الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ الْفَأْلِ:
باب: نیک فال لینا کچھ برا نہیں ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5756 (کل: 18 مقامات، 10 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4576
مسند احمد: 10582
الفتح الربانی: 7781
الجامع الكامل: 11636
1 تا 10
حدیث نمبر: 5756
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَيُعْجِبُنِي الْفَأْلُ الصَّالِحُ الْكَلِمَةُ الْحَسَنَةُ".
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام دستوائی نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”چھوت لگ جانے کی کوئی اصل نہیں اور نہ بدشگونی کی کوئی اصل ہے اور مجھے اچھی فال پسند ہے۔“ یعنی کوئی کلمہ خیر اور نیک بات جو کسی کے منہ سے سنی جائے (جیسا کہ اوپر بیان ہوا)۔ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5756]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوت چھات بے اصل ہے اور بد شگونی کی بھی کوئی حقیقت نہیں، مجھے تو اچھی فال پسند ہے۔ یعنی کوئی کلمہ خیر یا اچھی بات کسی سے سنی جائے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5756]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5755
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا طِيَرَةَ وَخَيْرُهَا الْفَأْلُ"، قَالَ: وَمَا الْفَأْلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ:" الْكَلِمَةُ الصَّالِحَةُ يَسْمَعُهَا أَحَدُكُمْ".
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے، انہیں عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بدشگونی کی کوئی اصل نہیں اور اس میں بہتر فال نیک ہے۔“ لوگوں نے پوچھا کہ نیک فال کیا ہے یا رسول اللہ؟ فرمایا ”کلمہ صالحہ (نیک بات) جو تم میں سے کوئی سنے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5755]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بد شگونی کی کوئی حیثیت نہیں، اس میں بہتر نیک فال ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اللہ کے رسول! نیک فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھی بات جو تم میں سے کوئی سنے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5755]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5757
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَكَمِ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ وَلَا صَفَرَ".
ہم سے محمد بن حکم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے نضر بن شمیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو اسرائیل نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم کو ابوحصین (عثمان بن عاصم اسدی) نے خبر دی، انہیں ابوصالح ذکوان نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”چھوت لگ جانا بدشگونی یا الو یا صفر کی نحوست یہ کوئی چیز نہیں ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5757]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”چھوت لگ جانا، بدشگونی لینا اور الو یا صفر کی نحوست کوئی شے نہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5757]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2223 ترقیم شاملہ: -- 5802
وحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، حَدَّثَنِي مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُخْتَارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ عَتِيقٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قال: قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَأُحِبُّ الْفَأْلَ الصَّالِحَ ".
یحییٰ بن عتیق نے کہا: ہمیں محمد بن سیرین نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”کسی پر لازمی طور پر بیماری لگ جانے کی کوئی حقیقت نہیں، بد شگونی کوئی شے نہیں اور میں اچھی فال کو پسند کرتا ہوں۔” [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5802]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی متعدی بیماری نہیں، نہ بدفالی ہے اور میں اچھا فال پسند کرتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5802]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2223
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2223 ترقیم شاملہ: -- 5803
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قال: قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا عَدْوَى، وَلَا هَامَةَ، وَلَا طِيَرَةَ، وَأُحِبُّ الْفَأْلَ الصَّالِحَ ".
ہشام بن حسان نے محمد بن سیرین سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”لازمی طور پر خود بخود کسی سے بیماری لگ جانے کی کوئی حقیقت نہیں، کھوپڑی سے الو نکلنا کوئی چیز نہیں، بد شگونی کچھ نہیں اور میں نیک فال کو پسند کرتا ہوں۔” [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5803]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں اور نہ الو کی کوئی حقیقت ہے اور نہ برا شگون ہے اور میں اچھا، نیک شگون پسند کرتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5803]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2223
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم الباني: 787 ترقیم فقہی: -- 213
-" لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں، نہ فال بد کوئی چیز ہے، البتہ مجھے نیک فال پسند ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 213]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 787
سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 213 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح ".
- "نہ چھوت (کی بیماری) ہے، اور نہ بدشگونی، اور مجھے نیک فال پسند ہے"۔
أخرجه مسلم (7 / 33) وأحمد (2 / 507) عن محمد بن سيرين عن أبي هريرة.
اسے مسلم (7/33) اور احمد (2/507) نے محمد بن سیرین سے، انہوں نے ابو ہریرہ سے روایت کیا ہے۔
ترقیم الباني: 787 ترقیم فقہی: -- 219
-" لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں، نہ فال بد کوئی چیز ہے البتہ مجھے نیک فال پسند ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 219]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 787
سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 219 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح ".
- "نہ چھوت (کی بیماری) ہے، اور نہ بدشگونی، اور مجھے نیک فال پسند ہے"۔
أخرجه مسلم (7 / 33) وأحمد (2 / 507) عن محمد بن سيرين عن أبي هريرة.
اسے مسلم (7/33) اور احمد (2/507) نے محمد بن سیرین سے، انہوں نے ابو ہریرہ سے روایت کیا ہے۔
ترقیم الباني: 787 ترقیم فقہی: -- 223
-" لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں، نہ فال بد کوئی چیز ہے، البتہ مجھے نیک فال پسند ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 223]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 787
سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 223 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح ".
- "نہ چھوت (کی بیماری) ہے، اور نہ بدشگونی، اور مجھے نیک فال پسند ہے"۔
أخرجه مسلم (7 / 33) وأحمد (2 / 507) عن محمد بن سيرين عن أبي هريرة.
اسے مسلم (7/33) اور احمد (2/507) نے محمد بن سیرین سے، انہوں نے ابو ہریرہ سے روایت کیا ہے۔
حدیث نمبر: 63
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ( (لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ وَأُحِبُّ الْفَأْلَ الصَّالِحَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی ہے نہ بدفالی کی کوئی حیثیت ہے، میں نیک شگون لینا پسند کرتا ہوں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 63]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب السلام، باب الطيرة والفال ويكون فيه من الشوم، رقم: 2223 . سنن ابوداود، رقم: 3916 . سنن ابن ماجه، رقم: 3537 . مسند احمد: 507/2»
حدیث نمبر: 669
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شُبْرُمَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ وَلَا صَفَرَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوت کی بیماری، بدشگونی، ہامہ (الو کی نحوست) اور صفر کی نحوست کی کوئی حقیقت نہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المرضٰي و الطب /حدیث: 669]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطب، باب لاهامة، رقم: 5757 . مسلم، كتاب السلام، باب لاعدوي ولا طبرة الخ، رقم: 2220 . سنن ابوداود، رقم: 3911 . مسند احمد: 267/2 .»