الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ حُسْنِ الْخُلُقِ، وَالسَّخَاءِ، وَمَا يُكْرَهُ مِنَ الْبُخْلِ:
باب: خوش خلقی اور سخاوت کا بیان اور بخل کا ناپسندیدہ ہونا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6035 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح بخاری: 6035
مسند احمد: 10022
صحیح ابن حبان: 91
الجامع الكامل: 13840
حدیث نمبر: 6035
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَقِيقٌ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو يُحَدِّثُنَا، إِذْ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِّشًا وَإِنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ خِيَارَكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا".
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا مجھ سے شفیق نے بیان کیا، ان سے مسروق نے بیان کیا کہ ہم عبداللہ بن عمرو کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، وہ ہم سے باتیں کر رہے تھے اسی دوران انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بدگو تھے نہ بد زبانی کرتے تھے (کہ منہ سے گالیاں نکالیں) بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6035]
حضرت مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے جبکہ وہ ہمیں حدیثیں سنا رہے تھے، اس دوران میں انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بد زبانی نہیں کرتے تھے اور نہ بے ہودہ باتیں ہی کرتے تھے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”تم میں سے زیادہ اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔“” [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6035]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 10022
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , قََالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَة ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، قََالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قََالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " خِيَارُكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، إِذَا فَقِهُوا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ابوالقاسم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہوں اور وہ فقہیہ ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10022]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 91
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنُ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، سَمِعْتُ أَبَا هُرَيرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " خَيْرُكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلاقًا، فَقُهُوا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگوں میں سے سب سے زیادہ بہتر وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، جب کہ وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کر لیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب العلم/حدیث: 91]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 91، 479، 484، 2981، 4176، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1، 2، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4682، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1162، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2834، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6624، 20840، 20857، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7332، 7520، 8944، 9358، 10160، 10204، 10247، 10375، 10383، 10971، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5926، 5927، والبزار فى (مسنده) برقم: 7945، 7947، 8559، 8937، 9322، 9442، 9895، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 25827، 25830، 31006، 31007، 31009، 35563، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 4430، 4431، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 4420»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1846). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 13840
13840- عن أبي هريرة قال: سمعت أبا القاسم صلى الله عليه وسلم يقول: خياركم أحاسنكم أخلاقا إذا فقِهوا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (10022)، والبخاري في الأدب المفرد (285) كلاهما من طريق حماد بن سلمة، عن محمد بن زياد، عن أبي هريرة فذكره. وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح