِ جَمَلٍ» نامی چشمے پر آپ کو ہو گیا تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5700]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2658
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدًا ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ الصَّائِمِ يَحْتَجِمُ، فَقَالَ: مَا كُنَّا نَرَى إِنَّ ذَلِكَ يُكْرَهُ إِلا لِجَهْدِهِ، وَلَمْ يُسْنِدْهُ، وَقَالَ:" قَدِ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَمِنْ وَجَعٍ وَجَدَهُ فِي رَأْسِهِ"
جناب حمید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا، کیا روزے دار سینگی لگوا سکتا ہے۔ اُنہوں نے فرمایا کہ ہم روزے دار کی تکلیف اور کمزوری کی وجہ سے سینگی لگوانا ناپسند کرتے تھے۔ لیکن انہوں نے یہ بات مرفوع بیان نہیں کی۔ اور انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر مبارک میں ایک تکلیف کی بنا پر حالت احرام میں سینگی لگوائی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2658]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1940، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2658، 2659، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3952، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1671، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2849، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1837، 2375، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8363، 19587، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12879»
حدیث نمبر: 3899
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ " [وَ] سُئِلَ عَنِ الصَّائِمِ يَحْتَجِمُ، قَالَ: مَا كُنَّا نَرَى ذَلِكَ يُكْرَهُ إِلَّا أَنْ يَجْهَدَهُ - وَلَمْ يُسْنِدْهُ - وَقَالَ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ مِنْ وَجَعٍ وَجَدَهُ فِي رَأْسِهِ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے روزے دار کے پچھنے لگوانے (حجامہ) کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا ”ہم اس عمل کو (روزے دار کے لیے) ناپسندیدہ خیال نہیں کرتے تھے سوائے اس کے کہ یہ اسے نڈھال یا حد سے زیادہ کمزور کر دے“ اور راوی نے اس قول کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان نہیں کیا، نیز فرمایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ احرام میں سر کی تکلیف کی وجہ سے پچھنے لگوائے تھے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطب/حدیث: 3899]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات