الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ مَنْ نَظَرَ فِي كِتَابِ مَنْ يُحْذَرُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ لِيَسْتَبِينَ أَمْرُهُ:
باب: جس نے حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے ایسے شخص کا مکتوب پکڑ لیا جس میں مسلمانوں کے خلاف کوئی بات لکھی گئی ہو تو یہ جائز ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6259 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 7940
الفتح الربانی: 11597
الجامع الكامل: 10062
المعجم الاوسط: 2647
1 تا 10
حدیث نمبر: 6259
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ بُهْلُولٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، والزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ، وَأَبَا مَرْثَدٍ الْغَنَوِيَّ، وَكُلُّنَا فَارِسٌ، فَقَالَ:" انْطَلِقُوا حَتَّى تَأْتُوا رَوْضَةَ خَاخٍ، فَإِنَّ بِهَا امْرَأَةً مِنَ الْمُشْرِكِينَ مَعَهَا صَحِيفَةٌ مِنْ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِلَى الْمُشْرِكِينَ"، قَالَ: فَأَدْرَكْنَاهَا تَسِيرُ عَلَى جَمَلٍ لَهَا، حَيْثُ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْنَا: أَيْنَ الْكِتَابُ الَّذِي مَعَكِ؟ قَالَتْ: مَا مَعِي كِتَابٌ، فَأَنَخْنَا بِهَا فَابْتَغَيْنَا فِي رَحْلِهَا، فَمَا وَجَدْنَا شَيْئًا، قَالَ صَاحِبَايَ: مَا نَرَى كِتَابًا، قَالَ: قُلْتُ: لَقَدْ عَلِمْتُ مَا كَذَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ لَتُخْرِجِنَّ الْكِتَابَ، أَوْ لَأُجَرِّدَنَّكِ، قَالَ: فَلَمَّا رَأَتِ الْجِدَّ مِنِّي، أَهْوَتْ بِيَدِهَا إِلَى حُجْزَتِهَا وَهِيَ مُحْتَجِزَةٌ بِكِسَاءٍ، فَأَخْرَجَتِ الْكِتَابَ، قَالَ: فَانْطَلَقْنَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا حَمَلَكَ يَا حَاطِبُ عَلَى مَا صَنَعْتَ"، قَالَ: مَا بِي إِلَّا أَنْ أَكُونَ مُؤْمِنًا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَمَا غَيَّرْتُ، وَلَا بَدَّلْتُ، أَرَدْتُ أَنْ تَكُونَ لِي عِنْدَ الْقَوْمِ يَدٌ يَدْفَعُ اللَّهُ بِهَا عَنْ أَهْلِي وَمَالِي، وَلَيْسَ مِنْ أَصْحَابِكَ هُنَاكَ إِلَّا وَلَهُ مَنْ يَدْفَعُ اللَّهُ بِهِ عَنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ، قَالَ:" صَدَقَ فَلَا تَقُولُوا لَهُ إِلَّا خَيْرًا"، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِنَّهُ قَدْ خَانَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ، فَدَعْنِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، قَالَ: فَقَالَ:" يَا عُمَرُ، وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ قَدِ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ"، فَقَالَ:" اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ وَجَبَتْ لَكُمُ الْجَنَّةُ"، قَالَ: فَدَمَعَتْ عَيْنَا عُمَرَ، وَقَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ.
ہم سے یوسف بن بہلول نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ادریس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے حصین بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے سعد بن عبیدہ نے، ان سے ابوعبدالرحمٰن سلمی نے اور ان سے علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے زبیر بن عوام اور ابومرثد غنوی کو بھیجا۔ ہم سب گھوڑ سوار تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جاؤ اور جب روضہ خاخ (مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک مقام) پر پہنچو تو وہاں تمہیں مشرکین کی ایک عورت ملے گی اس کے پاس حاطب بن ابی بلتعہ کا ایک خط ہے جو مشرکین کے پاس بھیجا گیا ہے (اسے لے آؤ)۔ بیان کیا کہ ہم نے اس عورت کو پا لیا وہ اپنے اونٹ پر جا رہی تھی اور وہیں پر ملی (جہاں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا۔ بیان کیا کہ ہم نے اس سے کہا کہ خط جو تم ساتھ لے جا رہی ہو وہ کہاں ہے؟ اس نے کہا کہ میرے پاس کوئی خط نہیں ہے۔ ہم نے اس کے اونٹ کو بٹھایا اور اس کے کجاوہ میں تلاشی لی لیکن ہمیں کوئی چیز نہیں ملی۔ میرے دونوں ساتھیوں نے کہا کہ ہمیں کوئی خط تو نظر آتا نہیں۔ بیان کیا کہ میں نے کہا، مجھے یقین ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غلط بات نہیں کہی ہے۔ قسم ہے اس کی جس کی قسم کھائی جاتی ہے، تم خط نکالو ورنہ میں تمہیں ننگا کر دوں گا۔ بیان کیا کہ جب اس عورت نے دیکھا کہ میں واقعی اس معاملہ میں سنجیدہ ہوں تو اس نے ازار باندھنے کی جگہ کی طرف ہاتھ بڑھایا، وہ ایک چادر ازار کے طور پر باندھے ہوئے تھی اور خط نکالا۔ بیان کیا کہ ہم اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ حاطب تم نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں۔ میرے اندر کوئی تغیر و تبدیلی نہیں آئی ہے، میرا مقصد (خط بھیجنے سے) صرف یہ تھا کہ (قریش پر آپ کی فوج کشی کی اطلاع دوں اور اس طرح) میرا ان لوگوں پر احسان ہو جائے اور اس کی وجہ سے اللہ میرے اہل اور مال کی طرف سے (ان سے) مدافعت کرائے۔ آپ کے جتنے مہاجر صحابہ ہیں ان کے مکہ مکرمہ میں ایسے افراد ہیں جن کے ذریعہ اللہ ان کے مال اور ان کے گھر والوں کی حفاظت کرائے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انہوں نے سچ کہ دیا ہے اب تم لوگ ان کے بارے میں سوا بھلائی کے اور کچھ نہ کہو بیان کیا کہ اس پر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس شخص نے اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کے ساتھ خیانت کی، مجھے اجازت دیجئیے کہ میں اس کی گردن مار دوں بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر! تمہیں کیا معلوم، اللہ تعالیٰ بدر کی لڑائی میں شریک صحابہ کی زندگی پر مطلع تھا اور اس کے باوجود فرمایا کہ تم جو چاہو کرو، تمہارے لیے جنت لکھ دی گئی ہے، بیان کیا کہ اس پر عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھیں اشک آلود ہو گئیں اور عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جاننے والے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6259]
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے، حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو مرثد غنویٰ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، ہم تینوں گھوڑوں پر سوار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاؤ اور روضہ خاخ پہنچو، وہاں تمہیں ایک مشرکہ عورت ملے گی، اس کے پاس حاطب بن ابی بلتعہ کا ایک خط ہے جو انہوں نے مشرکین کے نام لکھا ہے۔“ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہم نے وہاں ایک عورت کو پا لیا جو اپنے اونٹ پر سوار ہو کر جا رہی تھی، وہ ہمیں اسی مقام پر ملی جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، ہم نے اس سے کہا: ”جو خط تم اپنے ساتھ لے جا رہی ہو وہ کہاں ہے؟“ اس نے کہا: ”میرے پاس کوئی خط نہیں۔“ ہم نے اس کے اونٹ کو بٹھایا اور اس کے کجاوے میں اسے تلاش کرنا شروع کر دیا لیکن تلاشِ بسیار کے باوجود وہ دستیاب نہ ہو سکا، میرے دونوں ساتھیوں نے کہا کہ ہمیں تو کوئی خط وغیرہ نظر نہیں آیا۔ میں نے کہا: ”مجھے یقین ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلط بات نہیں کہی، اس ذات کی قسم جس کے نام پر قسم اٹھائی جاتی ہے! تم خط نکالو بصورتِ دیگر ہم تجھے ننگا کر کے خط برآمد کریں گے۔“ جب اس عورت نے دیکھا کہ میں سنجیدہ ہوں تو اس نے اپنے ازار باندھنے کی جگہ کی طرف ہاتھ بڑھایا جبکہ وہ چادر باندھے ہوئے تھی اور خط نکال کر دے دیا۔ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم وہ خط لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حاطب! تم نے ایسا کیوں کیا؟“ انہوں نے عرض کی: ”میں اب بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہوں، میرے اندر کوئی تغیر و تبدیلی نہیں آئی، میرا مقصد صرف یہ تھا کہ میرا اہل مکہ پر کچھ احسان ہو جائے تاکہ اس کے سبب اللہ تعالیٰ میرے اہل و عیال اور مال و متاع کی نگرانی فرمائے، آپ کے جتنے اصحاب ہیں ان کے مکہ مکرمہ میں ایسے افراد موجود ہیں جن کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ ان کے مال اور اہل و عیال کی حفاظت فرماتا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا ہے، اب تم لوگ اس کے متعلق بھلائی اور خیر سگالی کے علاوہ کچھ نہ کہو۔“ یہ سن کر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اس شخص نے اللہ، اس کے رسول اور اہل ایمان سے خیانت کی ہے، آپ مجھے اجازت دیں میں اس کی گردن اڑا دوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! تمہیں کیا معلوم؟ یقیناً اللہ تعالیٰ اہل بدر کی زندگی پر مطلع تھا، اس کے باوجود اس نے کہا: تم جو چاہو کرو، تمہارے لیے جنت واجب ہو چکی ہے۔“ اس پر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں اور انہوں نے کہا: ”اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6259]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: Q6106
وَقَالَ عُمَرُ لِحَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِنَّهُ مُنَافِقٌ فَقَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ قَدِ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ.
اور عمر رضی اللہ عنہ نے حاطب بن ابی بلتعہ کے متعلق کہا کہ وہ منافق ہے اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عمر! تو کیا جانے اللہ تعالیٰ نے تو بدر والوں کو عرش پر سے دیکھا اور فرما دیا کہ میں نے تم کو بخش دیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: Q6106]
حدیث نمبر: 7940
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: " اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ نے اہل بدر کو آسمان پر سے جھانک کر دیکھا اور فرمایا تم جو بھی عمل کرتے رہو میں نے تمہیں معاف کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7940]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن.
ترقیم عوامۃ: 33013 ترقیم الشثری: -- 34523
حدثنا يزيد بن هارون ، عن حماد بن سلمة ، عن عاصم بن ابي النجود ، عن ابي صالح ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تبارك وتعالى اطلع على اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل على الصحيح؛ أخرجه أحمد (٧٩٤٠)، وأبو داود (٤٦٥٤)، والحاكم ٤/ ٧٧، وبنحوه الدارمي (٢٧٦١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٢)، وابن حبان (٤٧٩٨)، والطبراني في الأوسط (٦٦٢).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ تبارک و تعالیٰ بدر والوں کی طرف متوجہ ہوا اور ارشاد فرمایا: تم جو چاہے عمل کرو۔ تحقیق میں نے تمہاری مغفرت کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34523]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل على الصحيح .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 33013»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 33013»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 37883 ترقیم الشثری: -- 39491
حدثنا ابو اسامة قال: اخبرنا عمر بن حمزة قال: اخبرني سالم قال: اخبرني ابن عمر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لعمر: وما يدريك لعل الله قد اطلع إلى اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة، أخرجه أحمد (٥٨٧٨)، وأبو يعلى (٥٥٢٢).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر سے کہا: تمہیں کیا خبر ہے، ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر جھانک کر دیکھا تو فرمایا: تم جو چاہو کرو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39491]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 5984، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5522، ترقيم محمد عوامة: 37883»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 5984، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5522، ترقيم محمد عوامة: 37883»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 37884 ترقیم الشثری: -- 39492
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن عاصم بن ابي النجود عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تبارك وتعالى اطلع إلى اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل، أخرجه أحمد (٧٩٤٠)، وأبو داود (٤٦٥٤)، والحاكم ٤/ ٧٧، وبنحوه ابن حبان (٤٧٩٨)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٢)، والطبراني في الأوسط (٦٦٢).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر جھانک کر دیکھا تو فرمایا: تم جو چاہو کرو تحقیق میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39492]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 37884»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 37884»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 11597
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانکا اور فرمایا: تم جو چاہو عمل کرتے رہو، میں نے تم کو بخش دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11597]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه ابوداود: 4654، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7940 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7927»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 10062
10062- عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: اطلع الله على أهل بدر فقال: اعملوا ما شأتم فقد غفرت لكم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4654)، وأحمد (7940)، والحاكم (4/77،78) كلهم من طريق يزيد بن هارون، أنا حماد بن سلمة، عن عاصم، عن أبي صالح، عن أبي هريرة قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1719
"إن الله تعالى اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما
شئتم فقد غفرت لكم"
شئتم فقد غفرت لكم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر (غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں) کے دلوں کے حال کو دیکھا اور فرمایا کہ تم جو چاہو عمل کرو، یقیناً میں نے تمہاری مغفرت فرما دی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1719]
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر (غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں) کے دلوں کے حال کو دیکھا اور فرمایا کہ تم جو چاہو عمل کرو، یقیناً میں نے تمہاری مغفرت فرما دی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أبي هريرة. خ, علي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7126
«وما يدريك؟ لعل الله قد اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہیں کیا معلوم؟ شاید اللہ نے اہلِ بدر کو دیکھ کر فرما دیا ہو: تم جو چاہو کرو، میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7126]
”تمہیں کیا معلوم؟ شاید اللہ نے اہلِ بدر کو دیکھ کر فرما دیا ہو: تم جو چاہو کرو، میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7126]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د ت] عن علي [د] عن أبي هريرة [حم] عن ابن عباس وعن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح